TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

طہارت کے ابواب - طہارت کے ابواب - Book 6 of Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Book 6 of Musnad Ahmad, with 12 chapters and 51 Hadith. Read them below, or pick a chapter from the list to narrow it down.

51 Hadith · 12 Chapters
سمندر اور کنویں کے پانی کے طاہر ہونے کا بیان
۔ (۳۵۴)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَؓ قَالَ: سَأَلَ ؔ رَجُلٌ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: اِنَّا نَرْکَبُ الْبَحْرَ وَنَحْمِلُ مَعَنَا الْقَلِیْلَ مِنَ الْمَائِ، فَاِنْ تَوَضَّاْنَا بِہِ عَطِشْنَا، أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ مَائِ الْبَحْرِ؟ قَالَ: فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((ہُوَ الطَّہُوْرُ مَائُ ہُ، الْحِلُّ مَیْتَتُہُ۔)) (مسند أحمد: ۸۷۲۰)
سیدنا ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے سوال کرتے ہوئے کہا: بیشک ہم سمندری سفر کرتے ہیں اور اپنے ساتھ تھوڑی مقدار میں پانی لے جاتے ہیں، اگر ہم اس سے وضو بھی کریں تو (ساتھ والے پانی کے تھوڑے ہونے کی وجہ سے) پیاس لگتی ہے، تو کیا ہم سمندر کے پانی سے وضو کر سکتے ہیں؟ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: اس کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔
Takhreej
(۳۵۴) تخریج: حدیث صحیح ۔ أخرجہ ابوداود: ۸۳، وابن ماجہ: ۳۸۶، ۳۲۴۶، والترمذی: ۶۹، والنسائی: ۱/ ۵۰(انظر: ۸۷۳۵)
354
Sahih
سمندر اور کنویں کے پانی کے طاہر ہونے کا بیان
۔ (۳۵۵) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ)۔ أَنَّ نَاسًا أَتَوْا النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالُوْا: اِنَّا نَبْعُدُ فِی الْبَحْرِ وَلَا نَحْمِلُ مِنَ الْمَائِ اِلَّا الْاِدَاوَۃَ وَالْاِدَاوَتَیْنِ لِأَنَّالَا نَجِدُ الصَّیْدَ حَتَّی نَبْعُدَ، أَفَنَتَوَضَّأُ بِمَائِ الْبَحْرِ؟ قَالَ: ((نَعَمْ، فَاِنَّہُ الْحِلُّ مَیْتَتُہُ، الْطَّہُوْرُ مَاؤُہُ)) (مسند أحمد:۸۸۹۹)
۔ (دوسری سند) بیشک کچھ لوگ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے پاس آئے اور کہا: ہم سمندر میں دور تک نکل جاتے ہیں، کیونکہ دور جائے بغیر شکار نہیں ملتا اور اپنے ساتھ ایک دو چھوٹے چھوٹے برتنوں میں (پینے والا پانی) اٹھایا ہوا ہوتا ہے، تو کیا ہم سمندر کے پانی سے وضو کر سکتے ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جی ہاں، بیشک اس کا مردار حلال ہے اور اس کا پانی پاک کرنے والا ہے۔
Takhreej
(۳۵۵) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول
Explanation
فوائد:… چمڑے کے چھوٹے سے برتن کو اِدَاوَۃ کہتے ہیں۔
355
Sahih
سمندر اور کنویں کے پانی کے طاہر ہونے کا بیان
