۔ (۲۱۹۸) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ ظَنَّ مِنْکُمْ أَنْ لَا یَسْتَیْقِظَ آخِرَہُ فَلْیُوْتِرْ أَوَّلَہُ، وَمَنْ ظَنَّ مِنْکُمْ أَنَّہُ یَسْتَیْقِظُ آخِرَہُ فَلْیُوْتِرْ آخِرَہُ، فَإِنَّ صَلَاۃَ آخِرِ اللَّیْلِ مَحْضُوْرَۃٌ وَھِیَ أَفْضَلُ۔)) (مسند احمد: ۱۴۲۵۶)
سیدناجابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جس شخص کو یہ گمان ہو کہ وہ رات کے آخرحصے میں بیدار نہیں ہو سکے گا تو وہ رات کے شروع میں ہی وتر پڑھ لے، لیکن جس شخص کا یہ خیال ہو کہ وہ رات کے آخر میں بیدار ہوجائے گا، تو وہ اس کے آخر میں ہی وتر پڑھے، کیونکہ رات کے آخری حصے کی نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور وہ سب سے بہتر ہے۔