TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

مسجد میں انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل کرنے کا بیان۔

Chapter 27 of The book of the masjids in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 27 of 46 · 2 Hadith
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْأَسْوَدِ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ دَخَلْتُ أَنَا وَعَلْقَمَةُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لَنَا:‏‏‏‏ أَصَلَّى هَؤُلَاءِ ؟ قُلْنَا:‏‏‏‏ لَا، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ قُومُوا فَصَلُّوا، ‏‏‏‏‏‏فَذَهَبْنَا لِنَقُومَ خَلْفَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَجَعَلَ أَحَدَنَا عَنْ يَمِينِهِ وَالْآخَرَ عَنْ شِمَالِهِ فَصَلَّى بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ، ‏‏‏‏‏‏فَجَعَلَ إِذَا رَكَعَ شَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ وَجَعَلَهَا بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ:‏‏‏‏ هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ.
It was narrated that Al-Aswad said: Alqamah and I entered upon 'Abdullah bin Mas'ud and he said to us: 'Have these people prayed?' We said: 'No.' He said: 'Get up and pray.' So we went to stand behind him, and he put one of us on his right and the other on his left, and he prayed with no Adhan and no Iqamah. When he bowed he interlaced his fingers and placed his hands between his knees, and he said: 'I saw the Messenger of Allah (ﷺ) doing that.'
اسود کہتے ہیں کہ میں اور علقمہ دونوں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، تو آپ نے ہم سے پوچھا: کیا ان لوگوں نے نماز پڑھ لی؟ ہم نے کہا: نہیں، تو آپ نے کہا: اٹھو نماز پڑھو، ہم چلے تاکہ آپ کے پیچھے کھڑے ہوں، تو آپ نے ہم میں سے ایک کو اپنی داہنی طرف، اور دوسرے کو اپنی بائیں طرف کر لیا، پھر بغیر کسی اذان اور اقامت کے نماز پڑھائی، جب آپ رکوع کرتے تو اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل کر لیتے، اور دونوں ہاتھوں کو دونوں گھٹنوں کے بیچ کر لیتے ۱؎، اور ( نماز کے بعد )  کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد ۵ (۵۳۴)، (تحفة الأشراف: ۹۱۶۴)، مسند احمد ۱/۴۱۴، ویأتی عند المؤلف برقم: ۱۰۳۰ (صحیح) (یہ حدیث منسوخ ہے)
Explanation
وضاحت: ۱؎: ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈال کر دونوں رانوں کے بیچ میں رکھنے کو تطبیق کہتے ہیں، اور یہ بالاتفاق منسوخ ہے، ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو اس کی منسوخی کا علم نہیں ہو سکا تھا، یہاں یہ اعتراض نہ کیا جائے کہ جب یہ منسوخ ہے تو مصنف کا اس کے جواز پر استدلال کرنا کیسے درست ہے ؟ کیونکہ رکوع کی حالت میں ایسا کرنا منسوخ ہے، واضح رہے کہ اس سے یہ لازم نہیں آتا ہے کہ مسجد میں ایسا کرنا بھی جائز نہیں، نیز حدیث میں ممانعت ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالنے کی نہیں ہے، بلکہ رکوع کی حالت میں اس کیفیت میں ہاتھ لٹکانے کی ممانعت ہے۔
720
Sahih
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا النَّضْرُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سُلَيْمَانَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَلْقَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَالْأَسْوَدِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
It was narrated that Sulaiman said: I heard Ibrahim (narrate) from 'Alqamah and Al-Aswad from 'Abdullah, and he narrated something similar.
اس سند سے علقمہ اور اسود نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اسی جیسی حدیث ذکر کی ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد ۵ (۵۳۴)، سنن ابی داود/الصلاة ۱۵۰ (۸۶۸)، (تحفة الأشراف: ۹۱۶۴، ۹۱۶۵)، ویأتي عند المؤلف برقم: (۱۰۳۱) (صحیح)
721
Sahih

Chapters

46
01
مساجد بنانے کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
02
مساجد کی تعمیر میں فخر و مباہات کا بیان۔
1 Hadith
03
سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی ؟
1 Hadith
04
مساجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت۔
1 Hadith
05
خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
06
مسجد الاقصیٰ (بیت المقدس) اور اس میں نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
07
مسجد نبوی اور اس میں نماز کی فضیلت کا بیان۔
3 Hadith
08
تقویٰ اور اخلاص کی بنیاد پر بنائی جانے والی مسجد کا بیان۔
1 Hadith
09
مسجد قباء اور اس میں نماز کی فضیلت کا بیان۔
2 Hadith
10
وہ مساجد جن کے لیے سفر کرنا جائز ہے۔
1 Hadith
11
گرجا گھروں کو مساجد بنانے کا بیان۔
1 Hadith
12
قبروں کو اکھیڑنے اور ان کی جگہ مسجد بنانے کا بیان۔
1 Hadith
13
قبروں کو مساجد بنانے کی ممانعت کا بیان۔
2 Hadith
14
مسجد میں آنے کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
15
عورتوں کو مسجد میں آنے سے روکنے کی ممانعت کا بیان۔
1 Hadith
16
کن لوگوں کو مسجد میں آنے سے روکا جائے گا ؟
1 Hadith
17
کن لوگوں کو مسجد سے باہر نکالا جائے ؟
1 Hadith
18
مسجد میں خیمہ لگانے کا بیان۔
2 Hadith
19
بچوں کو مسجد میں لے جانے کا بیان۔
1 Hadith
20
قیدی کو مسجد کے کھمبے سے باندھنے کا بیان۔
1 Hadith
21
اونٹ کو مسجد میں داخل کرنے کا بیان۔
1 Hadith
22
مسجد میں خرید و فروخت کرنا اور جمعہ سے پہلے حلقہ بنا کر بیٹھنا منع ہے۔
1 Hadith
23
مسجد میں اشعار پڑھنے کی ممانعت کا بیان۔
1 Hadith
24
مسجد میں اچھے اشعار پڑھنے کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
25
مسجد میں گمشدہ چیز کے ڈھونڈنے سے ممانعت کا بیان۔
1 Hadith
26
مسجد میں ہتھیار نکالنے کا بیان۔
1 Hadith
27
مسجد میں انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل کرنے کا بیان۔
2 Hadith
28
مسجد میں چت لیٹنے کا بیان۔
1 Hadith
29
مسجد میں سونے کا بیان۔
1 Hadith
30
مسجد میں تھوکنے کا بیان۔
1 Hadith
31
مسجد میں قبلہ کی طرف تھوکنا منع ہے۔
1 Hadith
32
نماز میں سامنے یا داہنی طرف تھوکنا منع ہے۔
1 Hadith
33
نمازی کو اپنے پیچھے یا بائیں جانب تھوکنے کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
34
کس پاؤں سے اپنا تھوک رگڑے ؟
1 Hadith
35
مساجد کو خوشبو میں بسانے کا بیان۔
1 Hadith
36
مسجد میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت پڑھی جانے والی دعا کا بیان۔
1 Hadith
37
مسجد میں بیٹھنے سے پہلے نماز پڑھنے کے حکم کا بیان۔
1 Hadith
38
بغیر نماز پڑھے مسجد میں بیٹھنے اور اس سے نکلنے کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
39
مسجد سے گزرنے پر نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
40
مسجد میں بیٹھنے اور نماز کا انتظار کرنے کی ترغیب کا بیان۔
2 Hadith
41
اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان۔
1 Hadith
42
اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
43
چٹائی پر نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
44
کھجور کی چٹائی پہ نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
45
منبر پر نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
46
گدھے پر نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
No chapter matched that.