۔ (۳۵۶)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ أَبِیْ بُرْدَۃَ الْکِنَانِیِّ أَنَّ بَعْضَ بَنِیْ مُدْلِجٍ أَخْبَرَہُ أَنَّہُمْ کَانُوْا یَرْکَبُوْنَ الْأَرْمَاثَ فِی الْبَحْرِ لِلصَّیْدِ فَیَحْمِلُوْنَ مَعَہُمْ مَائً لِلسَّقَاۃِ فَتُدْرِکُہُمُ الصَّلَاۃُ وَہُمْ فِی الْبَحْرِ وَأَنَّہُمْ ذَکَرُوْا ذٰلِکَ لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالُوْا: اِنْ نَتَوَضَّأْ بِمَائِنَا عَطِشْنَا وَاِنْ نَتَوَضَّأْ بِمَائِ الْبَحْرِ وَجَدْنَا فِیْ أَنْفُسِنَا، فَقَالَ لَہُمْ: ((ہُوَ الطَّہُوْرُ مَاؤُہُ الْحَلَالُ مَیْتَتُہُ۔)) (مسند أحمد:۲۳۴۸۴)
عبد اللہ بن مغیرہ کنانی کہتے ہیں کہ بنو مدلج کے بعض افراد نے اس کو بتلایا ہے کہ وہ لوگ شکار کرنے کے لیے تختوں پر سمندر میں جاتے تھے اور پینے کے لیے اپنے ساتھ پانی لے جاتے تھے، لیکن ان کی نماز کا وقت بھی سمندر میں ہی ہو جاتا تھا، انھوں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے سامنے یہ صورتحال بیان کی اور کہا: اگر ہم اپنے ساتھ اٹھائے ہوئے پانی سے وضو کریں تو پیاس لگتی ہے اور اگر سمندر کے پانی سے وضو کریں تو دل میں شک سا رہتا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے ان سے فرمایا: سمندر کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔
Takhreej
(۳۵۶) تخریج: صحیح لغیرہ ۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱/ ۱۳۰، والحاکم: ۱/ ۱۴۱، عبد الرزاق: ۳۲۱ (انظر: ۲۳۰۹۶)
356
Sahih
سمندر اور کنویں کے پانی کے طاہر ہونے کا بیان
۔ (۳۵۷)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِؓ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ فِی الْبَحْرِ: ((ہُوَ الطَّہُوْرُ مَاؤُہُ الْحِلُّ مَیْتَتُہُ)) (مسند أحمد:۱۵۰۷۶)
سیدنا جابر بن عبد اللہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے سمندر کے بارے میں فرمایا: اس کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔
Takhreej
(۳۵۷) تخریج: حدیث صحیح ۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۳۸۸(انظر: ۱۵۰۱۲)
Explanation
فوائد:… عام طور پر سمندر کا پانی کھارا اور نمکین ہونے کی وجہ سے ، دوسرے پانیوں سے مختلف ہوتا ہے، اس لیے سائل کو شبہ ہو رہا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے اس کے شبہ کا ازالہ کر دیا اور اس کی ضرورت کے مطابق سمندر کے مردار کے حلال ہونے کی بھی وضاحت کر دی۔ اس سے معلوم ہوا کہ مفتی اور عالم کو اتنا فہیم ہونا چاہیے کہ وہ سائل کے سوال کے مقصد اور اس کے متعلقات کو سمجھ سکے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے دیکھا کہ جس شخص کو سمندر کے پانی کے بارے میں شک پڑ رہا ہے، وہ لامحالہ طور پر اس کے مردار کے بارے متردّد ہو گا، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے مردار کے حکم کی بھی وضاحت کر دی، یہ چیز فتوی کے محاسن میں سے ہے۔ یہ حدیث اس بات پر بھی دلالت کرتی ہے کہ تمام سمندری حیوانات، جو صرف پانی میں زندہ رہ سکتے ہیں، حلال ہیں، امام مالک، امام شافعی اور امام احمد کی یہی رائے ہے اور یہی مسلک راجح ہے، کیونکہ اس حدیث میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا فرمان عالیشان عام ہے، جو ہر سمندری کو شامل ہے، نیز ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {اُحِلَّ لَکُمْ صَیْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُہٗ مَتَاعًا لَّکُمْ وَلِلسَّیَّارَۃِ} … تمہارے لیے دریا کا شکار پکڑنا اور اس کا کھانا حلال کیا گیا ہے۔ (سورۂ مائدہ: ۹۶)البتہ امام ابو حنیفہ صرف مچھلی کے مردار کو ہی حلال سمجھتے ہیں۔
