مسنداحمد

Musnad Ahmad

نماز جنازہ کے ابواب

نماز جنازہ پڑھنے اور میت کے ساتھ جانے کی فضیلت کا بیان

۔ (۳۱۳۳) عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ صَلّٰی عَلٰی جَنَازَۃٍ فَلَہُ قِیْرَاطٌ وَمَنِ انْتَظَرَ حَتّٰی یُفْرَغَ مِنْہَا فَلَہُ قِیْرَاطَانِ۔)) قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَمَا قِیْرَاطَانِ؟ قَالَ: ((مِثْلُ الْجَبَلَیْنِ الْعَظِیْمَیْنِ۔)) (مسند احمد: ۷۱۸... ۸)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) أَنَّہُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ صَلّٰی عَلٰی جَنَازَۃٍ فَاتَّبَعَہَا فَلَہُ قِیْرَاطَانِ مِثْلَیْ أُحُدٍ وَمَنْ صَلّٰی وَلَمْ یَتْبَعْہَا فَلَہُ قِیْرَاطٌ مِثْلُ أُحُدٍ، قَالَ ابْنُ بَکْرٍ الْقِیْرَاطُ مِثْلُ أُحُدٍ)) (مسند احمد: ۷۶۷۶)   Show more

سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی میت کی نماز جنازہ پڑھے، اس کے لیے ایک قیراط ثواب ہو گا اور جو تدفین سے فراغت تک انتظار کرے، اس کے لیے دو قیراط ثواب ہے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسو... ل! دو قیراط کیا ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دو بڑے پہاڑوں کے برابر ہیں۔  Show more

۔ (۳۱۳۴) عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ صَلّٰی عَلٰی جَنَازَۃٍ فَلَہُ قِیْرَاطٌ۔)) قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مِثْلُ قِیْرَاطِنَا ہٰذَا؟ قَالَ: ((لَا، بَلْ مِثْلُ أُحُدٍ أَوْ أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ۔)) (مسند احمد: ۶۳۰۵)

سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی کسی میت کی نماز جنازہ پڑھتا ہے اسے ایک قیراط ثواب ملتا ہے۔ صحابہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! ہمارے اس قیراط کی طرح؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآ... لہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، وہ قیراط تو احد پہاڑ کے برابر ہے یا اس سے بھی بڑا ہے۔  Show more

۔ (۳۱۳۵)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ تَبِعَ جَنَازَۃً حَتّٰی یُصَلِّیَ عَلَیْہَا فَإِنَّ لَہُ قِیْرَاطًا۔)) فَسُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنِ الْقِیْرَاطِ، فَقَالَ: ((مِثْلُ أُحُدٍ۔)) (مسند احمد: ۴۶۵۰)

(دوسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو جنازے کے ساتھ چلا، یہاں تک کہ اس پر نماز پڑھی تو اس کے لیے ایک قیراط ثواب ہے۔ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے قیراط کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمای... ا: احد پہاڑ کی طرح ہوتا ہے۔  Show more

۔ (۳۱۳۶)(۱۴۶) وَعَنْہُ أَیْضًا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّہُ مَرَّ بِأَبِیْ ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ وَہُوَ یُحَدِّثُ عَنِ النَّبِیِّ أَنَّہُ قَالَ: ((مَنْ تَبِعَ جَنَازَۃً فَصَلّٰی عَلَیْہَا فَلَہُ قِیْرَاطٌ،فَإِنْ شَہِدَ دَفْنَہا فَلَہُ قِیْرَاطَانِ، اَلْقِیْرَاطُ أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ۔)) فَقَالَ لَہُ ابْنُ عُمَرُ ‌رضی ‌اللہ ‌عن... ہ ‌: أَبَا ہِرٍّ! اُنْظُرْ مَا تُحَدِّثُ بِہِ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ (وَفِی لَفْظٍ: اُنْظُرْ مَا تُحَدِّثُ یَا أَبَا ہُرَیْرَۃَ! فَإِنَّکَ تُکْثِرُ الْحَدِیْثَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) فَقَامَ إِلَیْہِ أَبُوْ ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ حَتَّی انْطَلَقَ بِہِ إِلٰی عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا فَقَالَ لَہَا: یَا أُمَّ الْمُؤْمِنِیْنَ! أَنْشُدُکِ بِاللّٰہِ أَمَا سَمِعْتِ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ تَبِعَ جَنَازَۃً فَصَلّٰی عَلَیْہَا فَلَہُ قِیْرَاطٌ، فَإِنْ شَہِدَ دَفْنَہَا فَلَہُ قِیْرَاطَانِ۔))؟ قَالَتْ: اَللّٰہُمَّ نَعَمْ، فَقَالَ أَبُوْ ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: إِنَّہُ لَمْ یَکُنْ یَشْغَلُنِی عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم غَرْسُ الْوَادِیِّ وَلَا صَفْقٌ بِالْأَسْوَاقِ، إِنِّی إِنَّمَا کُنْتُ أَطْلُبُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَلِمَۃً یُعَلِّمُنِیْہَا وَاُکْلَۃً یُطْعِمُنِیْھَا؟ فَقَالَ لَہُ ابْنُ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: أَنْتَ یَا أَبَا ہُرَیْرَۃَ! کُنْتَ أَلْزَمَنَا لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہِ وَصَحْبِہِ وَسَلَّمَ وَأَعْلَمَنَا بِحَدِیْثِہِ۔ (مسند احمد: ۴۴۵۳)   Show more

سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ وہ سیّدنا ابرہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس سے گزرے، جبکہ وہ یہ حدیث بیان کر رہے تھے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی میت کے ساتھ جائے اور نماز جنازہ پڑھے اسے ایک قیراط ث... واب ملتا ہے اور اگر وہ دفن تک ساتھ رہے تو اسے دو قیراط ثواب ملتا ہے، ایک قیراط احدپہاڑ سے بھی بڑا ہوتاہے۔ یہ حدیث سن کر سیّدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: ابوہِر! ذرا خیال کروکہ تم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کیا کچھ بیان کر رہے ہو؟ایک روایت میں ہے: انہوں نے کہا: ابوہریرہ! ذرا غور کرو کہ تم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کیا بیان کر رہے ہو؟ تم رسول اللہ سے بہت زیادہ احادیث بیان کرتے ہو۔ یہ سن کر سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ان کو سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس لے گئے اور کہا اے ام المومنین! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ پوچھتا ہوں کہ کیا آپ نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ جو آدمی میت کے ساتھ چلے اور نماز جنازہ پڑھے تو اسے ایک قیراط اور جو آدمی دفن تک ساتھ رہے اسے دو قیراط اجر ملتا ہے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، میں نے یہ حدیث سنی ہے۔ پھر سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا:(اصل بات یہ ہے کہ) نہ کھیتی باڑی مجھے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مصروف رکھ سکی اور نہ بازاروں میں سودا کرنا، میں تو اس تلاش میں رہتا تھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھے کسی کلمے اور فرمان کی تعلیم دے دیں اور کوئی کھانا کھلا دیں۔ یہ سن کر سیّدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے ابوہریرہ! واقعی تم ہم سب سے زیادہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ رہتے تھے اور ہم سب سے بڑھ کر احادیث رسول کو جانتے ہیں۔  Show more

۔ (۳۱۳۷) عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ تَبِعَ جَنَازَۃً، وَفِی رِوَایَۃٍ مَنْ صَلّٰی عَلٰی جِنَازَۃٍ) فَلَہُ قِیْرَاطٌ وَمَنْ شَہِدَ دَفْنَہَا فَلَہُ قِیْرَاطَانِ۔)) قِیْلَ: وَمَا الْقِیْرَاطَانِ؟ قَالَ: ((أَصْغَرُہُمَا مِثْلُ أُحُدٍ۔)) (مسند احم... د: ۲۲۷۳۴)   Show more

مولائے رسول سیّدنا ثوبان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص میت کے ساتھ جا کر نماز جنازہ پڑھے، اسے ایک قیراط اور جو دفن تک ساتھ رہے، اسے دو قیراط اجر ملتا ہے۔ کسی نے کہا: دو قیراطوں سے کیا مراد ہے؟ آپ ‌صل... ی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: چھوٹاقیراط احد پہاڑ کے برابر ہوتا ہے۔  Show more

۔ (۳۱۳۸) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مُغَفَّلِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ تَبِعَ جَنَازَۃً یُصَلِّیْ عَلَیْہَا فَلَہُ قِیْرَاطٌ، وَمَنِ انْتَظَرَہَا حَتّٰی یُفْرَغَ مِنْہَا فَلَہُ قِیْرَاطَانِ۔)) (مسند احمد: ۱۶۹۲۱)

