سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیٹے سیّدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ اٹھارہ ماہ کی عمر میں فوت ہو گئے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ نہیں پڑھی تھی۔
۔ (۳۱۵۵) عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِیِّ رضی اللہ عنہا َٔنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ تُوُفِّی بِخَیْبَرَ، وَأَنَّہُ ذُکِرَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((صَلُّوْا عَلٰی صَاحِبِکُمْ۔)) قَالَ: فَتَغَیَّرَتْ وَجُوْہُ الْقَوْمِ لِذَالِکَ فَلَمَّا رَأَی الَّذِی بِہِمْ قَالَ: ((إِنَّ صَاحِبَکُمْ غَ... Show more
سیّدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مسلمان خیبر میں فوت ہو گیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم خود ہی اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھ لو۔ یہ سن کر ص... Show more
۔ (۳۱۵۶) عَنْ سِمَاکِ (ابْنِ حَرْبٍ) أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَۃَ رضی اللہ عنہ یَقُوْلُ: مَاتَ رَجُلٌ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مَاتَ فُلَانٌ، قَالَ: ((لَمْ یَمُتْ۔)) ثُمَّ أَتَاہُ الثَّانِیَۃَ ثُمَّ الثَّالِثَۃَ فَأَخْبَرَہُ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ و... Show more
سیّدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی فوت ہو گیا، ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! فلاں آدمی فوت ہو گیا ہے۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآل... Show more
۔ (۳۱۵۷) عَنْ أَبِی قَتَادَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا دُعِیَ لِجَنَازَۃٍ سَأَلَ عَنْہَا فَإِنْ أُثْنِیَ عَلَیْہَا خَیْرٌ قَامَ فَصَلّٰی عَلَیْہَا، وَإِنْ اُثْنِیَ عَلَیْہَا غَیْرُ ذَالِکَ، قَالَ لِأَہْلِہَا: ((شَأْنُکُمْ بِہَا۔)) وَلَمْ یُصَلِّ عَلَیْہَا۔ (مسند احمد: ۲۲۹۲۲)... Show more
سیّدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز جنازہ کے لیے بلایا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بارے میں پوچھتے تھے،اگراس کے حق میں بھلائی کی باتیںکی جاتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ا... Show more