357
Sahih
سمندر اور کنویں کے پانی کے طاہر ہونے کا بیان
۔ (۳۵۸)۔عَنْ مُوْسَی بْنِ سَلَمَۃَ أَنَّ سِنَانَ بْنَ سَلَمَۃَ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍؓ عَنْ مَائِ الْبَحْرِ فَقَالَ: مَائُ الْبَحْرِ طَہُوْرٌ۔ (مسند أحمد:۲۵۱۸)
موسیٰ بن سلمہ کہتے ہیں کہ سنان بن سلمہ نے سیدنا عبد اللہ بن عباس ؓ سے سمندر کے پانی کے حکم کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے کہا: سمندر کا پانی پاک کرنے والا ہے۔
Takhreej
(۳۵۸) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم ۔ أخرجہ الدارقطنی:۱/۳۵، والحاکم: ۱/۱۴۰(انظر:۲۵۱۸)
358
Sahih
سمندر اور کنویں کے پانی کے طاہر ہونے کا بیان
۔ (۳۵۹)۔عَنْ عَلِیٍّ ؓ فِیْ صِفَۃِ حَجِّ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ثُمَّ أَفَاضَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَدَعَا بِسَجْلٍ مِنْ مَائِ زَمْزَمَ فَشَرِبَ مِنْہُ وَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَالَ: ((اِنْزِعُوْا یَا بَنِیْ عَبْدِالْمُطَّلِبِ! فَلَوْ لَا أَنْ تُغْلَبُوْا عَلَیْہَا لَنَزَعْتُ۔)) (مسند أحمد: ۱۳۴۸)
سیدنا علی ؓ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے حج کی کیفیت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے طوافِ افاضہ کیا اور زمزم کے پانی کا ڈول منگوا کر اس سے پیا اور وضو بھی کیا اور فرمایا: اے بنو عبد المطلب! پانی کھینچو، اگر تمہارے مغلوب ہو جانے کا خطرہ نہ ہوتا تو میں بھی تمہارے ساتھ کھینچتا۔
Takhreej
(۳۵۹) تخریج: اسنادہ حسن (انظر: ۱۳۴۸)
Explanation
فوائد:… معلوم ہوا کہ زمزم کے پانی سے وضو کرنا درست ہے۔ آخری جملے کا مفہوم یہ ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ بھی پانی کھینچتے تو لوگ اس کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی فعلی اور حج سے متعلقہ سنت سمجھ کر ایسا کرنے پر ٹوٹ پڑتے اور بنو عبد المطلب اس سعادت سے محروم ہو جاتے۔ اور افراتفری پیدا ہوتی ہے اور نظام بھی خراب ہوتا۔
359
Sahih
پانی نہ ہونے کی صورت میں نبیذ سے طہارت حاصل کرنے کے حکم کا بیان
۔ (۳۶۰)۔عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍؓ قَالَ: لَمَّا کَانَ لَیْلَۃُ الْجِنِّ تَخَلَّفَ مِنْہُمْ رَجُلَانِ وَقَالَا: نَشْہَدُ الْفَجْرَ مَعَکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! فَقَالَ لِیَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَمَعَکَ مَائٌ؟۔)) قُلْتُ: لَیْسَ مَعِیَ مَائٌ وَلَکِنْ مَعِیَ اِدَاوَۃٌ فِیْھَا نَبِیْذٌ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((تَمَرَۃٌ طَیِّبَۃٌ وَمَائٌ طَہُوْرٌ۔))، فَتَوَضَّأَ۔ (مسند أحمد: ۴۲۹۶)
