۔ (۱۰۹۳)۔عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((مُرُوْا صِبْیَانَکُمْ بِالصَّلَاۃِ اِذَا بَلَغُوْا سَبْعًا وَاضْرِبُوْہُمْ عَلَیْہَا اِذَا بَلَغُوْا عَشْرًا وَفَرِّقُوْا بَیْنَہُمْ فِی الْمَضَاجِعِ)) (مسند أحمد: ۶۶۸۹)
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے بچوں کو نماز کا حکم دینا شروع کر دو، جب ان کی عمر سات سال ہو جائے اور جب ان کی عمر دس سال ہو جائے تو (نماز میں سستی کی صورت میں) اُن کو سزا بھی دو اور بستروں میں اُن کو علیحدہ علیحدہ کر دو۔