مسنداحمد

Musnad Ahmad

مقررہ اوقات میں کیے جانے والے اذکار کے ابواب

صبح، شام اور نیند کے وقت کی دعاؤں کا بیان

۔ (۵۴۸۶)۔ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ: قَالَ أَبُو بَکْرٍ الصِّدِّیقُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: أَمَرَنِی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ أَقُولَ إِذَا أَصْبَحْتُ وَإِذَا أَمْسَیْتُ وَإِذَا أَخَذْتُ مَضْجَعِی مِنَ اللَّیْلِ: ((اَللّٰہُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ أَنْتَ رَبُّ کُلِّ...  شَیْئٍ وَمَلِیکُہُ، أَشْہَدُ أَنْ لَا اِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَکَ لَا شَرِیکَ لَکَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُولُکَ، أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِی، وَشَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہِ، وَأَنْ أَقْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِی سُوئً أَوْ أَجُرَّہُ إِلٰی مُسْلِمٍ۔)) (مسند أحمد: ۸۱)   Show more

۔ سیدنا ابو بکر صدیق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں صبح کے وقت، شام کے وقت اور رات کو بستر پر سوتے وقت یہ کلمات ادا کروں: اَللّٰہُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ ……وَأَنْ أَقْت... َرِفَ عَلٰی نَفْسِی سُوئً أَوْ أَجُرَّہُ إِلٰی مُسْلِمٍ۔(اے اللہ! آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے! غیب اور حاضر کو جاننے والے! تو ہر چیز کا پروردگار اور مالک ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں‘تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں اور یہ کہ محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تیرے بندے اور رسول ہیں، میں تیری پناہ چاہتا ہوں اپنے نفس کے شر سے‘ شیطان کے شر اور اس کے شرک سے‘اس بات سے کہ میں اپنے نفس پر برائی کا ارتکاب کروں یا کسی مسلمان سے برائی کروں)۔  Show more

۔ (۵۴۸۷)۔ عَنْ أَبِی رَاشِدٍ الْحُبْرَانِیِّ قَالَ: أَتَیْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَقُلْتُ لَہُ: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَأَلْقٰی بَیْنَ یَدَیَّ صَحِیفَۃً فَقَالَ: ہٰذَا مَا کَتَبَ لِی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَنَظَرْتُ...  فِیہَا فَإِذَا فِیہَا أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ قَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ عَلِّمْنِی مَا أَقُولُ إِذَا أَصْبَحْتُ وَإِذَا أَمْسَیْتُ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَا أَبَا بَکْرٍ قُلْ اللّٰہُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ، لَا اِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ، رَبَّ کُلِّ شَیْئٍ وَمَلِیکَہُ، أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِی وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہِ، وَأَنْ أَقْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِی سُوئً أَوْ أَجُرَّہُ إِلٰی مُسْلِمٍ۔)) (مسند أحمد: ۶۸۵۱)   Show more

۔ ابو راشد حبرانی کہتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس آیا اور کہا: جو حدیث تم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنی ہو، وہ مجھے بیان کرو، انھوں نے میرے سامنے ایک صحیفہ رکھا اور کہا: یہ وہ چیز ہے، جو رسول اللہ ‌صلی ‌... اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرے لیے لکھوائی تھی، جب میں نے اس میں دیکھا تو اس میں لکھا ہوا تھا کہ سیدنا ابو بکر صدیق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ مجھے ایسی دعا کی تعلیم دیں، جو میں صبح اور شام کو پڑھوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے ابو بکر! یہ دعا پڑھا کرو: اَللّٰہُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ، لَا اِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ، رَبَّ کُلِّ شَیْئٍ وَمَلِیکَہُ، أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِی وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہِ، وَأَنْ أَقْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِی سُوئً أَوْ أَجُرَّہُ إِلٰی مُسْلِمٍ۔ (اے اللہ! آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے! غیب اور حاضر کو جاننے والے! ہر چیز کے پروردگار اور اس کے مالک! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اپنے نفس کے شر سے‘ شیطان کے شر اور اس کے شرک سے‘ اس بات سے کہ میں اپنے نفس پر برائی کا ارتکاب کروں یا کسی مسلمان سے برائی کروں)۔  Show more