سیدنا عبد اللہ بن مسعود ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب جنّوں والی رات تھی تو ان میں سے دو افراد پیچھے رہ گئے اور انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ کے ساتھ نمازِ فجر ادا کریں گے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے مجھے فرمایا: کیا تمہارے پاس پانی ہے؟ میں نے کہا: میرے پاس پانی نہیں ہے، البتہ ایک برتن میں نبیذ ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: پاکیزہ کھجور ہے اور پاک کرنے والا پانی ہے۔
Takhreej
(۳۶۰) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ ابی زید مولی عمرو بن حریث ۔ أخرجہ ابوداود: ۸۴، والترمذی: ۸۸، ابن ماجہ: ۳۸۴(انظر: ۴۲۹۶)
Explanation
فوائد:… میرے پاس الفتح الربانی والے نسخے میں ثَمَرَۃٌ (ثاء کے ساتھ) ہے۔ لیکن ابو داود اور ترمذی میں تَمَرَۃٌ (ثاء کے ساتھ) ہے اور یہی درست معلوم ہوتا ہے اور اسی کے مطابق ترجمہ کیا گیا ہے۔ البتہ معنی دونوں لحاظ سے درست بن جائے گا۔ (عبداللہ رفیق)
360
Zaeef
پانی نہ ہونے کی صورت میں نبیذ سے طہارت حاصل کرنے کے حکم کا بیان
۔ (۳۶۱) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ)۔قَالَ: قَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((أَمَعَکَ طَہُوْرٌ؟)) قُلْتُ: لَا، قَالَ: ((فَمَا ھٰذَا فِی الْاِدَاوَۃِ؟)) قُلْتُ: نَبِیْذٌ، قَالَ: ((أَرِنِیْہَا، ثَمَرَۃٌ طَیِّبَۃٌ وَمَائٌ طَہُوْرٌ۔)) فَتَوَضَّأَ مِنْہَا وَصَلّٰی۔ (مسند أحمد: ۴۳۰۱)
۔ (دوسری سند) سیدناابن مسعودؓ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے مجھے فرمایا: تمہارے پاس پاک کرنے والا (پانی) ہے ؟ میں نے کہا: جی نہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: تو پھر اس چھوٹے برتن میں کیا ہے؟ میں نے کہا: نبیذ ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: مجھے دو، پاکیزہ کھجور ہے اور پاک کرنے والا پانی ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے اس سے وضو کیا اور نماز پڑھی۔
Takhreej
(۳۶۱) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول
361
Zaeef
پانی نہ ہونے کی صورت میں نبیذ سے طہارت حاصل کرنے کے حکم کا بیان
۔ (۳۶۲) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ)۔ أَنَّہُ کَانَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَیْلَۃَ الْجِنِّ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((یَا عَبْدَاللّٰہِ! أَمَعَکَ مَائٌ؟)) قَالَ: مَعِیَ نَبِیْذٌ فِیْ اِدَاوَۃٍ، فَقَالَ: ((اُصْبُبْ عَلَیَّ۔)) فَتَوَضَّأَ، قَالَ: فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: (یَاعَبْدَ اللّٰہِ بْنَ مَسْعُوْدٍ! شَرَابٌ طَہُوْرٌ)) (مسند أحمد)
۔ (تیسری سند) سیدنا ابن مسعود ؓ جنوں والی رات کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے ساتھ تھے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے ان سے فرمایا: عبد اللہ! کیا تمہارے پاس پانی ہے؟ انھوں نے کہا: میرے پاس تو ایک برتن میں نبیذ ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: مجھ پر بہاؤ۔ پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے وضو کیا۔نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: اے عبد اللہ بن مسعود! یہ پاکیزہ مشروب ہے۔
Takhreej
