مسنداحمد

Musnad Ahmad

ہدی اور قربانی کے جانوروں کے مسائل

ہدی کا اپنے محل تک پہنچنے سے پہلے تھک جانا


۔ (۴۶۳۸)۔ عَنْ زِیَادِبْنِ جُبَیْرٍ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِمِنٰی فَمَرَّ بِرَجُلٍ وَھُوَ یَنْحَرُ بَدَنَۃً، وَ ھِيَ بَارِکَۃٌ، فَقَالَ: ابْعَثْھَا قِیَامًا مُقَیَّدَۃً ، سُنَّۃَ مُحَمَّدٍ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۴۴۵۹)

۔ زیاد بن جبیر کہتے ہیں: میں مِنٰی میں سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کے ساتھ تھا، جب وہ ایسے آدمی کے پاس سے گزرے جو ہدی کو بٹھا کر نحر کر رہا تھا تو انھوں نے کہا: اس کو اٹھا اور (اس وقت ذبح کر) جب یہ کھڑی اور باندھی ہوئی ہو اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سنت کی پیروی کر۔

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Conclusion
تخریج
(۴۶۳۸) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۷۱۳،و مسلم: ۱۳۲۰(انظر: ۴۴۵۹)
Explanation
شرح و تفصیل
فوائد:… اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کیا جاتا ہے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ کھڑے جانور کو گلے میں چھرا وغیرہ گھونپ دیا جاتا ہے، جب کافی حد تک بہہ جاتا ہے تو جانور خودبخود گر پڑتا ہے، پھر اسے ذبح کر دیا جاتا ہے۔ اونٹ میں مسنون عمل نحر ہے، تاہم بوقت ِ ضرورت ذبح کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