مسنداحمد

Musnad Ahmad

وضو کے ابواب

وضو کی فضیلت اور اس کو پوری طرح کرنے کا بیان


۔ (۵۷۹)۔وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((اِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ خَرَجَتْ ذُنُوْبُہُ مِنْ سَمْعِہِ وَبَصَرِہِ وَیَدَیْہِ وَرِجْلَیْہِ،فَاِنْ قَعَدَ قَعَدَ مَغْفُوْرًا لَہُ۔)) (مسند أحمد: ۲۲۵۵۹)

سیدنا ابو امامہؓ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جب مسلمان بندہ وضو کرتا ہے تو اس کے کانوں، آنکھوں، ہاتھوں اور پاؤں سے گناہ نکل جاتے ہیں، پس اس کے بعد اگر وہ بیٹھ جاتا ہے تو بخشا بخشایا ہوا بیٹھتا ہے۔

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Conclusion
تخریج
(۵۷۹) تخریج: حدیث صحیح بطرقہ وشواہدہ ۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱/ ۶، والنسائی فی الکبری : ۱۰۶۴۳، والطبرانی فی الکبیر : ۷۵۶۲ (انظر: ۲۲۲۰۶)