(۳۶۱) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول
Explanation
فوائد:… پانی میں کھجور بھگو کر رکھنا اور اس سے تیار ہونے والا مشروب پینا جائز ہے، اس کو نبیذ کہتے ہیں، یہ نبیذ انگور سے بھی تیار کی جاتی ہے۔ جب یہ مشروب جوش مارنے لگے تو وہ شراب بن جاتا ہے، جس کا پینا مومنوں پر حرام ہے۔یہ حدیث ضعیف ہے، بہرحال نبیذ سے وضو کرنا صحیح نہیں ہے، کیونکہ یہ مائے مطلق نہیں ہے، درج ذیل بحث کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: {فَلَمْ تَجِدُوْا مَائً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا} … جب تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کر لو۔ (سورۂ نساء:۴۳) ، نیز فرمایا: {وَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَائِ مَائً طَھُوْرًا} … ہم نے آسمان سے ایسا پانی نازل کیا جس سے پاکیزگی حاصل کی جاتی ہے۔ (سورۂ فرقان: ۴۸)، مزید ارشاد ہے: {ویُنَزِّل عَلَیْکُمْ مِنَ السَّمَائِ مَائً لِیُطَھِّرَکُمْ بِہِ} (الانفال: ۱۱) یعنی اور وہ تم پر آسمان سے پانی نازل کرتا ہے تاکہ اس کے ذریعے تمہیں پاک کردے ۔ ان آیاتِ مبارکہ میں مائِ مطلق (مطلق پانی) کا ذکر ہے‘ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جب تک کسی پانی پر مائِ مطلق کا اطلاق ہو سکتا ہو‘ اس وقت تک وہ طاہر (پاک) اور مطہِّر (پاک کرنے والا) ہو گا‘ بشمول امام شافعیؒ اور امام مالکؒ کے جمہور کا یہی مسلک ہے‘ لیکن جب پانی کو کسی وصف کی طرف منسوب کیا جائے‘ جیسے لیموں کا پانی‘ گلاب کے پھول کا پانی‘ انگور کا پانی‘ کھجور کا پانی وغیرہ‘ تو ایسی صورت میں وہ مائِ مطلق نہیں رہے گا‘ جس سے طہارت حاصل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اگر پانی میں کوئی طاہر چیز اتنی معمولی مقدار میں پائی جائے کہ اس پانی پر ماء مطلق کا اطلاق ختم نہ ہو سکے‘ تو وہ پانی اس قابل ہو گا کہ اس سے وضوء اور غسل کیا جائے‘ جیسا کہ مندرجہ ذیل حدیث سے معلوم ہوتا ہے: ((عَنْ اُمِّ ھَانِیٍٔ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ اِغْتَسَلَ ھُوَ وَمَیْمُوْنَۃُ مِنْ اِنَائٍ وَاحِدٍ فِیْ قَصْعَۃٍ فِیْھَا اَثَرُ الْعَجِیْنِ))سیدہ ام ہانی ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ اورآپ کی بیوی میمونہ رضی اللہ عنہا دونوں نے ایسے ٹب میں غسل کیا جس میں گوندھے ہوئے آٹے کے نشانات تھے ۔ (ابن ماجہ:۳۷۸، نسائی: ۲۴۱، مسند احمد: ۶/۳۴۲) یعنی آٹے کے آثار اتنی معمولی مقدار میں تھے کہ اس پانی کو آٹے والا پانی نہیں، بلکہ مائِ مطلق کہا جا سکتا تھا، جیسا کہ شیخ محمد عطاء اللہ بھوجیانیؒ نے کہا: یدل علی ان الطاھر القلیل لا یخرج الماء عن الطھوریۃ۔ (اس حدیث سے معلوم ہو ا کہ قلیل مقدار میں طاہر چیز کے مل جانے سے پانی مطہِّر ہی رہتا ہے۔) (التعلیقات السلفیۃ: ۱/۳۰) امام شوکانی نے کہا: کسی پاک چیز کے ملنے کی وجہ سے جس پانی پر مائِ مطلق کا نام نہ بولا جا سکے بلکہ اس پر کوئی خاص نام بولا جاتا ہو، مثلًا گلاب کا پانی وغیرہ تو وہ فی نفسہ تو طاہر ہو گا، لیکن دوسروں کیلئے مطھِّر نہیں ہو گا۔ (السیل الجرار: ۱/۵۶)امام ابن حزم نے کہا: جب تک پانی پر ماء (مطلق پانی) کا لفظ بولا جا سکتا ہو اس وقت تک وہ طاہر ومطہِّر رہے گا ۔ (المحلی بالآثار: ۱/۱۹۳) نتیجہ بحـث :…انگور کا پانی اور نبیذ وغیرہ خود تو پاک ہے، لیکن ان سے وضوء یا غسل کر کے پاکیزگی حاصل نہیں کی جاسکتی‘ کیونکہ ان پر مطلق ماء (پانی) کے لفظ کا اطلاق نہیں کیا جا سکتا‘ قاضی خاں حنفی نے بھی اسی فتوے کی تائید کی۔امام ابوحنیفہ کامسلک یہ ہے کہ جب نبیذ اس قدر پتلی ہو کہ اعضا پر بہہ سکتی ہو اور میٹھی ہو، نشہ آور نہ ہو، تو آدمی اس کے ساتھ وضو کر لے اور تیمم نہ کرے۔ لیکن امام ابو یوسف کی رائے یہ ہے کہ تیمم کر لینا چاہیے اور نیبذ کے ساتھ وضو نہیں کرنا چاہیے، جمہور اور باقی ائمہ کا مسلک بھی یہی ہے۔ امام طحاوی نے بھی اسی کو اختیار کیا اور کہا: امام ابو حنیفہ نے سیدنا عبد اللہ بن مسعود ؓکی حدیث پر اعتماد کرتے ہوئے شروع شروع میں (نبیذ کے ساتھ وضو کرنے کی) جو رائے اختیار کی تھی، اس حدیث کی کوئی اصل نہیں ہے۔
362
Zaeef
خاوند کا اپنی بیوی کے ساتھ ایک برتن سے غسل کرنا، اس سے پانی کی طہوریت ختم نہ ہونے کا بیان
۔ (۳۶۳)۔عَنْ عَائِشَۃَؓ قَالَتْ: لَقَدْ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ اِنَائٍ وَاحِدٍ وَاِنَّا لَجُنُبَانِ، وَلَکِنَّ الْمَائَ لَا یَجْنُبُ۔ (مسند أحمد: ۲۵۴۹۱)
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ ایک برتن سے غسل کرتے تھے، جبکہ ہم جنبی ہوتے تھے، لیکن اس سے پانی جنبی نہیں ہو جاتا۔
Takhreej
(۳۶۳) تخریج: أخرجہ مسلم: ۳۲۱ (انظر: ۲۴۹۷۸)
363
Sahih
خاوند کا اپنی بیوی کے ساتھ ایک برتن سے غسل کرنا، اس سے پانی کی طہوریت ختم نہ ہونے کا بیان
۔ (۳۶۴)۔عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَؓ قَالَتْ: کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ اِنَائٍ وَاحِدٍ، وَکَانَ یَغْتَسِلُ مِنَ الْقَدَحِ وَھُوَ الْفَرَقُ۔ (مسند أحمد: ۲۴۵۹۰)
سیدہ عائشہ ؓ کہتی ہیں: میں اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ ایک برتن سے غسل کرتے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ ایک ایسے برتن میں غسل کرتے تھے، جو ایک فَرَق کی مقدار کے برابر ہوتا تھا۔
Takhreej
(۳۶۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۸۴، ومسلم (انظر: ۲۴۰۸۹)
Explanation
فوائد:… ایک فَرَق ، تین صاع کے برابر ہوتا ہے۔
364
Sahih
خاوند کا اپنی بیوی کے ساتھ ایک برتن سے غسل کرنا، اس سے پانی کی طہوریت ختم نہ ہونے کا بیان
۔ (۳۶۵)۔عَنْ مُعَاذَۃَ الْعَدَوِیَّۃِ عَنْ عَائِشَۃَؓ أَنَّہَا أَخْبَرَتْہَا قَالَتْ: کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ اِنَائٍ وَاحِدٍ وَأَنَا أَقُوْلُ لَہُ: اَبْقِ لِیْ، اَبْقِ لِیْ۔ (مسند أحمد: ۲۵۱۰۶)
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ ایک برتن سے غسل کرتے تھے اور میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے کہتے تھی: میرے لیے باقی چھوڑو، میرے لیے بھی پانی رہنے دو۔
Takhreej
(۳۶۵) تخریج: أخرجہ مسلم: ۳۲۱ (انظر: ۲۴۵۹۹)
365
Sahih
خاوند کا اپنی بیوی کے ساتھ ایک برتن سے غسل کرنا، اس سے پانی کی طہوریت ختم نہ ہونے کا بیان
