مسنداحمد

Musnad Ahmad

مجالس اور ان کے آداب کا بیان

بہترین اور بدترین مجلسوں کا بیان

۔ (۹۴۸۸)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ اَبِیْ عَمْرَۃَ الْاَنْصَارِیِّ، قَالَ: اُخْبِرَ اَبُوْ سَعِیْدٍ بِجَنَازَۃٍ فَعَادَ وَقَدْ تَخَلَّفَ، حَتّٰی اِذَا اَخَذَ النَّاسُ مَجَالِسَھُمْ ثُمَّ جَائَ، فَلَمَّا رَآہُ الْقَوْمُ تَشَذَّبُوْا عَنْہُ فَقَامَ بَعْضُھُمْ لِیَجْلِسَ فِیْ مَجْلِسٍ فَقَالَ: لَا، اِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌... صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ خَیْرَ الْمَجَالِسِ اَوْسَعُھَا۔)) ثُمَّ تَنَحّٰی وَجَلَسَ فِیْ مَجْلِسٍ وَاسِعٍ۔ (مسند احمد: ۱۱۱۵۴)   Show more

۔ عبد الرحمن بن ابی عمرہ انصاری کہتے ہیں: سیدنا ابو سعید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو ایک جنازے کا بتایا گیا، اس سے وہ لوٹے اور پھر مجلس سے اتنے پیچھے رہ گئے کہ لوگ اپنی اپنی جگہ پر بیٹھ گئے، جب لوگوں نے ان کو آتے ہوئے دیکھا تو وہ منتشر ہو گئے اور بعض لوگوں نے کہا ک... ہ ان کو چاہیے کہ اس مجلس میں بیٹھ جائیں، لیکن انھوں نے کہا: جی نہیں، میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بیشک بہترین مجلس وہ ہوتی ہے، جو وسیع ہو۔ پھر وہ علیحدہ ہوئے اور ایک وسیع مجلس میں بیٹھ گئے۔  Show more

۔ (۹۴۸۹)۔ عَنْ اَبِیْ عَیَّاضٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَھٰی اَنْ یَّجْلِسَ بَیْنَ الضَّحِّ وَالظِّلِّ وَقَالَ: ((مَجْلِسُ الشَّیْطَانِ۔)) (مسند احمد: ۱۵۴۹۹)

۔ صحابی ٔ رسول بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے آدمی کو اس طرح بیٹھنے سے منع فرمایا کہ اس کے جسم کا کچھ حصہ دھوپ میں ہو اور کچھ سائے میں اور فرمایا: یہ تو شیطان کی بیٹھک ہے۔

۔ (۹۴۹۰)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِذَا کاَنَ اَحَدُکُمْ جَالِسًا فِی الشَّمْسِ فَقَلَصَتْ عَنْہُ، فَلْیَتَحَوَّلْ مِنْ مَجْلِسِہِ۔)) (مسند احمد: ۸۹۶۴)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی دھوپ میں بیٹھا ہو اور پھر دھوپ اس سے ہٹ جائے تو اس کو چاہیے کہ اس مجلس سے پھر جائے۔

۔ (۹۴۹۱)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِنَّ الْمَجَالِسَ ثَلَاثَۃٌ سَالِمٌ، وَغَانِمٌ، وَشَاجِبٌ)) (مسند احمد: ۱۱۷۴۱)

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجلسیں تین قسم کی ہوتی ہیں، سلامتی والی، غنیمت والی اور بے تکی باتوں اور بک بک والی۔

۔ (۹۴۹۲)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلْمَجَالِسُ بِالْاَمَانَۃِ اِلَّا ثَلَاثَۃَ مَجَالِسَ، مَجْلِسٌ یُسْفَکُ فِیْہِ دَمٌ حَرَامٌ، وَمَجْلِسٌ یُسْتَحَلُّ فِیْہِ فَرْجٌ حَرَامٌ، وَمَجْلِسٌ یُسْتَحَلُّ فِیْہِ مَالٌ مِنْ غَیِْرِ حَقٍّ۔)) (مسند احمد:...  ۱۴۷۴۹)   Show more

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجالسیں امانت کے ساتھ ہوتی ہیں، ما سوائے تین مجلسوں کے، (۱) وہ مجلس جس میں حرام خون بہایا جائے، (۲) وہ مجلس جس میں حرام شرمگاہ کو حلال سمجھ لیا جائے اور ... (۳) وہ مجلس جس میں بغیر کسی حق کے مال کو حلال سمجھا جائے۔  Show more

۔ (۹۴۹۳)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((مَا مِنْ قَوْمٍ جَلَسُوْا مَجْلِسًا لَمْ یَذْکُرُوْا اللّٰہَ فِیْہِ، اِلَّا رَاَوْہُ حَسْرَۃًیَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۷۰۹۳)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس مجلس میں لوگ اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتے، وہ قیامت والے دن اس مجلس کو اپنے لیے باعث ِ حسرت خیال کریں گے۔

۔ (۹۴۹۴)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا قَعَدَ قَوْمٌ مَقْعَدًا لَا یَذْکُرُوْنَ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ، وَیُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِلَّا کَانَ عَلَیْھِمْ حَسْرَۃًیَوْمَ الْقِیَامَۃِ، وَاِنْ دَخَلُوْا الْجَنَّۃَ لِلثَّوَابِ۔)) (مسند ... احمد: ۹۹۶۶)   Show more

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو لوگ کسی مجلس میں بیٹھتے ہیں اور اس میں نہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہیں اور نہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر دورود بھیجتے ہیں تو وہ مجلس قیامت...  کے دن ان کے لیے باعث ِ حسرت ہو گی، اگرچہ وہ دوسرے اعمال کی وجہ سے جنت میں داخل ہو جائیں۔  Show more

۔ (۹۴۹۵)۔ وعَنْہُ اَیْضًا، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ ثُمَّ تَفَرَّقُوْا لَمْ یَذْکُرُوْا اللّٰہَ، کَاَنّمَا تَفَرَّقُوْا عَنْ جِیْفَۃِ حِمَارٍ۔)) (مسند احمد: ۱۰۴۱۸)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب لوگ کہیں جمع ہوں اور پھر اللہ تعالیٰ کا ذکر کیے بغیر منتشر ہو جائیں، تو وہ ایسے ہی ہوں گے جیسے مرے ہوئے گدھے کے پاس سے اٹھے ہوں۔