مسنداحمد

Musnad Ahmad

قیامت ‘ احوالِ آخرت اور ان سے قبل برپا ہونے والے فتنوں اور علامتوں کا بیان

مسلمانوں کے آپس میں لڑنے کا بیان


۔ (۱۲۸۰۲)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ عَنْ قَیْسِ بْنِ اَبِیْ حَازِمٍ اَیْضًا) عَنِ الصُّنَابِحِیِّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنِّیْ مُکَاثِرٌ بِکُمُ الْاُمَمَ فَلَاتَرْجِعُنَّ بَعْدِیْ کُفَّارًا یَضْرِبُ بَعْضُکُمْ رِقَابَ بَعْضٍ۔)) (مسند احمد: ۱۹۲۹۶)

۔ (دوسری سند) رسو ل اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہاری کثرت کی بنا پر میں دوسری امتوں پر فخر کروں گا،لہذا اس طرح نہ ہونے پائے کہ تم میرے بعد کافر بن کر ایک دوسرے کی گردنیں مارنا شروع کر دو۔

Status: Zaeef
حکمِ حدیث: ضعیف
Conclusion
تخریج
(۱۲۸۰۲) تخریج: اسنادہ ضعیف بھذہ السیاقۃ لضعف مجالد بن سعید، أخرجہ ابویعلی: ۱۴۵۲ (انظر: ۱۹۰۸۶)