۔ (۳۶۶) (وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ بِنَحْوِہِ)۔ وَفِیْہِ: فَأُبَادِرُہُ وَأَقُوْلُ: دَعْ لِیْ دَعْ لِیْ۔ (مسند أحمد: ۲۵۳۷۸)
۔ (دوسری سند) اسی طرح کی روایت ہے، البتہ اس میں ہے: پس میں آپ سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتی اور کہتی: میرے لیے بھی چھوڑو، میرے لیے بھی چھوڑو۔
Takhreej
(۳۶۶) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول
366
Sahih
خاوند کا اپنی بیوی کے ساتھ ایک برتن سے غسل کرنا، اس سے پانی کی طہوریت ختم نہ ہونے کا بیان
۔ (۳۶۷)۔عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَؓ حَدَّثَتْہُ أَنَّہَا کَانَتْ تَغْتَسِلُ ہِیَ وَرَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ اِنَائٍ وَاحِدٍ یَغْرِفُ قَبْلَہَا وَتَغْرِفُ قَبْلَہُ، (وَفِیْ لَفْظٍ) کَانَ یَبْدَأُ قَبْلَہَا۔ (مسند أحمد:۲۵۵۰۵)
سیدہ عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ وہ اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ ایک برتن سے غسل کرتے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ ان سے پہلے چلّو بھرتے اور وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے پہلے چلّو بھرتی، ایک روایت میں ہے: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ ، سیدہ سے پہلے شروع کرتے تھے۔
Takhreej
(۳۶۷)تخریج:أخرجہ البخاری: ۲۷۳، ۵۹۵۶(انظر: ۲۴۹۹۱)
367
Sahih
خاوند کا اپنی بیوی کے ساتھ ایک برتن سے غسل کرنا، اس سے پانی کی طہوریت ختم نہ ہونے کا بیان
۔ (۳۶۸)۔عَنْ مَیْمُوْنَۃَؓ قَالَتْ: کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُوْلُ اللّٰہِ مِنْ اِنَائٍ وَاحِدٍ۔ (مسند أحمد: ۲۷۳۳۳)
سیدہ میمونہ ؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ ایک برتن سے غسل کرتے تھے۔
Takhreej
(۳۶۸) تخریج: أخرجہ مسلم: ۳۲۲ (انظر: ۲۶۷۹۷)
368
Sahih
خاوند کا اپنی بیوی کے ساتھ ایک برتن سے غسل کرنا، اس سے پانی کی طہوریت ختم نہ ہونے کا بیان
۔ (۳۶۹)۔عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَۃَ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَؓ أَنَّہَا کَانَتْ ہِیَ وَرَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَغْتَسِلَانِ مِنْ اِنَائٍ وَاحِدٍ مِنَ الْجَنَابَۃِ وَ کَانَ یُقَبِّلُہَا وَھُوَ صَائِمٌ۔ (مسند أحمد: ۲۷۰۳۱)
سیدہ ام سلمہ ؓ سے مروی ہے کہ وہ اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ ایک برتن سے جنابت والا غسل کرتے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ روزے کی حالت میں ان کا بوسہ بھی لے لیتے تھے۔
Takhreej
(۳۶۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۲۲، ومسلم: ۲۹۶(انظر: ۲۶۴۹۸)
369
Sahih
خاوند کا اپنی بیوی کے ساتھ ایک برتن سے غسل کرنا، اس سے پانی کی طہوریت ختم نہ ہونے کا بیان
۔ (۳۷۰)۔عَنْ نَاعِمٍ مَوْلٰی أُمِّ سَلَمَۃَ أَنَّ أُمَّ سَلَمَۃَؓ سُئِلَتْ: أَتَغْتَسِلُ الْمَرْأَۃُ مَعَ الرَّجُلِ؟ فَقَالَتْ: نَعَمْ، اِذَا کَانَتْ کَیِّسَۃً، رَأَیْتُنِیْ وَرَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَغْتَسِلُ مِنْ مِرْکَنٍ وَاحِدٍ نُفِیْضُ عَلَی أَیْدِیْنَا حَتّٰی نُنْقِیَہَا ثُمَّ نُفِیْضُ عَلَیْنَا الْمَائَ۔ (مسند أحمد: ۲۷۲۸۵)
