۔ (۵۴۲۰)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِنَّ لِلّٰہِ تِسْعَۃً وَتِسْعِینَ اسْمًا مِائَۃً غَیْرَ وَاحِدٍ، مَنْ أَحْصَاہَا دَخَلَ الْجَنَّۃَ، إِنَّہُ وِتْرٌ یُحِبُّ الْوِتْرَ۔)) (مسند أحمد: ۷۴۹۳)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں، یعنی ایک کم سو، جس نے ان کو یاد کر لیا، وہ جنت میں داخل ہو گا، بیشک اللہ تعالیٰ طاق ہے اور طاق کو پسند کرتا ہے۔