TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Chapter: What Has Been Related About Spending on Daughters And Sisters - باب: لڑکیوں اور بہنوں کی پرورش کی فضیلت کا بیان - Chapters on righteousness and maintaining good relations with relatives - Jam e Tirmazi with Urdu and English Translation

Chapter 13 of Chapters on righteousness and maintaining good relations with relatives in Jam e Tirmazi. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 13 of 86 · 5 Hadith
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ لَا يَكُونُ لِأَحَدِكُمْ ثَلَاثُ بَنَاتٍ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ ثَلَاثُ أَخَوَاتٍ فَيُحْسِنُ إِلَيْهِنَّ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ وَفِي الْبَابِ عَنْ عَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، ‏‏‏‏‏‏وَأَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏وَجَابِرٍ، ‏‏‏‏‏‏وَابْنِ عَبَّاسٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ وَأَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ اسْمُهُ سَعْدُ بْنُ مَالِكِ بْنِ سِنَانٍ، ‏‏‏‏‏‏وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ هُوَ سَعْدُ بْنُ مَالِكِ بْنِ وُهَيْبٍ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ زَادُوا فِي هَذَا الْإِسْنَادِ رَجُلًا.
Abu Sa'eed Al-Khudri narrated that : the Messenger of Allah said: There is no one who has three daughters, or three sisters, and he treats them well, except that he enters paradise.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کے پاس تین لڑکیاں یا تین بہنیں ہوں اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو جنت میں ضرور داخل ہو گا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابو سعید خدری کا نام سعد بن مالک بن سنان ہے، اور سعد بن ابی وقاص کا نام سعد بن مالک بن وہیب ہے، ۲- اس حدیث کی دوسری سند میں راویوں نے ( سعید بن عبدالرحمٰن اور ابوسعید کے درمیان ) ایک اور راوی ( ایوب بن بشیر ) کا اضافہ کیا ہے، ۳- اس باب میں عائشہ، عقبہ بن عامر، انس، جابر اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الأدب ۱۳۰ (۵۱۴۷) (تحفة الأشراف : ۴۰۴۱)، و یأتي برقم ۱۹۱۶
1912
Sahih
حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ مَسْلَمَةَ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنِ ابْتُلِيَ بِشَيْءٍ مِنَ الْبَنَاتِ فَصَبَرَ عَلَيْهِنَّ كُنَّ لَهُ حِجَابًا مِنَ النَّارِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.
Aishah narrated that the: Messenger of Allah said: Whoever is tried with something from daughters, and he is patient with them, they will be a barrier from the Fire for him.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص لڑکیوں کی پرورش سے دوچار ہو، پھر ان کی پرورش سے آنے والی مصیبتوں پر صبر کرے تو یہ سب لڑکیاں اس کے لیے جہنم سے آڑ بنیں گی“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الزکاة ۱۰ (۱۴۱۸)، والأدب ۱۸ (۵۹۹۵)، صحیح مسلم/البر والصلة ۴۶ (۲۶۲۹)، کلاہما مع ذکر القصة المشھورة في رقم ۱۹۱۵، و مسند احمد (۶/۳۳، ۸۸، ۱۶۶، ۲۴۳)، ویأتي عند المؤلف برقم ۱۹۱۵
1913
Sahih
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَزِيرٍ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ هُوَ الطَّنَافِسِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الرَّاسِبِيُّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ عَالَ جَارِيَتَيْنِ دَخَلْتُ أَنَا وَهُوَ الْجَنَّةَ كَهَاتَيْنِ وَأَشَارَ بِأُصْبُعَيْهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ رَوَى مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ غَيْرَ حَدِيثٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالَ:‏‏‏‏ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏وَالصَّحِيحُ:‏‏‏‏ هُوَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ.
