سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے بعد اپنے گھر میں دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔
عبد اللہ بن دینار کہتے ہیں کہ سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جب جمعہ سے فارغ ہو کر اپنے گھر جاتے تو دو رکعت نماز پڑھتے اور یہ بیان کرتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے ہی کیا کرتے تھے۔
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی جمعہ کی نماز پڑھ لے، تو وہ اس کے بعد چار رکعت (سنتیں) ادا کرے۔
۔ (۲۸۲۴) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِذَا صَلَّیْتُمُ الْجُمُعَۃَ فَصَلُّوْا أَرْبَعًا۔)) فَاِنْ عَجِلَ بِکَ شَیْئٌ فَصَلِّ رَکْعَتَیْنِ، وَرَکْعَتَیْنِ اِذَا رَجَعْتَ۔ قَالَ ابْنُ اِدْرِیْسَ وَلَا أَدْرِی ھٰذَا مِنْ حَدِیْثِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَمْ لَ... Show more
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم جمعہ کی نماز پڑھو، تو (بعد میں) چار رکعت نماز پڑھا کرو۔ پس اگر تجھے کسی چیز کی وجہ سے جلدی ہو تو دو رکعت (مسجد میں) پڑھ لو، اور جب لوٹو تو دو رکعت... Show more
۔ (۲۸۲۵) عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیْدَ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ مُعَاوِیَۃَ رضی اللہ عنہ الْجُمُعَۃَ فِی الْمَقْصُوْرَۃِ فَلَمَّا سَلَّمَ قُمْتُ فِی مَقَامِی فَصَلَّیْتُ، فَلَمَّا دَخَلَ اَرْسَلَ اِلَیَّ، فَقَالَ: لَا تَعُدْ لِمَا فَعَلْتَ، اِذَا صَلَّیْتَ الْجُمُعَۃَ فَـلَا تَصِلْہَا بِصَلَاۃٍ حَتّٰی تَتَکَلَّمَ أَوْ تَخْرُجَ، فَاِ... Show more
سائب بن یزید کہتے ہیں: میں نے مقصورہ میں سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھی، جب انھوں نے سلام پھیرا تو میں اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگا ، جب وہ (گھر میں) داخل ہوئے تو انھوں نے میری طرف پیغام بھیجا، جب میں پہنچا تو کہا: تو نے جو ... Show more