مسنداحمد

Musnad Ahmad

شراب کی حرمت اور شرابی کی حد کے ابواب

چوتھی مرتبہ شرابی کو قتل کرنے اور پھر اس حکم کے منسوخ ہو جانے کا بیان


۔ (۶۷۹۰)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہ، قَالَ: ((مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوْہُ،، فَاِنْ شَرِبَہَا فَاجْلِدُوْہُ، فَاِنْ شَرِبَہَا فَاجْلِدُوْہُ۔)) فَقَالَ فِی الرَّابِعَۃِ أَوِ الْخَامِسَۃِ: ((فَاقْتُلُوْہُ۔)) (مسند احمد: ۶۱۹۷)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شراب پئے اسے کوڑے لگائو، اگر پھر پئے تو تم اسے حد لگائو، اگر وہ پھر پئے تو اسے حد لگائو۔ چوتھییا پانچویں مرتبہ فرمایا: اگر وہ پھر پئے تو تم اس کو قتل کر دو۔

Status: Zaeef
حکمِ حدیث: ضعیف
Conclusion
تخریج
(۶۷۹۰) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ حال حمید بن یزید، أخرجہ ابوداود: ۴۴۸۳(انظر: ۶۱۹۷)