Abu Bakr bin 'Ubaidullah bin Anas bin Malik narrated [from Anas] that: the Messenger of Allah said: Whoever raises two girls then I and he will enter Paradise like these two. And he indicated with his two fingers.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دو لڑکیوں کی کفالت کی تو میں اور وہ جنت میں اس طرح داخل ہوں گے“، اور آپ نے کیفیت بتانے کے لیے اپنی دونوں انگلیوں ( شہادت اور درمیانی ) سے اشارہ کیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، ۲- محمد بن عبید نے محمد بن عبدالعزیز کے واسطہ سے اسی سند سے کئی حدیثیں روایت کی ہے اور سند بیان کرتے ہوئے کہا ہے: «عن أبي بكر بن عبيد الله بن أنس» حالانکہ صحیح یوں ہے «عن عبيد الله بن أبي بكر بن أنس» ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/البر والصلة ۴۶ (۲۶۳۱)، (تحفة الأشراف : ۱۷۱۳)
1914
Sahih
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:‏‏‏‏ دَخَلَتِ امْرَأَةٌ مَعَهَا ابْنَتَانِ لَهَا فَسَأَلَتْ فَلَمْ تَجِدْ عِنْدِي شَيْئًا غَيْرَ تَمْرَةٍ، ‏‏‏‏‏‏فَأَعْطَيْتُهَا إِيَّاهَا فَقَسَمَتْهَا بَيْنَ ابْنَتَيْهَا، ‏‏‏‏‏‏وَلَمْ تَأْكُلْ مِنْهَا ثُمَّ قَامَتْ فَخَرَجَتْ، ‏‏‏‏‏‏فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَأَخْبَرْتُهُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنِ ابْتُلِيَ بِشَيْءٍ مِنْ هَذِهِ الْبَنَاتِ كُنَّ لَهُ سِتْرًا مِنَ النَّارِ ، ‏‏‏‏‏‏هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
Aishah said: A woman came to me with two daughters. She was asking (for food) but I did not have anything with me except a date. So I gave it to her and she divided it between her two daughters without eating any of it herself. Then she got up to leave, and the Prophet entered, and I informed him about her. So the Prophet said: Whoever is tested something from these daughters (and he/she passes the test), they will be a screen for them from the Fire.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میرے پاس ایک عورت آئی اور اس کے ساتھ اس کی دو بچیاں تھیں، اس نے ( کھانے کے لیے ) کوئی چیز مانگی مگر میرے پاس سے ایک کھجور کے سوا اسے کچھ نہیں ملا، چنانچہ اسے میں نے وہی دے دیا، اس عورت نے کھجور کو خود نہ کھا کر اسے اپنی دونوں لڑکیوں کے درمیان بانٹ دیا اور اٹھ کر چلی گئی، پھر میرے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، میں نے آپ سے یہ ( واقعہ ) بیان کیا تو آپ نے فرمایا: ”جو ان لڑکیوں کی پرورش سے دو چار ہو اس کے لیے یہ سب جہنم سے پردہ ہوں گی“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: أنظر حدیث رقم ۱۹۱۳ (تحفة الأشراف : ۱۶۳۵۰)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ عائشہ رضی الله عنہا نے اسے تین کھجوریں دی تھیں، دو کھجوریں اس نے ان دونوں بچیوں کو دے دیں اور ایک کھجور خود کھانا چاہتی تھی، لیکن بچیوں کی خواہش پر آدھا آدھا کر کے اسے بھی ان کو دے دیا، جس پر عائشہ رضی الله عنہا کو بڑا تعجب ہوا، ان دونوں روایتوں میں تطبیق کی صورت یہ ہے کہ پہلے انہیں ایک کھجور دی، پھر بعد میں جب دو کھجوریں اور مل گئیں تو انہیں بھی اس کے حوالہ کر دیا، یا یہ کہا جائے کہ یہ دونوں الگ الگ واقعات ہیں۔
1915
Sahih
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْأَعْشَى، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ كَانَ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ ثَلَاثُ أَخَوَاتٍ، ‏‏‏‏‏‏أَوِ ابْنَتَانِ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ أُخْتَانِ، ‏‏‏‏‏‏فَأَحْسَنَ صُحْبَتَهُنَّ، ‏‏‏‏‏‏وَاتَّقَى اللَّهَ فِيهِنَّ فَلَهُ الْجَنَّةُ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.
Abu Sa'eed Al-Khudri narrated that : the Messenger of Allah said: Whoever has three daughters, or three sisters, or two daughters, or two sisters and he keeps good company with them and fears Allah regarding them, then Paradise is for him.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس تین لڑکیاں، یا تین بہنیں، یا دو لڑکیاں، یا دو بہنیں ہوں اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے اور ان کے حقوق کے سلسلے میں اللہ سے ڈرے تو اس کے لیے جنت ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے ۱؎۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم ۹۱۲ (تحفة الأشراف : ۱۰۸۴)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : یعنی : ضعیف ہے۔
1916
Sahih

Chapters

86
01
Chapter: What Has Been Related About Being Dutiful To Parents.
