جامع ترمزی

Jam e Tirmazi

کتاب: زہد ، ورع ، تقوی اور پرہیز گاری

Chapters on zuhd

باب: امت محمدیہ کا فتنہ مال ہے

Chapter: What Has Been Related About The Curtailment Of Hope


حدثنا احمد بن منيع حدثنا الحسن بن سوار حدثنا ليث بن سعد عن معاوية بن صالح ان عبد الرحمن بن جبير بن نفير حدثه عن ابيه عن كعب بن عياض قال:‏‏‏‏ سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول:‏‏‏‏ إن لكل امة فتنة وفتنة امتي المال قال ابو عيسى:‏‏‏‏ هذا حديث حسن صحيح غريب إنما نعرفه من حديث معاوية بن صالح.

کعب بن عیاض رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ہر امت کی آزمائش کسی نہ کسی چیز میں ہے اور میری امت کی آزمائش مال میں ہے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ۲- اس حدیث کو ہم معاویہ بن صالح کی روایت ہی سے جانتے ہیں۔

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Reference
حوالہ حکم
صحيح، الصحيحة (594) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2336
Conclusion
تخریج
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (أخرجہ النسائي في الکبری) (تحفة الأشراف : ۱۱۱۲۹)، و مسند احمد (۴/۱۶۰)
Explanation
شرح و تفصیل
وضاحت: ۱؎ : فتنہ سے مراد آزمائش