Surat Younus

Surah: 10

Verse: 102

سورة يونس

فَہَلۡ یَنۡتَظِرُوۡنَ اِلَّا مِثۡلَ اَیَّامِ الَّذِیۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ قُلۡ فَانۡتَظِرُوۡۤا اِنِّیۡ مَعَکُمۡ مِّنَ الۡمُنۡتَظِرِیۡنَ ﴿۱۰۲﴾

So do they wait except for like [what occurred in] the days of those who passed on before them? Say, "Then wait; indeed, I am with you among those who wait."

سو وہ لوگ صرف ان لوگوں کے سے واقعات کا انتظار کر رہے ہیں جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں ۔ آپ فرما دیجئے کہ اچھا تو تم انتظار میں رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَہَلۡ
تو نہیں
یَنۡتَظِرُوۡنَ
وہ انتظار کر رہے
اِلَّا
مگر
مِثۡلَ
مانند
اَیَّامِ
دنوں کے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
خَلَوۡا
گزر چکے ہیں
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے
قُلۡ
کہہ دیجیے
فَانۡتَظِرُوۡۤا
پس انتظار کرو
اِنِّیۡ
بیشک میں
مَعَکُمۡ
ساتھ تمہارے
مِّنَ الۡمُنۡتَظِرِیۡنَ
انتظار کرنے والوں میں سے ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَہَلۡ
تو نہیں
یَنۡتَظِرُوۡنَ
وہ انتظار کرتے
اِلَّا
سوائے
مِثۡلَ
ان جیسے
اَیَّامِ
دنوں کا
الَّذِیۡنَ خَلَوۡا
ان لوگوں کے جو گزر چکے ہیں
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
فَانۡتَظِرُوۡۤا
پس انتظار کرو تم
اِنِّیۡ
بلاشبہ میں
مَعَکُمۡ
تمہارے ساتھ ہوں
مِّنَ الۡمُنۡتَظِرِیۡنَ
انتظار کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

So do they wait except for like [what occurred in] the days of those who passed on before them? Say, "Then wait; indeed, I am with you among those who wait."

سو وہ لوگ صرف ان لوگوں کے سے واقعات کا انتظار کر رہے ہیں جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں ۔ آپ فرما دیجئے کہ اچھا تو تم انتظار میں رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا یہ لوگ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان پر ویسے ہی (برے) دن آئیں۔ جیسے ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں پر آچکے ہیں ؟ آپ ان سے کہئے : اچھا تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تونہیں وہ انتظار کرتے سوائے ان لوگوں جیسے دنوں کاجوان لوگوں سے پہلے گزر چکے ہیں آپ کہہ دیں پس تم انتظار کروبلاشبہ میں بھی تمہارے ساتھ ہی انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, are they waiting for nothing short of something like the days of those who have passed before them? Say, |"So wait. I am with you, among those waiting.|"

سو اب کچھ نہیں جس کا انتظار کریں مگر انہی کے سے دن جو گزر چکے ہیں ان سے پہلے، تو کہہ اب راہ دیکھو میں بھی تمہارے ساتھ راہ دیکھتا ہوں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا یہ منتظر ہیں اسی طرح کے دنوں کے جیسے ان سے پہلے لوگوں پر گزر چکے ہیں کہہ دیجیے کہ پس انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

What are they waiting for except to witness the repetition of the days of calamity that their predecessors witnessed? Tell them: 'Wait; I too am waiting with you.

اب یہ لوگ اس کے سوا اور کس چیز کی منتظر ہیں کہ وہی برے دن دیکھیں جو ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ دیکھ چکے ہیں؟ ان سے کہو اچھا ، انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا بتاؤ کہ یہ لوگ ( ایمان لانے کے لیے ) اس کے سوا کس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ اس طرح کے دن یہ بھی دیکھیں جیسے ان سے پہلے کے لوگوں نے دیکھے تھے ؟ کہہ دو کہ : اچھا تم انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو کیا یہ تیرے مانے کے کافر میں ایسے ہی عذابوں کا انتظار کر ریہ ہیں جیسے ان سے پہلے لوگوں پر عذاب ہوچکے ہیں (اے پیغمبر) کہہ دے اگر یہ بات ہے تو انتظار کرتے رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو کیا وہ (ایسے برے دنوں کا) انتظار کر رہے ہیں جیسے (برے) دن ان سے پہلے لوگوں پر گزر چکے فرمائیے پس انتظار کرو بیشک میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ شاید اس انتظار میں ہیں کہ ان سے پہلے جو لوگ گذر چکے ہیں ان پر ان ہی جیسے حالات آجائیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ تم انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سو جیسے (برے) دن ان سے پہلے لوگوں پر گزر چکے ہیں اسی طرح کے (دنوں کے) یہ منتظر ہیں۔ کہہ دو کہ تم بھی انتظار کرو۔ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wait they then aught but the days of those who have passed away before them. Say thou: wait then, verily I am with you among those who wait.

