سیدناعبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہرکی پانچ رکعات پڑھادیں، کسی نے پوچھا: کیانماز میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟ کسی نے کہا: آپ نے تو پانچ رکعتیں پڑھا دی ہیں، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو سجدے کئے۔
۔ (دوسری سند)نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو پانچ رکعات پڑھا دیں اورسلام پھیر کر ان کی طرف رخ کر کے بیٹھ گئے، بعض لوگ ایک دوسرے کے ساتھ پوشیدہ طور پر باتیں کرنے لگے پس انہوں نے کہا اے اللہ کے رسول! آپ نے پانچ رکعات پڑھا دی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھرے اور دو سجدے کر کے سلام پھیر دیا اور فرمایا: میں ایک انسان ہی ہوں، جیسے تم بھول جاتے ہو میں بھی بھول جاتا ہوں۔
۔ (تیسری سند) سیدنا عبداللہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کے بعد سجدے کیے اور ایک مرتبہ فرمایا: یقینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سہو میں سلام کے بعد دو سجدے کئے۔
۔ (چوتھی سند)سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر یا عصر کی نماز پانچ رکعتیں پڑھا دیں اور پھرسہو کے دو سجدے کیے اور اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ دو سجدے اس شخص کے لیے ہیں، جسے یہ خیال آنے لگے کہ اس سے زیادتی ہو گئی ہے یا کمی۔
۔ (پانچویں سند)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں بھول گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کلام کرنے کے بعد سہو کے دو سجدے کیے۔