۔ (۶۷۹۲)۔ عَنْ اَبِیْ بِشْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ یَزِیْدَ بْنَ اَبِیْ کَبْشَۃَیَخْطُبُ بِالشَّامِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُحَدِّثُ عَبْدَ الْمٰلِکِ بْنَ مَرْوَانَ فِی الْخَمْرِ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ فِی الْخَمْرِ: ((إِنْ شَرِبَہَا فَاجْلِدُوْہُ ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوْہُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوْہُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ الرَّابِعَۃَ فَاقْتُلُوْہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۵۱۸)
۔ ابو بشر کہتے ہیں: میں نے یزید بن ابی کبشہ سے سنا، وہ شام میں خطبہ دے رہے تھے، اس دوران انھوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی سے سنا، وہ عبد الملک بن مروان کو شراب کے بارے میں بتارہے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب کے بارے میں فرمایا: اگر کوئی آدمی شراب پئے تو اسے کوڑے لگائو، اگر پھر وہ پیئے تو پھر اسے کوڑے لگائو، اگر وہ چوتھی مرتبہ پئے تو اسے قتل کر دو۔