TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

اول وقت میں اذان کہنے اور صرف فجر میں وقت سے پہلے اذان کہنے کا بیان

Chapter 8 of اذان اور اقامت کے ابواب in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 8 of 11 · 5 Hadith
۔ (۱۲۹۸) عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ بِلَالٌ یُؤَذِّنُ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ لَایَخْرُمُ ثُمَّ لَا یُقِیْمُ حَتّٰییَخْرُجَ النَّبِیُِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ فَإِذَا خَرَجَ أَقَامَ حِیْنَیَرَاہُ۔ (مسند احمد: ۲۱۱۳۹)
سیّدنا جابر بن سمرۃ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ سیّدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سورج ڈھلتے وقت اذان کہاکرتے تھے اور اس کا کوئی لفظ نہیں چھوڑتے تھے، پھر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے نکلنے تک اقامت نہ کہتے، البتہ جس وقت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نکلتے تو آپ کو دیکھ کر اقامت کہتے۔
Takhreej
(۱۲۹۸) تخر یـج: …أخرجہ مسلم: ۶۰۶، وابن ماجہ: ۷۱۳ (انظر: ۲۰۸۴۹)
1298
Sahih
۔ (۱۲۹۹) حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیِْ أَبِیْ ثَنَا اِبْنُ أَبِیْ عَدِیٍّ عَنْ سُلَیْمَانَ عَنْ أَبِیْ عُثْمَانَ عَنْ ابْنِ مَسْعُوْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا یَمْنَعَنَّ أَحَدَکُمْ أَذَانُ بِلَالٍ مِنْ سَحُوْرِہِ فَإِنَّہُ إِنَّمَایُنَادِیْ أَوْ قَالَ یُؤََذِّنُ لِیَرْ جِعَ قاَئِمَکُمْ وَیُنَبِّہَ نَائِمَکُمْ لَیْسَ أَنْ یَقُوْلَ ھٰکَذَا وَلٰکِنْ حَتّٰییَقُوْلَ ھٰکَذَا۔)) وَضَمَّ ابْنُ أَبِیْ عَدِیٍّ أَبُوْ عَمْرو أَصَابِعَہٗوَصَوَّبَہَاوَفَتَحَمَابَیْنَ إِصْبَعَیْہِ السَّبَّابَتَیْنِیَعْنِی الْفَجْرَ۔ (مسند احمد: ۳۷۱۷)
سیّدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بلال کی اذان تم سے کسی کو اس کی سحری نہ روکے،کیونکہ وہ تو صرف اس لیے اذان کہتا ہے کہ قیام کرنے والے کو واپس لوٹا دے اورسوئے ہوئے کو بیدار کر دے اور (فجر صادق میں روشنی) اس طرح (اوپر کو) ظاہر نہیں ہوتی، بلکہ اس طرح (افق میں) پھیل جاتی ہے۔ اور ابن ابی عدی ابو عمر نے (اس تمثیل کی وضاحت کرتے ہوئے) اپنی انگلیوں کو ملا کر جھکایا اور شہادت والی انگلیوں کے درمیان کشادگی کی۔
Takhreej
(۱۲۹۹) تخر یـج: …أخرجہ البخاری: ۶۲۱، ۵۲۴۸، ۷۲۴۷، ومسلم: ۱۰۹۳، وابوداود: ۲۳۴۷، ۲۳۴۷، والنسائی: ۴/ ۱۴۸، وابن ماجہ: ۱۶۹۶ (انظر: ۳۶۵۴)
Explanation
فوائد:… اس حدیث میں سحری والی اذان کی حکمت بیان کی جا رہی ہے کہ قیام کرنے والا نماز فجر کے لیے کچھ راحت کر لے یا روزہ کا ارادہ رکھنے کی صورت میں سحری کر لے اور سونے والا جاگ کر غسل یا وضو کرے اور نماز فجر کے لیے تیارہو جائے۔ حدیث ِ مبارکہ کے آخری جملے میں اختصار کے ساتھ فجر کاذب اور فجر صادق کے فرق کو بیان کیا جا رہا ہے۔
1299
Sahih
۔ (۱۳۰۰) عَنْ سَاِلمٍ عَنْ أَبِیہِ (عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ) عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ بِلَالاً یُؤَذَّنَ بِلَیْلِ فَکُلُوْا وَاشْرَ بُوْا حَتّٰییُؤَذِّنَ اِبْنُ أُمِّ مَکْتُوْمٍ۔)) (مسند احمد: ۴۵۵۱)
سیّدناعبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک بلال رات کے وقت اذان کہتا ہے اس لیے تم کھاتے پیتے رہا کرو، یہاں تک کہ ابن ام مکتوم اذان کہہ دے۔
Takhreej
(۱۳۰۰) تخریـج:… أخرجہ البخاری: ۶۱۷، ومسلم: ۱۰۹۲، والترمذی: ۲۰۳، والنسائی: ۲/۱۰ (انظر: ۴۵۵۱)
1300
Sahih
۔ (۱۳۰۱) وَعَنْہُ أَیْضًا عَنْ أبِیْہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ بِلَالاً یُنَادِیْ بَلَیْلٍ، فَکُلُوْا وَاشْرَبُوْا حَتّٰی تَسْمَعُوْا تَأْذِیْنَ ابْنِ أُمِّ مَکْتُوْمٍ۔)) قَالَ: وَکَانَ ابُنْ أُمِّ مَکْتُوْمٍ رَجُلاً أَعْمٰی لَا یُبْصِرُ، لَا یُؤَذِّنُ حَتَّییَقُولَ النَّاسُ قَدْ أَصْبَحْتَ۔ (مسند احمد: ۶۰۵۱)
سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بلال رات کے وقت اذان کہتا ہے، اس لیے تم کھاتے پیتے رہا کرویہاں تک کہ ابن ام مکتوم کی اذان سن لو۔ عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کہتے ہیں کہ ابن ام مکتوم ایک نابینا آدمی تھے، اس لیے وہ اس وقت تک اذان نہیں کہتے تھے جب تک لوگ اسے یہ نہ کہہ دیتے کہ تو نے صبح کردی ہے ۔
Takhreej
(۱۳۰۱) تخر یـج: …أخرجہ البخاری: ۶۱۷، ۲۶۵۶، ومسلم: ۱۰۹۲، والترمذی: ۲۰۳، والنسائی: ۲/۱۰ (انظر: ۴۵۵۱، ۶۰۵۱)
1301
Sahih
۔ (۱۳۰۲) عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُؤَذِّنَانِ۔ (مسند احمد: ۵۶۸۶)
سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دو مؤذن تھے۔
Takhreej
(۱۳۰۲) تخر یـج: …اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱/ ۲۲۲ (انظر: ۵۶۸۶)
Explanation
فوائد:… ان روایات سے معلوم ہوا کہ طلوع فجر سے پہلے یعنی رات والی اذان سیّدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور طلوع فجر کے بعد والی اذان سیّدنا ابن ام مکتوم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ دیا کرتے تھے، لیکن ان کییہ باریاں تبدیل بھی ہوتی رہتی تھیں اور بسا اوقات سیّدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ طلوع فجر کے بعد والی اذان دیا کرتے تھے۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد ِ مبارک میں نماز ِ فجر کی اذان سے پہلے بھی ایک اذان دی جاتی تھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خود اس اذان کا مقصد بیان کر دیاہے کہ قیام کرنے والے بس کر دیں اور سونے والے بیدار ہو جائیں، بہرحال ان دو اذانوں میں اتنا وقفہ ہونا چاہیے کہ سحری کا آسانی سے بند و بست کیا جا سکے، جیسا کہ سیّدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیّدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی اذان ہو چکنے کے بعد رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((یَا اَنَسُ! اِنِّیْ اُرِیْدُ الصِّیَامَ، اَطْعِمْنِیْ شَیْئًا۔)) یعنی: انس! میں روزہ رکھنا چاہتا ہوں، کوئی چیز کھلاؤ۔ میں کھجور اور ایک برتن میں پانی لے کر آیا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: انس! کسی آدمی کو تلاش کرو، جو میرے ساتھ کھانا کھائے۔ میں سیّدنا زید بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو تلاش کر کے لایا۔ انھوں نے آ کر کہا: میں نے ستو پیا ہے اور میں روزہ رکھنا چاہتا ہوں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں بھی روزہ رکھنا چاہتا ہوں۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سحری کی، پھر کھڑے ہوئے اور دو رکعتیں پڑھیں اور پھر نماز کے لیے چلے گئے۔ (نسائی: ۲۱۶۷) یہ نفلی روزے کا واقعہ ہے، اس سے معلوم ہوا کہ رمضان کے علاوہ بھی سحری کے وقت اذان دی جاتی تھی،یہ رمضان کے ساتھ خاص نہیں ہے۔
1302
Sahih

