مسنداحمد

Musnad Ahmad

نماز جنازہ کے ابواب

چھوٹے اور قبل از وقت پیدا ہونے والے نامکمل بچے کی نماز جنازہ پڑھنے اور نہ پڑھنے کا بیان

۔ (۳۱۵۱) عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: صَلّٰی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلَی ابْنِہِ إِبْرَاہِیْمَ وَمَاتَ وَہُوَ ابْنُ سِتَّۃَ عَشَرَ شَہْرًا، وَقَالَ: ((إِنَّہ لَہُ فِی الْجَنَّۃِ مَنْ یُتِمُّ رَضَاعَہُ، وَہُوَ صِدِّیْقٌ۔)) (مسند احمد: ۱۸۶۹۱)

سیّدنا براء بن عازب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے بیٹے ابراہیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جو سولہ ماہ کی عمر میں فوت ہو گئے تھے، کی نماز جنازہ پڑھی تھی۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے متعلق یہ بھی فرمایا تھا ... کہ اس کے لیے جنت میں (خواتین) ہیں جو اس کی رضاعت مکمل کریں گی، (یہ میرا بیٹا) صِدِّیق ہے۔  Show more

۔ (۳۱۵۲) عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلسِّقْطُ (وَفِی رِوَایَۃٍ الطِّفْلُ) یُصَلّٰی عَلَیْہِ وَیُدْعٰی لِوَالِدَیْہِ بِالْمَغْفِرَۃِ وَالرَّحْمَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۸۳۵۸)

سیّدنامغیرہ بن شعبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قبل از وقت نامکمل پیدا ہونے والے بچے کی نماز جنازہ پڑھی جائے اور اس کے والدین کے حق میں مغفرت و رحمت کی دعا کی جائے۔

۔ (۳۱۵۳) عَنْ إِسْمَاعِیْلَ السُّدِّیِّ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قُلْتُ: صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلَی ابْنِہِ إِبْرَاہِیْمَ قَالَ: لَا أَدْرِی، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلٰی إِبْرَاہِیْمَ لَوْ عَاشَ کَانَ صَدِّیْقًا نَبِیًّا۔ (مسند احمد: ۱۴۰۳۰)

اسمٰعیل سدی کہتے ہیں میں نے سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے سوال کیا کہ آیا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے فرزند ابراہیمؓ کی نماز جنازہ پڑھی تھی؟ انہوں کہا، مجھے معلوم نہیں۔ ابراہیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہو، وہ اگر زند... ہ رہتا تو صدیق نبی ہوتا۔  Show more