باب: ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا بیان
1 Hadith
02
Chapter: Also About That
باب: ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے سے متعلق ایک اور باب
1 Hadith
03
Chapter: What Has Been About The Virtue Of Pleasing One's Parents
باب: ماں باپ کی رضا مندی کی فضیلت کا بیان
2 Hadith
04
Chapter: What Has Been Related About Disobeying Parents
باب: ماں باپ کی نافرمانی اور ان سے قطع تعلق بڑے کبیرہ گناہوں میں سے ہے
2 Hadith
05
Chapter: What Has Been Related About Honoring The Father's Friends
باب: باپ کے دوست کی عزت و تکریم کرنے کا بیان
1 Hadith
06
Chapter: About Being Dutiful To The Maternal Aunt
باب: خالہ کے ساتھ حسن سلوک کا بیان
1 Hadith
07
Chapter: What Has Been Related About Supplicating For One's Parents
باب: ماں باپ کی بددعا کا بیان
1 Hadith
08
Chapter: What Has Been Related About Parent's Rights
باب: اولاد پر ماں باپ کے حقوق کا بیان
1 Hadith
09
Chapter: What Has Been Related About Severing the Ties Of Kinship
باب: قطع رحمی (ناتا توڑنے) پر وارد وعید کا بیان
1 Hadith
10
Chapter: What Has Been Related About Connecting The Ties Of Kinship
باب: صلہ رحمی کا بیان
2 Hadith
11
Chapter: What Has Been Related About The Love Of A Parent For His Child
باب: اولاد کی محبت کا بیان
1 Hadith
12
Chapter: What Has Been Related About Being Merciful With The Children
باب: بچوں سے پیار محبت کرنے کا بیان
1 Hadith
13
Chapter: What Has Been Related About Spending on Daughters And Sisters
باب: لڑکیوں اور بہنوں کی پرورش کی فضیلت کا بیان
5 Hadith
14
Chapter: What Has Been Related About Being Merciful With The Orphan And Raising Him
باب: یتیموں پر مہربانی اور ان کی کفالت کرنے کا بیان
2 Hadith
15
Chapter: What Has Been Related About Being Merciful With Boys
باب: بچوں پر مہربانی کرنے کا بیان
3 Hadith
16
Chapter: What Has Been Related About Being Merciful With People
باب: لوگوں پر مہربانی کرنے کا بیان
3 Hadith
17
Chapter: (What Has Been Related) About An-Nasihah
باب: خیر خواہی اور بھلائی کرنے کا بیان
2 Hadith
18
Chapter: What Has Been Related About The Muslim's Compassion For the Muslim
باب: ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر شفقت کا بیان
4 Hadith
19
Chapter: What Has Been Related About Defending (The Honor Of) The Muslim
باب: مسلمان کی عزت بچانے کا بیان
1 Hadith
20
Chapter: What Has Been Related About Shunning (The Muslim) Being Disliked
باب: مسلمان سے ترک تعلق اور اس سے بےرخی برتنے کی حرمت کا بیان
1 Hadith
21
Chapter: What Has Been Related About Consoling The Brother
باب: بھائی کے ساتھ مروت اور غم خواری کا بیان
1 Hadith
22
Chapter: What Has Been Related About Backbiting
باب: غیبت چغلی کا بیان
1 Hadith
23
Chapter: What Has Been Related About Envy
باب: حسد کا بیان
2 Hadith
24
Chapter: What Has Been Related About Hatred
باب: آپس میں بغض رکھنے کی مذمت کا بیان
1 Hadith
25
Chapter: What Has Been Related About Rectifying Manners
باب: آپس میں صلح کرانے کا بیان
2 Hadith
26
Chapter: What Has Been Related About Deception And Cheating
باب: خیانت اور دھوکہ دہی کا بیان
2 Hadith
27
Chapter: What Has Been Related About The Rights Of Neighbors
باب: پڑوسی کے حقوق کا بیان
3 Hadith
28
Chapter: What Has Been Related About Treating The Servant Well
باب: خادم اور نوکر کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا بیان
2 Hadith
29
Chapter: What Has Been Related About Beating And Abusing The Servant
باب: خادم کو مارنا پیٹنا اور اسے گالی دینا اور برا بھلا کہنا منع ہے