Chapters

11
01
اذان کا حکم اور اس حکم کی تاکید کا بیان
3 Hadith
02
اذان، اذان کہنے والوں اور اماموں کی فضیلت کا بیان
14 Hadith
03
بلند آواز سے اذان کہنے کے حکم، اس کی فضیلت اور اذان واقامت کے درمیان دعا کی قبولیت اور اذان و اقامت سن کر شیطان کے بھاگ جانے کا بیان
7 Hadith
04
اذان کی ابتدا کا بیان اور عبد اللہ بن زید کا خواب اور فجر میں’ ’اَلصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ کی مشروعیت
6 Hadith
05
اذان اور اقامت کا طریقہ اور دونوں کے کلمات کی تعداد اور ابومحذورہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے واقعہ کا بیان
10 Hadith
06
اذان پر اجرت لینے کی ممانعت کا بیان
1 Hadith
07
آدمی اذان اور اقامت سنتے وقت اور اذان کے بعد کیا کہے
16 Hadith
08
اول وقت میں اذان کہنے اور صرف فجر میں وقت سے پہلے اذان کہنے کا بیان
5 Hadith
09
جمعہ کے لیے، اور بارش والے دن اذان کہنے کا بیان
3 Hadith
10
اذان اور اقامت کے درمیان وقفہ کرنے کا بیان اورجو اذان کہے وہی اقامت کہے
6 Hadith
11
مؤذن کا جواب نہ دینے اور اذان کے بعد مسجد سے نکلنے کی وعید
4 Hadith
No chapter matched that.