TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Chapter: What Has Been Related About The Dog Eating From The Game باب: کتا شکار میں سے کھا لے اس کے حکم کا بیان

Chapter 6 of The book on hunting in Jam e Tirmazi. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 6 of 19 · 1 Hadith
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،‏‏‏‏ عَنْ مُجَالِدٍ،‏‏‏‏ عَنْ الشَّعْبِيِّ،‏‏‏‏ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَيْدِ الْكَلْبِ الْمُعَلَّمِ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ الْمُعَلَّمَ،‏‏‏‏ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ،‏‏‏‏ فَكُلْ مَا أَمْسَكَ عَلَيْكَ،‏‏‏‏ فَإِنْ أَكَلَ فَلَا تَأْكُلْ فَإِنَّمَا أَمْسَكَ عَلَى نَفْسِهِ ،‏‏‏‏ قُلْتُ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ،‏‏‏‏ أَرَأَيْتَ إِنْ خَالَطَتْ كِلَابَنَا كِلَابٌ أُخَرُ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ إِنَّمَا ذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَلَى كَلْبِكَ،‏‏‏‏ وَلَمْ تَذْكُرْ عَلَى غَيْرِهِ ،‏‏‏‏ قَالَ سُفْيَانُ:‏‏‏‏ أَكْرَهُ لَهُ أَكْلَهُ،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ،‏‏‏‏ فِي الصَّيْدِ وَالذَّبِيحَةِ،‏‏‏‏ إِذَا وَقَعَا فِي الْمَاءِ أَنْ لَا يَأْكُلَ،‏‏‏‏ فَقَالَ بَعْضُهُمْ فِي الذَّبِيحَةِ:‏‏‏‏ إِذَا قُطِعَ الْحُلْقُومُ،‏‏‏‏ فَوَقَعَ فِي الْمَاءِ فَمَاتَ فِيهِ،‏‏‏‏ فَإِنَّهُ يُؤْكَلُ،‏‏‏‏ وَهُوَ قَوْلُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ،‏‏‏‏ وَقَدِ اخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي الْكَلْبِ إِذَا أَكَلَ مِنَ الصَّيْدِ،‏‏‏‏ فَقَالَ أَكْثَرُ أَهْلِ الْعِلْمِ:‏‏‏‏ إِذَا أَكَلَ الْكَلْبُ مِنْهُ فَلَا تَأْكُلْ،‏‏‏‏ وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ،‏‏‏‏ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ،‏‏‏‏ وَالشَّافِعِيِّ،‏‏‏‏ وَأَحْمَدَ،‏‏‏‏ وَإِسْحَاق،‏‏‏‏ وَرَخَّصَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ،‏‏‏‏ فِي الْأَكْلِ مِنْهُ،‏‏‏‏ وَإِنْ أَكَلَ الْكَلْبُ مِنْهُ.
Narrated 'Adi bin Hatim: I asked the Messenger of Allah (ﷺ) about the game caught by a trained dog. He said: 'If you mention the Name of Allah when you send your trained dog, then eat from what it catches for you. But if it eats from it, then do not eat it, for he only caught it for himself.' I said: 'O Messenger of Allah! What do you say about when our dogs get mixed with other dogs.' He said: 'You only mentioned the Name of Allah over your dog, you did not mention it over the others.' Sufyan said: He disliked for him to eat it.
عدی بن حاتم رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سدھائے ہوئے کتے کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”جب تم اپنا سدھایا ہوا کتا روانہ کرو، اور ( بھیجتے وقت اس پر ) اللہ کا نام ( یعنی بسم اللہ ) پڑھ لو تو تمہارے لیے جو کچھ وہ روک رکھے اسے کھاؤ اور اگر وہ شکار سے کچھ کھا لے تو مت کھاؤ، اس لیے کہ اس نے شکار اپنے لیے روکا ہے“، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ کا کیا خیال ہے اگر ہمارے کتے کے ساتھ دوسرے کتے شریک ہو جائیں؟“ آپ نے فرمایا: ”تم نے اللہ کا نام ( یعنی بسم اللہ ) اپنے ہی کتے پر پڑھا ہے دوسرے کتے پر نہیں“۔ سفیان ( ثوری ) کہتے ہیں: آپ نے اس کے لیے اس کا کھانا درست نہیں سمجھا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ذبیحہ اور شکار کے سلسلے میں صحابہ کرام میں سے بعض اہل علم اور دوسرے لوگوں کے نزدیک اسی پر عمل ہے کہ جب وہ پانی میں گر جائیں تو انہیں کوئی نہ کھائے اور بعض لوگ ذبیحہ کے بارے میں کہتے ہیں: جب اس کا گلا کاٹ دیا جائے، پھر پانی میں گرے اور مر جائے تو اسے کھایا جائے گا، عبداللہ بن مبارک کا یہی قول ہے، ۲- اہل علم کا اس مسئلہ میں کہ جب کتا شکار کا کچھ حصہ کھا لے اختلاف ہے، اکثر اہل علم کہتے ہیں: جب کتا شکار سے کھا لے تو اسے مت کھاؤ، سفیان ثوری، عبداللہ بن مبارک، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا یہی قول ہے، ۳- جب کہ صحابہ کرام میں سے بعض اہل علم اور دوسرے لوگوں نے کھانے کی رخصت دی ہے، اگرچہ اس میں سے کتے نے کھا لیا ہو۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم ۱۴۶۵ (تحفة الأشراف : ۹۸۶۶)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو یہ فرمایا کہ بسم اللہ تم نے صرف اپنے کتے پر پڑھا ہے تو اس کا مفہوم یہ ہے کہ آپ نے ایسے کتے کا شکار جس کے ساتھ دوسرے کتے شریک رہے ہوں کھانا درست نہیں سمجھا۔
1470
Sahih