2 Hadith
30
Chapter: What Has Been Related About Pardoning The Servant
باب: خادم کی غلطی معاف کرنے کا بیان
1 Hadith
31
Chapter: What Has Been Related About Disciplining The Servant
باب: خادم کے ساتھ سلوک کرنے کے آداب کا بیان
1 Hadith
32
Chapter: What Has Been Related About Disciplining The Son
باب: لڑکے کو ادب سکھانے کا بیان
2 Hadith
33
Chapter: What Has Been Related About Accepting Gifts And Reciprocating For Them
باب: ہدیہ قبول کرنے اور اس کا بدلہ دینے کا بیان
1 Hadith
34
Chapter: What Has Been Related About Being Grateful To The One Who Was Kind To You
باب: محسن کا شکر یہ ادا کرنے کا بیان
2 Hadith
35
Chapter: What Has Been Related About Various Kinds Of Ma'ruf (Good Deeds)
باب: بھلائی کرنے کا بیان
1 Hadith
36
Chapter: What Has Been Related About Minhah (Giving A Gift)
باب: عطیہ دینے کی فضیلت کا بیان
1 Hadith
37
Chapter: What Has Been Related About Removing Harm From The Road
باب: راستے سے تکلیف دہ چیز دور کرنے کا بیان
1 Hadith
38
Chapter: What Has Been Related About Sittings Are To Be Held In Trust
باب: مجلس کی باتیں امانت ہیں
1 Hadith
39
Chapter: What Has Been Related About Generosity
باب: سخاوت کی فضیلت کا بیان
2 Hadith
40
Chapter: What Has Been Related About Stinginess
باب: بخیل کی مذمت کا بیان
3 Hadith
41
Chapter: What Has Been Related About Spending On The Family
باب: بال بچوں پر خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان
2 Hadith
42
Chapter: What Has Been Related About Hospitality And What Is The Limit Of Hospitality
باب: مہمان نوازی کا ذکر اور اس کی مدت کا بیان
3 Hadith
43
Chapter: What Has Been Related About A Smiling And Cheerful Face
باب: خوش مزاجی اور مسکراہٹ سے ملنے کی فضیلت کا بیان
1 Hadith
44
Chapter: What Has Been Related About Truthfulness And Falsehood
باب: سچ کی فضیلت اور جھوٹ کی برائی کا بیان
3 Hadith
45
Chapter: What Has Been Related About Al-Fuhsh(Obscenity) [And At-Tafahhush(Uttering Obscenities)]
باب: بےحیائی اور بد زبانی کی مذمت کا بیان
2 Hadith
46
Chapter: What Has Been Related About The Curse
باب: لعنت کا بیان
3 Hadith
47
Chapter: What Has Been Related About Learning About Lineage
باب: نسب جاننے کا بیان
1 Hadith
48
Chapter: What Has Been Related About A Brother Supplicating For His Brother In His Absence
باب: پیٹھ پیچھے بھائی کے لیے دعا کرنے کی فضیلت کا بیان
1 Hadith
49
Chapter: What Has Been Related About Vilification
باب: گالی گلوچ کی مذمت کا بیان
2 Hadith
50
Chapter: What Has Been Related About Verbally Abusing The Muslim Is Disobedience, And Fighting Him Is Disbelief
باب: گالی گلوچ کی مذمت سے متعلق ایک اور باب
1 Hadith
51
Chapter: What Has Been Related About Saying What Is Good
باب: معروف (بھلی بات) کہنے کی فضیلت کا بیان
1 Hadith
52
Chapter: What Has Been Related About The Virtue Of The Righteous Slave
باب: نیک سیرت غلام کی فضیلت کا بیان
2 Hadith
53
Chapter: What Has Been Related About Having Amicable Relations With People
باب: حسن معاشرت (یعنی لوگوں کے ساتھ اچھے ڈھنگ سے رہنے) کا بیان
1 Hadith
54
Chapter: What Has Been Related About The Bad Suspicion
باب: بدگمانی کا بیان
1 Hadith
55
Chapter: What Has Been Related About Joking
باب: ہنسی مذاق، خوش طبعی اور دل لگی کا بیان
4 Hadith
56
Chapter: What Has Been Related About Arguing
باب: تکرار کرنے اور لڑائی جھگڑے کی مذمت کا بیان
3 Hadith
57
Chapter: What Has Been Related About Being Polite
باب: حسن معاملہ کا بیان
1 Hadith
58
Chapter: What Has Been Related Concerning Being Moderate In Loving And Hating
