مسنداحمد

Musnad Ahmad

سنہ (۱) ہجری کے اہم واقعات

حرقہ کی طرف سیدنا اسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی مہم


۔ (۱۰۹۲۴)۔ (وَعَنْہٗعَنْطَرِیْقٍ ثَانٍ بِنَحْوِہِ) وَفِیْہِ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّمَا قَالَھَا مَخَافَۃَ الْمَلَامِ وَالْقَتْلِ، فَقَالَ: ((اَلَا شَقَقْتَ عَنْ قَبْلِہٖ؟حَتّٰی تَعْلَمَ مِنْ اَجْلِ ذٰلِکَ اَمْ لَا؟ مَنْ لَکَ بِلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ؟)) فَمَازَالَ یَقُوْلُ ذٰلِکَ حَتّٰی وَدِدْتُ اَنِّی لَمْ اُسْلِمْ اِلَّا یَوْمَئِذٍ۔ (مسند احمد: ۲۲۱۴۵)

۔( دوسری سند) سیدنا اسامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس نے تو محض ملامت یا قتل سے بچنے کی خاطر یہ کلمہ پڑھا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم نے اس کا دل چیر کر دیکھا تھا کہ اس نے اس وجہ سے کلمہ پڑھا یا کسی دوسری وجہ سے ؟ قیامت کے دن لَا إِلٰہَ إِلَّا اللَّہُ کا سامنا کرنے کے لیے تمہارے ساتھ کون ہو گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی بات کو اس حد تک دہراتے رہے کہ میں نے پسند کیا کہ کاش میںآج ہی مسلمان ہوا ہوتا ( اور مجھ سے یہ غلطی سرزد نہ ہوئی ہوتی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ملامت سے بچ جاتا)۔

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Conclusion
تخریج
(۱۰۹۲۴) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول
Explanation
شرح و تفصیل
فوائد:… لَا إِلٰہَ إِلَّا اللَّہُ کہنے والے کے بارے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ فرمانا چاہتے ہیں کہ ہمیں ظاہری حالات اور زبان سے ادا ہونے والے کلمات پر اعتماد کرنے کا مکلف ٹھہرایا گیا ہے، رہا مسئلہ دل کا، کہ اس کے اندر ایمان ہے یا نفاق، تو اس پر مطلع ہونا ہمارے لیے ممکن ہی نہیں ، صرف آپ کوبذریعہ وحی پتہ چل سکتاتھا۔