سیدنا عبد اللہ بن عباس سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: مجھے وضو کے لیے کتنا پانی کفایت کرے گا؟ انھوں نے کہا: ایک مُدّ، اس نے کہا: غسل کے لیے مجھے کتنا پانی کفایت کرے گا؟ انھوں نے کہا: ایک صاع، یہ سن کر اس نے کہا: یہ مقدار تو مجھے کفایت نہیں کرے گی، انھوں نے ک... Show more
سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رطل کے بقدربرتن سے وضو کرتے تھے اور ایک صاع پانی سے غسل کرتے تھے۔
سیدنا جابر بن عبد اللہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک صاع پانی سے غسل کرتے تھے اورایک مُدّ سے وضو کرتے تھے۔
مولائے رسول سیدنا سفینہؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک مُدّ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو اور ایک صاع سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غسل جنابت ہو جاتا تھا۔
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مُدّ پانی سے وضو کرتے تھے اور ایک صاع کے بقدر پانی سے غسل کرتے تھے۔
موسی جہنی کہتے ہیں: لوگ رمضان میں ایک بڑا پیالہ لے کر آئے، میں نے اندازہ لگایا کہ وہ آٹھ یا نو یا دس رطل ہو گا، مجاہد نے کہا: مجھے سیدہ عائشہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس قسم کے برتن سے غسل کرتے تھے۔