مسنداحمد

Musnad Ahmad

نفل نماز کے ابواب

فجر کی دو رکعتوں، ان کی فضیلت اور تاکید کا بیان


۔ (۲۰۹۳) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: لَاتَدْعُوْ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ وَإِنْ طَرَدَتْکُمُ الْخَیْلُ۔)) (مسند احمد: ۹۲۴۲)

سیدناابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: فجر کی دو سنتیں کسی صورت میں نہ چھوڑو، اگرچہ (دشمن کے) گھوڑ سواروں کی جماعت تمہارا پیچھا کر رہی ہو۔

Status: Zaeef
حکمِ حدیث: ضعیف
Conclusion
تخریج
(۲۰۹۳) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ ابن سیلان وھو عبد ربہ، وقیل: جابر۔ أخرجہ ابوداود: ۱۲۵۸ (انظر: ۹۲۵۳)