سیّدنا عبد اللہ بن مغفل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جوآدمی نماز جنازہ پڑھنے تک میت کے ساتھ رہتا ہے اسے ایک قیراط اجر ملتا ہے اور جو شخص انتظار کرتا ہے، یہاں تک کہ اس کے دفن سے فارغ ہو جاتا ہے تو اس کو دو ... قیراط ثواب ملتا ہے ۔  Show more

۔ (۳۱۳۹) عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ تَبِعَ جَنَازَۃً یَحْمِلُ مِنْ عُلُوِّہَا، وَحَثَا فِی قَبْرِہَا وَقَعَدَ حَتّٰی یُؤْذَنَ لَہُ، آبَ بِقِیْرَاطَیْنِ مِنَ الْأَجْرِ، کُلُّ قِیْرَاطٍ مِثْلُ أُحُدٍ۔)) (مسند احمد: ۱۰۸۸۷)

سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص میت کی چارپائی اٹھانے کے وقت سے اس کے ساتھ رہتاہے اور قبر میں مٹی بھی ڈالتا ہے اور اس وقت تک ساتھ رہتا ہے کہ دفن کے بعد اسے واپسی کی اجازت دے دی جاتی ہے ... تو وہ اجر کے دو قیراط لے کر واپس ہوتا ہے اور ہر قیراط احد پہاڑ کے برابر ہوتا ہے۔  Show more

۔ (۳۱۴۰) عَنْ أَبِی سَعِیْدٍ الْخُدْرِی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ جَائَ جَنَازَۃً فِی أَہْلِہَا فَتَبِعَہَا حَتَّی یُصَلِّیَ عَلَیْہَا فَلَہُ قِیْرَاطٌ، وَمَنْ مَضٰی مَعَہَا فَلَہُ قِیْرَاطَانِ مِثْلُ أُحُدٍ۔)) (مسند احمد: ۱۱۹۴۲)

سیّدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص اہل میت کے ہاں جائے، پھر نمازجنازہ پڑھنے تک میت کے ساتھ رہے تو اسے ایک قیراط اور جو (دفن تک) اس کے ساتھ رہے، اسے ثواب کے دو قیراط ملیں گے، (ایک قیر... اط) احد پہاڑ کی مثل ہوتا ہے۔  Show more

۔ (۳۱۴۱)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ صَلّٰی عَلٰی جَنَازَۃٍ وَشَیَّعَہَا کَانَ لَہُ قِیْرَاطَانِ، وَمَنْ صَلّٰی عَلَیْہَا وَلَمْ یُشَیِّعْہَا کَانَ لَہُ قِیْرَاطٌ، وَالْقِیْرَاطُ مِثْلُ أُحُدٍ۔ (مسند احمد: ۱۱۱۶۹)

(دوسری سند) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص میت کی نماز جنازہ پڑھتا ہے، پھر اسے رخصت کرنے کے لیے (قبر تک) ساتھ رہتا ہے تو اسے اجر کے دو قیراط ملتے ہیں اور جو نماز پڑھ کر (واپس آ جاتا ہے اور) آخر تک اس کے ساتھ نہیں رہتا، تو اسے ایک ق... یراط ملتا ہے، ایک قیراط احد پہاڑ جتنا بڑا ہوتا ہے۔  Show more

۔ (۳۱۴۲) عَنْ اُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ تَبِـعَ جَنَازَۃً حَتّٰی یُصَلّٰی عَلَیْہَا وَیُفْرَغَ مِنْہَا فَلَہُ قِیْرَاطَانِ، وَمَنْ تَبِـعَ حَتّٰی یُصَلَّی عَلَیْہَا فَلَہُ قِیْرَاطٌ، وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدِ بِیَدِہِ! لَہُوَ أَثْقَلُ فِی مِیْزَانِہِ مِنْ أُحُدٍ۔)... ) (مسند احمد: ۲۱۵۲۰)   Show more

سیّدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص میت کے ساتھ جائے (اور اس کے ساتھ ہی رہے) یہاں تک کہ نماز جنازہ اور (تدفین) سے فارغ ہو جائے تو اس کے دو قیراط اجر ہو گا اور جو آدمی اس کے ساتھ جائے، یہ... اں تک کہ اس پر نماز سے فارغ ہوا جائے، اس کے لیے ایک قیراط اجر ہو گا۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) کی جان ہے! یہ قیراط اس شخص کے ترازو میں احد پہاڑ سے بھی بھاری ہو گا۔  Show more