۔ (۵۴۸۸)۔ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ الْأَنْصَارِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ قَالَ إِذَا صَلَّی الصُّبْحَ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، عَشْرَ مَرَّاتٍ کُنَّ کَعَدْلِ أَرْبَعِ رِقَابٍ، وَکُت... ِبَ لَہُ بِہِنَّ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَمُحِیَ عَنْہُ بِہِنَّ عَشْرُ سَیِّئَاتٍ، وَرُفِعَ لَہُ بِہِنَّ عَشْرُ دَرَجَاتٍ، وَکُنَّ لَہُ حَرَسًا مِنَ الشَّیْطَانِ حَتّٰی یُمْسِیَ، وَإِذَا قَالَہَا بَعْدَ الْمَغْرِبِ فَمِثْلُ ذٰلِکَ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۹۱۵)   Show more

۔ سیدنا ابو ایوب انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے نمازِ فجر ادا کر کے یہ دعا دس بار پڑھی: لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَ... یْئٍ قَدِیرٌ۔ تواس کو چارگردنیں آزاد کرنے کے بقدر ثواب ملے گا، اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی، اس کی دس برائیاں مٹا دی جائیں گی، اس کے دس درجے بلند کر دیئے جائیں گے، شام تک یہ کلمات اس کے لیے شیطان سے محافظ ثابت ہوں گے، اگر وہ مغرب کے بعد دس بار کہے گا تو پھر اسی طرح کی فضیلت حاصل ہو گی۔  Show more

۔ (۵۴۸۹)۔ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ الْأَنْصَارِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْمَدِینَۃَ نَزَلَ عَلَیَّ فَقَالَ لِی: ((یَا أَبَا أَیُّوبَ! أَلَا أُعَلِّمُکَ؟)) قَالَ: قُلْتُ: بَلٰی، یَا رَسُولَ اللّٰہِ!، قَالَ: ((مَا مِنْ عَبْدٍ یَقُولُ حِینَ یُصْبِحُ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰ... ہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ إِلَّا کَتَبَ اللّٰہُ لَہُ بِہَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْہُ عَشْرَ سَیِّئَاتٍ، وَإِلَّا کُنَّ لَہُ عِنْدَ اللّٰہِ عَدْلَ عَشْرِ رِقَابٍ مُحَرَّرِینَ، وَإِلَّا کَانَ فِی جُنَّۃٍ مِنْ الشَّیْطَانِ حَتَّی یُمْسِیَ، وَلَا قَالَہَا حِینَ یُمْسِی إِلَّا کَذٰلِکَ۔)) قَالَ: فَقُلْتُ لِأَبِی مُحَمَّدٍ: أَنْتَ سَمِعْتَہَا مِنْ أَبِی أَیُّوبَ؟ قَالَ: آللَّہِ لَسَمِعْتُہُ مِنْ أَبِی أَیُّوبَ یُحَدِّثُہُ عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند أحمد: ۲۳۹۱۳)   Show more

۔ سیدنا ابو ایوب انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ میرے پاس ٹھہرے اور مجھ سے فرمایا: اے ابو ایوب! کیا میں تجھے کسی چیز کی تعلیم دوں؟ میں نے کہا: جی کیوں نہیں، اللہ کے رس... ول! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی صبح کے وقت یہ کلمات ادا کرتا ہے: لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس نیکیاں لکھتا ہے، اس کی دس برائیاں معاف کر دیتا ہے، اس کو اللہ تعالیٰ کے ہاں دس گردنیں آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے اور وہ شام تک شیطان سے بچاؤ میں رہتا ہے، اور جو آدمی شام کو یہ کلمات ادا کرے گا، اس کو بھی یہی فضیلت حاصل ہو گی۔ ابو الورد کہتے ہیں: میں نے ابو محمد سے کہا: تم نے یہ حدیث سیدنا ابو ایوب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے سنی ہے؟ انھوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے سیدنا ابو ایوب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو سنا، وہ یہ حدیث رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بیان کر رہے تھے۔  Show more

۔ (۵۴۹۰)۔ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ الْأَنْصَارِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((مَنْ قَالَ حِینَ یُصْبِحُ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِی وَیُمِیتُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، عَشْرَ مَرَّاتٍ کَتَبَ اللّٰہُ لَہُ بِکُلِّ...  وَاحِدَۃٍ قَالَہَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَحَطَّ اللّٰہُ عَنْہُ بِہَا عَشْرَ سَیِّئَاتٍ، وَرَفَعَہُ اللّٰہُ بِہَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ، وَکُنَّ لَہُ کَعَشْرِ رِقَابٍ، وَکُنَّ لَہُ مَسْلَحَۃً مِنْ أَوَّلِ النَّہَارِ إِلٰی آخِرِہِ، وَلَمْ یَعْمَلْ یَوْمَئِذٍ عَمَلًا یَقْہَرُہُنَّ، فَإِنْ قَالَ حِینَ یُمْسِی فَمِثْلُ ذٰلِکَ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۹۶۴)   Show more

۔ سیدنا ابو ایوب انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے صبح کے وقت دس بار یہ کلمات ادا کیے: لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِی وَیُمِیتُ وَہُوَ عَ... لَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر بار ادائیگی کے عوض دس نیکیاں لکھے گا، اس کی دس برائیاں معاف کرے گا، اس کے دس درجے بلند کرے گا، اس کو دس گردنیں آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا اور یہ کلمات دن کے شروع سے آخر تک اس کی حفاظت کرنے کے لیے اسلحہ اور حفاظت ثابت ہوں گے اور اس دن کسی شخص کا عمل اس کے اس عمل پر غالب نہیں آ سکے گا، اگر وہ شام کو یہ عمل کرے گا تو اس کو یہی فضیلت حاصل ہو گی۔  Show more

۔ (۵۴۹۱)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ قَالَ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، مَنْ قَالَہَا عَشْرَ مَرَّاتٍ حِینَ یُصْبِحُ کُتِبَ لَہُ بِہَا مِائَۃُ حَسَنَۃٍ، وَمُحِیَ عَنْ... ہُ بِہَا مِائَۃُ سَیِّئَۃٍ، وَکَانَتْ لَہُ عَدْلَ رَقَبَۃٍ، وَحُفِظَ بِہَا یَوْمَئِذٍ حَتّٰی یُمْسِیَ، وَمَنْ قَالَ مِثْلَ ذٰلِکَ حِینَ یُمْسِی کَانَ لَہُ مِثْلُ ذٰلِکَ۔)) (مسند أحمد: ۸۷۰۴)   Show more

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے صبح کے وقت دس بار یہ کلمہ کہا: لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، ا... س کے لیے سو نیکیاں لکھی جائیں گی، اس کی سو برائیاں مٹا دی جائیں گی، اس کو ایک گردن آزاد کرنے کا ثواب ملے گا اور شام تک اس کی حفاظت کی جائے گی، جس نے شام کو یہ کلمات ادا کیے، اس کو بھی یہی فضیلت حاصل ہو گی۔  Show more

۔ (۵۴۹۲)۔ عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ أَبِی عَیَّاشٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ قَالَ حِینَ أَصْبَحَ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، کَانَ لَہُ کَعَدْلِ رَقَبَۃٍ م... ِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِیلَ، وَکُتِبَ لَہُ بِہَا عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْہُ بِہَا عَشْرُ سَیِّئَاتٍ، وَرُفِعَتْ لَہُ بِہَا عَشْرُ دَرَجَاتٍ، وَکَانَ فِی حِرْزٍ مِنَ الشَّیْطَانِ حَتّٰی یُمْسِیَ، وَإِذَا أَمْسٰی مِثْلُ ذٰلِکَ حَتّٰی یُصْبِحَ۔)) قَالَ: فَرَأٰی رَجُلٌ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیمَا یَرَی النَّائِمُ، فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَبَا عَیَّاشٍ یَرْوِی عَنْکَ کَذَا وَکَذَا، قَالَ: صَدَقَ أَبُو عَیَّاشٍ۔ (مسند أحمد: ۱۶۶۹۹)   Show more

۔ سیدنا ابو عیاش ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے صبح کے وقت یہ کلمات کہے: لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، اس کو اسم... اعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا، اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی، اس کی دس برائیاں مٹا دی جائیں گی، اس کے دس درجے بلند کر دیئے جائیں گے اور وہ شام تک شیطان سے حفاظت میں رہے گا، اگر اس نے شام کو یہی عمل کیا تو اس کو یہی فضیلت حاصل ہو گی۔ ایک آدمی نے خواب میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا اور اس نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا: اے اللہ کے رسول! ابو عیاش آپ سے اس قسم کی حدیث بیان کرتا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ابو عیاش نے سچ کہا ہے۔  Show more

۔ (۵۴۹۳)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ قَالَ إِذَا أَمْسٰی ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ تَضُرَّہُ حُمَۃٌ تِلْکَ اللَّیْلَۃَ۔)) قَالَ: فَکَانَ أَہْلُنَا قَدْ تَعَلَّمُوہَا فَکَانُوْا یَقُولُونَہَا فَلُدِغ... َتْ جَارِیَۃٌ مِنْہُمْ فَلَمْ تَجِدْ لَہَا وَجَعًا۔ (مسند أحمد: ۷۸۸۵)   Show more

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی شام کو یہ دعا تین بار پڑھے گا: أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔ (میں اللہ تعالیٰ کے کامل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں، ... اس کی مخلوق کی شرّ سے) تو اس رات کو کوئی زہر اس کونقصان نہیں دے گا۔ راوی کہتے ہیں: ہمارے اہل و عیال نے اس دعا کی تعلیم حاصل کی اور پھر وہ اس کو پڑھا کرتے تھے، ایک دفعہ ایک بچی کو کسی چیز نے ڈس دیا، لیکن اس کو اس کی کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔  Show more

۔ (۵۴۹۴)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ قَالَ: لَمَّا نِمْتُ ہٰذِہِ اللَّیْلَۃَ لَدَغَتْنِی عَقْرَبٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَمَا لَوْ قُلْتَ حِینَ أَمْسَیْتَ: أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ یَضُرَّکَ۔)) (مسند أحمد: ۸۸۶... ۷)   Show more

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ بنو اسلم کے ایک آدمی نے کہا: جب میں گزشتہ رات کو سویا تو بچھو نے مجھے ڈسا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تو شام کو أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَکہتا...  تو وہ تجھے نقصان نہ دے سکتا۔  Show more

۔ (۵۴۹۵)۔ عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَسْلَمَ، أَنَّہُ لُدِغَ فَذَکَرَ ذٰلِکَ لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَوْ أَنَّکَ قُلْتَ حِینَ أَمْسَیْتَ: أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ یَضُرَّکَ۔)) ... قَالَ سُہَیْلٌ: فَکَانَ أَبِی إِذَا لُدِغَ أَحَدٌ مِنَّا یَقُولُ قَالَہَا فَإِنْ قَالُوْا: نَعَمْ، قَالَ: کَأَنَّہُ یَرٰی أَنَّہَا لَا تَضُرُّہُ۔ (مسند أحمد: ۱۵۸۰۰)   Show more

۔ سیدنا ابو صالح ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ بنو اسلم کا آدمی بیان کرتا ہے کہ اس کو ڈسا گیا، جب اس نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بتایا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تو نے شام کو یہ دعا پڑھی ہوتی أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ ا... للّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، تو وہ تجھے نقصان نہ دے سکتا۔ سہیل کہتے ہیں: جب ہم میں سے کوئی ڈسا جاتا تو میرے ابو اس سے پوچھتے: کیا وہ دعا پڑھی تھی؟اگر وہ ہاں میں جواب دیتا تو یوں لگتا کہ میرے ابو کا یہ خیال ہوتا کہ یہ اس کو نقصان نہیں دے گا۔  Show more

۔ (۵۴۹۶)۔ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ قَالَ حِینَ یُصْبِحُ أَوْ حِینَ یُمْسِی: اَللّٰہُمَّ أَنْتَ رَبِّی لَا اِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِی، وَأَنَا عَبْدُکَ وَأَنَا عَلٰی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا...  صَنَعْتُ، أَبُوئُ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ، وَأَبُوئُ بِذَنْبِی، فَاغْفِرْ لِی إِنَّہُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، فَمَاتَ مِنْ یَوْمِہِ أَوْ مِنْ لَیْلَتِہِ دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۴۰۱)   Show more

۔ سیدنا بریدہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے صبح یا شام کو یہ ذکر کیا: اَللّٰہُمَّ أَنْتَ رَبِّی…… لَا یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ۔ (اے اللہ! تو میرا رب ہے‘ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں‘ تو نے مجھے پیدا کیا او... ر میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی استطاعت کے مطابق تجھ سے کئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں‘ میں نے جو کچھ کیا اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں‘ اپنے آپ پر تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں‘ پس تو مجھے بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخش سکتا) ، پھر وہ اسی دن یا رات کو فوت ہو گیا تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔  Show more

۔ (۵۴۹۷)۔ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((سَیِّدُ الِاسْتِغْفَارِ اَللّٰہُمَّ أَنْتَ رَبِّی لَا اِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِی، وَأَنَا عَبْدُکَ وَأَنَا عَلٰی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوئُ لَکَ بِنِعْم... َتِکَ عَلَیَّ، وَأَبُوئُ لَکَ بِذَنْبِی، فَاغْفِرْ لِی إِنَّہُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، قَالَ: مَنْ قَالَہَا بَعْدَمَا یُصْبِحُ مُوقِنًا بِہَا، فَمَاتَ مِنْ یَوْمِہِ، کَانَ مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ، وَمَنْ قَالَہَا بَعْدَمَا یُمْسِی مُوقِنًا بِہَا، فَمَاتَ مِنْ لَیْلَتِہِ، کَانَ مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۲۶۰)   Show more