باب: محبت اور نفرت میں میانہ روی اختیار کرنے کا بیان
1 Hadith
59
Chapter: What Has Been Related About Arrogance
باب: تکبر اور گھمنڈ کا بیان
4 Hadith
60
Chapter: What Has Been Related About Good Character
باب: اخلاق حسنہ کا بیان
4 Hadith
61
Chapter: What Has Been Related About Beneficence And Pardoning
باب: احسان اور عفو و درگزر کا بیان
2 Hadith
62
Chapter: What Has Been Related About Visiting Brothers
باب: دوست و احباب کی زیارت اور ان سے ملاقات کا بیان
1 Hadith
63
Chapter: What Has Been Related About Al-Haya
باب: شرم و حیاء کا بیان
1 Hadith
64
Chapter: What Has Been Related About Calmness And Haste
باب: سوچ سمجھ کر کام کرنے کا ذکر اور جلد بازی نہ کرنے کا بیان
3 Hadith
65
Chapter: What Has Been Related About Gentleness
باب: نرم برتاؤ اور مہربانی کا بیان
1 Hadith
66
Chapter: What Has Been Related About The Supplication Of The Oppressed
باب: مظلوم کی دعا کا بیان
1 Hadith
67
Chapter: What Has Been Related About The Character Of The Prophet
باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے اخلاق کریمانہ کا بیان
2 Hadith
68
Chapter: What Has Been Related About Keeping Consistent Relations
باب: (شریک حیات کے ساتھ) اچھی طرح نباہ کرنے کا بیان
1 Hadith
69
Chapter: What Has Been Related About The Most Excellent Character
باب: اعلیٰ اخلاق کا بیان
1 Hadith
70
Chapter: What Has Been Related About The Curse And Insulting One's Honor
باب: لعنت ملامت اور طعن و تشنیع کا بیان
1 Hadith
71
Chapter: What Has Been Related About Too Much Anger
باب: زیادہ غصہ کرنے کا بیان
1 Hadith
72
Chapter: What Has Been Related About Suppressing One's Rage
باب: غصہ ضبط کرنے کا بیان
1 Hadith
73
Chapter: What Has Been Related About Honoring the Elder
باب: بڑوں بوڑھوں کی عزت و احترام کا بیان
1 Hadith
74
Chapter: What Has Been Related About The Two Who Shun Each Other
باب: دو باہم قطع تعلق کرنے والوں کا بیان
1 Hadith
75
Chapter: What Has Been Related About The Patience
باب: صبر کرنے کا بیان
1 Hadith
76
Chapter: What Has Been Related About The Two Faces Person
باب: دو رخے شخص کا بیان
1 Hadith
77
Chapter: What Has Been Related About The Nammam
باب: چغل خور کا بیان
1 Hadith
78
Chapter: What Has Been Related About Al-Haya' and Al-'Iy
باب: کم گوئی کا بیان
1 Hadith
79
Chapter: What Has Been Related About: Indeed There Is Magic In Eloquence (Al-Bayan)
باب: کچھ باتیں جادو کی سی اثر رکھتی ہیں
1 Hadith
80
Chapter: What Has Been Related About Being Humble
باب: تواضع و انکساری کا بیان
1 Hadith
81
Chapter: What Has Been Related About Being Oppression
باب: ظلم کا بیان
1 Hadith
82
Chapter: What Has Been Related About Being Humble
باب: اللہ کی نعمت میں عیب نہ لگانے کا بیان
1 Hadith
83
Chapter: What Has Been Related About Honoring The Believer
باب: مومن کی عظمت کا بیان
1 Hadith
84
Chapter: What Has Been Related About Experience
باب: تجربے کا بیان
1 Hadith
85
Chapter: What Has Been Related About One Who Pretends To Be Satisfied With Something He Was Not Given
باب: آدمی کے پاس جو چیز نہ ہو اس پر اترانے کا بیان
1 Hadith
86
Chapter: What Has Been Related About Praising For Good
باب: احسان کے بدلے تعریف کرنے کا بیان
1 Hadith
No chapter matched that.

Turn any verse into a post or a reel

Pick a verse, and get a ready Quran image or a short vertical video for YouTube Shorts, Instagram and Facebook Reels, TikTok and WhatsApp Status — Arabic with English and Urdu translation, free on WizTools123.