Chapters

19
01
Chapter: What Has Been Related About What Is Eaten From The Game Caught By Dogs And What Is Not Eaten
باب: کتے کا کون سا شکار کھایا جائے اور کون سا نہ کھایا جائے؟
2 Hadith
02
Chapter: What Has Been Related About The Game Caught By A Zoroastrian's Dog
باب: مجوسی کے کتے کے شکار کا بیان
1 Hadith
03
Chapter: What Has Been Related About The Game Caught By Falcon's
باب: باز کے شکار کا بیان
1 Hadith
04
Chapter: What Has Been Related About A Man Who Shoots Some Game Then He Loses Sight Of It
باب: آدمی شکار کو تیر مارے اور شکار غائب ہو جائے تو اس کے حکم کا بیان
1 Hadith
05
Chapter: What Has Been Related About One Who Shoots Some Game, Then He Finds It Dead In The Water
باب: شکاری شکار پر تیر چلائے پھر اسے پانی میں مردہ پائے تو کیا کرے؟
1 Hadith
06
Chapter: What Has Been Related About The Dog Eating From The Game
باب: کتا شکار میں سے کھا لے اس کے حکم کا بیان
1 Hadith
07
Chapter: What Has Been Related About Game Killed By The Mir'ad
باب: بغیر پر کے تیر کے شکار کا بیان
1 Hadith
08
Chapter: What Has Been Related About Slaughtering With Al-Marwah (Granite)
باب: پتھر سے ذبح کئے ہوئے جانور کا بیان
1 Hadith
09
Chapter: What Has Been Related About It Being Disliked to Eat Masburah
باب: بندھا ہوا جانور جسے تیر مار کر ہلاک کیا گیا ہو کا کھانا مکروہ ہے
3 Hadith
10
Chapter: What Has Been Related About Slaughtering The Fetus
باب: ماں کے پیٹ میں موجود بچہ کے ذبیحہ کا بیان
1 Hadith
11
Chapter: What Has Been Related About It Being Disliked To Eat Anything That Possesses Canine Teeth Or Talons
باب: ہر کیچلی دانت والے درندے اور پنجہ والے پرندے کی حرمت کا بیان
3 Hadith
12
Chapter: What Has Been Related About: Whatever Is Cut From Something Living, Then It Is Dead Flesh
باب: زندہ جانور سے کاٹا ہوا گوشت مردار کے حکم میں ہے
1 Hadith
13
Chapter: What Has Been Related About Slaughtering At The Neck And Throat
باب: حلق اور لبہ (سینے کے اوپری حصہ) میں ذبح کرنے کا بیان
1 Hadith
14
Chapter: What Has Been Related About Killing Geckos
باب: چھپکلی مارنے کا بیان
1 Hadith
15
Chapter: What Has Been Related About Killing Snakes
باب: سانپ مارنے کا بیان
3 Hadith
16
Chapter: What Has Been Related About Killing Dogs
باب: کتوں کو مارنے کا بیان
1 Hadith
17
Chapter: What Has Been Related About How Much Is Deducted From The Reward Of One Who Keeps A Dog
باب: کتا پالنے سے ثواب میں کمی کا بیان
4 Hadith
18
Chapter: What Has Been Related About Slaughtering With Reeds And The Like
باب: بانس وغیرہ سے ذبح کرنے کا بیان
1 Hadith
19
Chapter: What Has Been Related About Camels, Cows, And Sheep, When They Flee And Become Wild: Are They Shot With An Arrow Or Not ?
باب: اونٹ، گائے اور بکری بدک کر وحشی بن جائیں تو انہیں تیر سے مارا جائے گا یا نہیں؟
1 Hadith
No chapter matched that.