مولائے رسول سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر بھول کے لئے سلام پھیرنے کے بعد دو سجدے ہیں۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں نماز پڑھائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھول گئے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیرا تو دو سجدے کیے اور پھر سلام پھیرا۔
سیدناعبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی کو اپنی نماز میں شک ہو جائے تو وہ سلام پھیرنے کے بعد دو سجدے کرلے۔