۔ (۶۷۸۸)۔ عَنْ مُعَاوِیَۃَیَعْنِی ابْنَ اَبِیْ سُفْیَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوْہُ، فَاِنْ عَادَ فَاجْلِدُوْہُ، فَاِنْ عَادَ فَاجْلِدُوْہُ، فَاِنْ عَادَ الرَّابِعَۃَ فَاقْتُلُوْہُ۔)) (مسند احمد: ۱۶۹۷۲)
۔ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شراب پئے اسے حد لگائو، اگر وہ پھر پئے تو پھر حد لگائو، اگر وہ پھر پی لے تو اسے حد لگائو، لیکن اگر وہ چوتھی مرتبہ شراب نوشی کرے تو تم اسے قتل کر دو۔