سو وہ تو بس ان لوگوں کے لئے حوادث کا جو ان کے قبل گزر چکے ہیں انتظار کررہے ہیں ۔ آپ کہہ دیجیے کہ اچھا تم انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ تو بس اس طرح کے دن کا انتظار کر رہے ہیں ، جس طرح کے دن لوگوں کو پیش آئے جو ان سے پہلے گذرے ۔ کہہ دو: انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس کیا وہ ان واقعات کاانتظار کر رہے ہیں جو ان سے پہلے کے لوگوں پر گزر چکے ہیں آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ تم انتظار کر لو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سو جیسے (برے) دن ان سے پہلے لوگوں پر گزر چکے ہیں اسی طرح کے دنوں کے یہ منتظر ہیں کہہ دو کہ تم بھی انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا اب یہ لوگ ان لوگوں کے برے دنوں جیسے دنوں کی انتظار میں ہیں ؟ جو گزر چکے ان سے پہلے ؟ ان سے کہو کہ اچھا تو پھر تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں

Translated by

Noor ul Amin

کیا یہ لوگ اس بات کا انتظارکررہے ہیں کہ ان پر ویسے ہی ( برے ) دن آ جائیں جیسے ان سے پہلے لوگوں پر آچکے ہیں؟ کہیے:ا چھاتم بھی انتظارکرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظارکرتاہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو انھیں کاہے کا انتظار ہے مگر انھیں لوگوں کے سے دنوں کا جو ان سے پہلے ہو گزرے ( ف۲۱۳ ) تم فرماؤ تو انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار میں ہوں ( ف۲۱٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو کیا یہ لوگ انہی لوگوں ( کے بُرے دنوں ) جیسے دِنوں کا انتظار کر رہے ہیں جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں؟ فرما دیجئے کہ تم ( بھی ) انتظار کرو میں ( بھی ) تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں

Translated by

Hussain Najfi

کیا یہ لوگ ان جیسے ( عذاب کے ) دنوں کا انتظار کر رہے ہیں جو ان لوگوں پر آئے جو ان سے پہلے تھے ( کہ ایسے ہی ان پر بھی آئیں؟ ) ان سے کہہ دیجیئے کہ پھر تم انتظار کرو ۔ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they then expect (any thing) but (what happened in) the days of the men who passed away before them? Say: "Wait ye then: for I, too, will wait with you."

Translated by

Muhammad Sarwar

What can they expect other than the kind of (punishment that befell the disbelieving people) who had gone before them? (Muhammad), tell them, "Wait and I too will be waiting with you."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then do they wait save for the likes of the days of men who passed away before them Say: "Wait then, I am waiting with you among those who wait."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What do they wait for then but the like of the days of those who passed away before them? Say: Wait then; surely I too am with you of those who wait.

Translated by

William Pickthall

What expect they save the like of the days of those who passed away before them? Say: Expect then! I am with you among the expectant.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे तो बस उस तरह के दिन का इन्तिज़ार कर रहे हैं जिस तरह के दिन उनसे पहले गुज़रे हुए लोगों को पेश आए, कह दीजिए कि इन्तिज़ार करो मैं भी तुम्हारे साथ इन्तिज़ार करने वालों में से हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو وہ لوگ (بدلالت حال) صرف ان لوگوں کے سے واقعات کا انتظار کر رہے ہیں جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں (4) آپ فرما دیجیئے کہ اچھا تو تم (تو اس کے) انتظار میں رہو میں بھی تمہارے ساتھ (اس کے) انتظار کرنے والوں میں ہوں۔ (102)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تو یہ لوگ ان لوگوں کے سے دنوں کے سوا کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں جو ان سے پہلے گزر چکے۔ فرما دیں پھر انتظار کرو، بیشک میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔ “ (١٠٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب یہ لوگ اس کے سوا اور کس چیز کے منتظر ہیں کہ وہی برے دن دیکھیں جو ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ دیکھ چکے ہیں ؟ ان سے کہو اچھا ، انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو کیا وہ یہ انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس انہیں لوگوں کے واقعات آجائیں جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں۔ آپ فرما دیجئے کہ تم انتظار کرلو میں تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو اب کچھ نہیں جس کا انتظار کریں مگر انہی کے سے دن جو گزر چکے ہیں ان سے پہلے تو کہہ اب راہ دیکھو میں بھی تمہارے ساتھ راہ دیکھتا ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو کیا اب یہ لوگ صرف اس قسم کے واقعات کا انتظار کر رہے ہیں جیسے واقعات ان سے پہلوں پر گزر چکے ہیں آپ کہہ دیجئے اچھا تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں