TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

ہر ضرر کو دور کرنے کی دعا اور کسی آدمی یا قوم سے ڈرنے والے شخص کی دعا کا بیان - ہر ضرر کو دور کرنے کی دعا اور کسی آدمی یا قوم سے ڈرنے والے شخص کی دعا کا بیان - انسان کو پریشان کرنے والی آفات اور عوارض کے وقت کیے جائے والے اذکار کا بیان - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Chapter 2 of انسان کو پریشان کرنے والی آفات اور عوارض کے وقت کیے جائے والے اذکار کا بیان in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 2 of 4 · 2 Hadith
۔ (۵۵۷۱)۔ عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أَبِیہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ قَالَ بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِی لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْئٌ فِی الْأَرْضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَہُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ، لَمْ یَضُرَّہُ شَیْئٌ۔)) (مسند أحمد: ۴۴۶)
۔ سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص یہ دعا پڑھے گا: بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِی لَا یَضُرُّ… وَہُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ(اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ زمین و آسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے)، کوئی چیز اس کو نقصان نہیں دے گی۔
Takhreej
(۵۵۷۱) اسنادہ حسن، أخرجہ أبوداود: ۵۰۸۹، والترمذی: ۳۳۸۸، وابن ماجہ: ۳۸۶۹ (انظر:)
5571
Sahih
۔ (۵۵۷۲)۔ عَن أَبِی مُوسٰی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ إِذَا خَافَ مِنْ رَجُلٍ أَوْ مِنْ قَوْمٍ قَالَ: ((اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَجْعَلُکَ فِی نُحُورِہِمْ وَنَعُوذُ بِکَ مِنْ شُرُورِہِمْ۔)) (مسند أحمد: ۱۹۹۵۷)
۔ سیدنا ابو موسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب کسی آدمی یا قوم سے ڈرتے تو یہ دعا پڑھتے: اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَجْعَلُکَ فِی نُحُورِہِمْ وَنَعُوذُ بِکَ مِنْ شُرُورِہِمْ (اے اللہ! بیشک میں تجھ کو ان کے مقابلے میں رکھتا ہوں اور ہم خود ان کے شرور سے تیری پناہ میں آتے ہیں)۔
Takhreej
(۵۵۷۲) تخریج: حدیث حسن، أخرجہ ابوداود: ۱۵۳۷(انظر: ۱۵۷۱۹)
5572
Sahih