سیدہ ام ہانی بنت ابو طالب ؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے موقع پر مکہ مکرمہ کے بالائی حصے پر اترے، میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور سیدنا ابو ذر ؓپانی کا ایک ٹب لے آئے، مجھے اس میں آٹے کے نشان نظر آ رہے تھے، پھر انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پردہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل کیا اور پھر آٹھ رکعتیں ادا کیں، یہ چاشت کا وقت تھا۔
سیدہ ام ہانی ؓ سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیدہ میمونہ ؓ نے ایک برتن سے غسل کیا، اس میں آٹے کے نشانات تھے۔