مولائے ام سلمہ ناعم کہتے ہیں کہ سیدہ ام سلمہ ؓ سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا عورت اپنے خاوند کے ساتھ غسل کر سکتی ہے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، لیکن جب وہ عقلمند ہو، میں نے اپنے آپ کو اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو دیکھا کہ ہم ایک ٹب سے غسل کرتے تھے اور اپنے ہاتھوں پر پانی ڈالتے، یہاں تک کہ ان کو صاف کر لیتے اور پھر اپنے جسموں پر پانی بہا دیتے تھے۔
Takhreej
(۳۷۰) تخریج: اسنادہ صحیح ۔ أخرجہ النسائی: ۱/ ۱۲۹(انظر: ۲۶۷۴۹)
370
Sahih
خاوند کا اپنی بیوی کے ساتھ ایک برتن سے غسل کرنا، اس سے پانی کی طہوریت ختم نہ ہونے کا بیان
۔ (۳۷۱)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍؓ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَالْمَرْأَۃُ مِنْ نِسَائِ ہِ یَغْتَسِلَانِ مِنْ اِنَائٍ وَاحِدٍ وَکَانَ یَغْتَسِلُ بِخَمْسِ مَکَاکِیَّ وَیَتَوَضَّأُ بِمَکُّوْکٍ۔ (مسند أحمد: ۱۲۱۲۹)
سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں: نبیِ کریم اور آ پ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی بیویوں میں سے ایک خاتون ایک برتن سے غسل کرتے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ پانچ مکوک سے غسل کرتے اور ایک مکوک سے وضو کرتے تھے۔
Takhreej
(۳۷۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۶۴ بقصۃ الغسل فقط، ومسلم: ۳۲۵، (انظر: ۱۲۱۰۵)
Explanation
فوائد:… ان احادیث سے معلوم ہوا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی زوجۂ محترمہ اکٹھے غسل کر لیتے تھے، یہی معاملہ میاں بیوی کا ہو گا۔
371
Sahih
خاوند کا اپنی بیوی کے ساتھ ایک برتن سے غسل کرنا، اس سے پانی کی طہوریت ختم نہ ہونے کا بیان
۔ (۳۷۲)۔عَنْ سَالِمِ بْنِ سَرْجٍ قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ صُبَیَّۃَ الْجُہَنِیَّۃَؓ تَقُوْلُ: اِخْتَلَفَتْ یَدِیْ وَیَدُ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ الْوُضُوْئِ مِنْ اِنَائٍ وَاحِدٍ۔ (مسند أحمد: ۲۷۶۰۷)
سیدہ ام صُبَیّہ جہنی ؓ کہتی ہیں: وضو کرنے کے لیے میرے اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے ہاتھ باری باری برتن میں داخل ہو رہے تھے۔
Takhreej
(۳۷۲) تخریج: اسنادہ صحیح ۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۴/ ۵۹۵ (انظر: ۲۷۰۶۷)
372
Sahih
خاوند کا اپنی بیوی کے ساتھ ایک برتن سے غسل کرنا، اس سے پانی کی طہوریت ختم نہ ہونے کا بیان
۔ (۳۷۳)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَؓ قَالَ: رَأَیْتُ الرِّجَالَ وَالنِّسَائَ یَتَوَضَّؤُوْنَ عَلَی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ اِنَائٍ وَاحِدٍ۔ (مسند أحمد: ۴۴۸۱)
سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ عہد ِ نبوی میں مرد اور عورتیں ایک برتن سے وضو کرتے تھے۔
Takhreej
(۳۷۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۹۳(انظر: ۴۴۸۱)
373
Sahih