۔ سیدناشداد بن اوس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سید الاستغفار یہ ہے: اَللّٰہُمَّ أَنْتَ رَبِّی لَا اِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِی، …… فَاغْفِرْ لِی إِنَّہُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوب إِلَّا أَنْتَ،(اے ال... لہ! تو میرا رب ہے‘ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں‘ تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی استطاعت کے مطابق تجھ سے کئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں‘ میں نے جو کچھ کیا اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں‘ اپنے آپ پر تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں‘ پس تو مجھے بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخش سکتا)۔ جو آدمی یقین کے ساتھ صبح کو یہ دعا پڑھے گا اور پھر اسی دن وفات پائے گا تو وہ جنتی لوگوں میں سے ہوگا، اور جو آدمی یقین کے ساتھ شام کو یہ دعا پڑھے گا اور پھر اسی رات کو فوت ہو جائے گا تو وہ جنتی لوگوں میں سے ہو گا۔  Show more

۔ (۵۴۹۸)۔ عَنْ أَبِی سَلَّامٍ قَالَ: کُنَّا قُعُودًا فِی مَسْجِدِ حِمْصَ إِذْ مَرَّ رَجُلٌ فَقَالُوْا: ہٰذَا خَدَمَ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ: فَنَہَضْتُ فَسَأَلْتُہُ فَقُلْتُ: حَدِّثْنَا بِمَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، لَمْ یَتَدَاوَلْہُ الرِّجَالُ فِیمَا بَیْنَکُمَا قَال... َ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ یَقُولُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ حِینَ یُمْسِی أَوْ یُصْبِحُ: (وَفِیْ لَفْظٍ: حِیْنَ یُصْبِحُ وَحِیْنَ یُمْسِیْ) رَضِیتُ بِاللّٰہِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِینًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا، إِلَّا کَانَ حَقًّا عَلَی اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ یُرْضِیَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۴۹۹)   Show more

۔ ابو سلام سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم مسجد ِ حمص میں بیٹھے ہوئے تھے، وہاں سے ایک آدمی کا گزر ہوا، لوگوں نے کہا: اس آدمی نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت کی ہے، پس یہ سن کر میں اٹھا اور اس سے سے کہا: مجھے کوئی حدیث بیان کرو، جو تم نے رسول ... اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنی ہو اور تیرے اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے درمیان کوئی واسطہ نہ ہو، اس نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جو آدمی صبح کو اور شام کو تین بار یہ ذکر کرتا ہے: رَضِیتُ بِاللّٰہِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِینًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا، (میں اللہ تعالیٰ کے ربّ ہونے پر، اسلام کے دین ہونے پر اور محمد ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) کے نبی ہونے پر راضی ہوں ) تو اللہ تعالیٰ پر حق ہو جاتا ہے کہ وہ اس کو روزِ قیامت راضی کرے۔  Show more

۔ (۵۴۹۹)۔ (وَعَنْہٗ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) بِمِثْلِہِ اِلَّا اَنّہٗ قَالَ: یَقُوْلُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ اِذَا اَصْبَحَ وَثَلاثَ مَرَّاتٍ اِذَا اَمْسٰی۔ (مسند أحمد: ۲۳۵۰۰)

۔ (دوسری سند) اسی طرح کی حدیث مروی ہے، البتہ اس میں تھوڑی سی تفصیل یوں ہے: تین بار صبح کے وقت کہے اور تین بار شام کے وقت

۔ (۵۵۰۰)۔ عَنِ ابْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزٰی عَنْ أَبِیہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ کَانَ یَقُوْلُ اِذَا اَصْبَحَ وَاِذَا اَمْسٰی: ((أَصْبَحْنَا عَلٰی فِطْرَۃِ الْإِسْلَامِ، وَعَلٰی کَلِمَۃِ الْإِخْلَاصِ، وَعَلٰی دِینِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، وَعَلٰی ... مِلَّۃِ أَبِینَا إِبْرَاہِیمَ حَنِیفًا مُسْلِمًا، وَمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِینَ۔)) (مسند أحمد: ۱۵۴۳۷)   Show more

۔ سیدنا عبدالرحمن بن ابزی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب صبح اور شام کرتے تو یہ دعا پڑھتے: أَصْبَحْنَا عَلٰی فِطْرَۃِ الْإِسْلَامِ، وَعَلٰی کَلِمَۃِ الْإِخْلَاصِ، وَعَلَی دِینِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ...  ‌وآلہ ‌وسلم ، وَعَلٰی مِلَّۃِ أَبِینَا إِبْرَاہِیمَ حَنِیفًا مُسْلِمًا، وَمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِینَ۔ (ہم نے صبح کی ہے فطرتِ اسلام پر، کلمۂ اخلاص پر، اپنے نبی محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دین پر، اپنے باپ ابراہیم علیہ السلام کی ملت پر، جو یکسو مسلمان تھے اور مشرکوں میں سے نہیں تھے)۔  Show more

۔ (۵۵۰۱)۔ عَنْ اُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِثلُہُ، وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِہِ ((مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ)): ((وَاِذَا اَمْسَیْنَا (مِثْلَ ذَالِکَ)۔)) (مسند أحمد: ۲۱۴۶۲)

۔ سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بھی اسی قسم کی حدیث ِ نبوی بیان کی ہے، البتہ مِنَ الْمُشْرِکِیْن کے بعد یہ الفاظ بھی روایت کیے ہیں: اور جب ہم شام کرتے تو اسی طرح کہتے۔

۔ (۵۵۰۲)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْقَاسِمِ قَالَ: حَدَّثَتْنِی جَارَۃٌ لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، أَنَّہَا کَانَتْ تَسْمَعُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ عِنْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ: ((اَللّٰہُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ۔)) (مسند أحمد: ۲۲۶۸۴) ...    Show more

۔ عبد اللہ بن قاسم سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ایک پڑوسن نے ہمیں بیان کیا کہ وہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو طلوع فجر کے وقت یہ دعا پڑھتے ہوئے سنتی تھی: اَللّٰہُمَّ إِنِّی َٔعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَب... ْرِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ۔(اے اللہ! میں قبر کے عذاب اور قبر کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں)۔  Show more

۔ (۵۵۰۳)۔ عَنْ عُثْمَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ قَالَ: بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِی لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْئٌ فِی الْأَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاء ِ وَہُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ لَمْ تَفْجَأْہُ فَاجِئَۃُ بَلَائٍ حَتَّی اللَّیْلِ، وَمَنْ قَالَہَا حِینَ یُمْسِیْ لَ... مْ تَفْجَأْہُ فَاجِئَۃُ بَلَائٍ حَتّٰی یُصْبِحَ إِنْ شَائَ اللّٰہُ۔)) (مسند أحمد: ۵۲۸)   Show more

۔ سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے یہ دعا پڑھی: بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِی لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْئٌ فِی الْأَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاء ِ وَہُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ (اس اللہ کے نام کے ساتھ...  جس کے نام کے ساتھ زمین و آسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے)، جس نے صبح کے وقت یہ دعا تین بار پڑھی تو ان شاء اللہ رات تک اس کو اچانک مصیبت نہیں پہنچے گی، اسی طرح جس نے شام کو یہ عمل کیا تو صبح تک ان شاء اللہ اس کو کوئی اچانک مصیبت نہیں پہنچے گی۔  Show more

۔ (۵۵۰۴)۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِذَا أَمْسٰی قَالَ: ((أَمْسَیْنَا وَأَمْسَی الْمُلْکُ لِلّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ۔)) (مسند أحمد: ۴۱۹۲)

۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب شام کرتے تو یہ دعا پڑھتے: أَمْسَیْنَا وَأَمْسَی الْمُلْکُ لِلّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ(ہم نے شام کی اور...  اللہ تعالیٰ کے ملک نے شام کی، ساری تعریف اللہ کے لیے ہے، نہیں ہے کوئی معبودِ برحق مگر وہی، وہ اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں)۔  Show more

۔ (۵۵۰۵)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: ((اَللّٰہُمَّ بِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ أَمْسَیْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوتُ وَإِلَیْکَ الْمَصِیرُ)) (مسند أحمد: ۱۰۷۷۳)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب صبح کرتے تو یہ دعا پڑھتے: اَللّٰہُمَّ بِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ أَمْسَیْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوتُ وَإِلَیْکَ الْمَصِیرُ(اے اللہ! ہم نے تیری توفیق سے صبح کی،...  تیری توفیق سے شام کی، تیری توفیق سے زندہ ہیں، تیری توفیق سے مریں گے اور تیری طرف لوٹنا ہے)۔  Show more