Surat Younus

Surah: 10

Verse: 11

سورة يونس

وَ لَوۡ یُعَجِّلُ اللّٰہُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسۡتِعۡجَالَہُمۡ بِالۡخَیۡرِ لَقُضِیَ اِلَیۡہِمۡ اَجَلُہُمۡ ؕ فَنَذَرُ الَّذِیۡنَ لَا یَرۡجُوۡنَ لِقَآءَنَا فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ یَعۡمَہُوۡنَ ﴿۱۱﴾

And if Allah was to hasten for the people the evil [they invoke] as He hastens for them the good, their term would have been ended for them. But We leave the ones who do not expect the meeting with Us, in their transgression, wandering blindly

اور اگر اللہ لوگوں پر جلدی سے نقصان واقع کر دیا کرتا جس طرح وہ فائدہ کے لئے جلدی مچاتے ہیں تو ان کا وعدہ کبھی کا پورا ہو چکا ہوتا سو ہم نے ان لوگوں کو جن کو ہمارے پاس آنے کا یقین نہیں ہے ان کے حال پر چھوڑے رکھتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
یُعَجِّلُ
جلدی کرتا
اللّٰہُ
اللہ
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
الشَّرَّ
برائی کو (دینے میں)
اسۡتِعۡجَالَہُمۡ
جیسے) جلدی مانگنا ہے ان کا
بِالۡخَیۡرِ
بھلائی کو
لَقُضِیَ
البتہ پوری کردی جائے
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
اَجَلُہُمۡ
مدت ان کی
فَنَذَرُ
تو ہم چھوڑ دیتے ہیں
الَّذِیۡنَ
انہیں جو
لَایَرۡجُوۡنَ
نہیں وہ امید رکھتے
لِقَآءَنَا
ہماری ملاقات کی
فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ
اپنی سرکشی میں
یَعۡمَہُوۡنَ
وہ بھٹکتے پھرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
یُعَجِّلُ
جلدی دے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لِلنَّاسِ
لوگوں کو
الشَّرَّ
برائی
اسۡتِعۡجَالَہُمۡ
بہت جلدی دینے کی طرح ان کو
بِالۡخَیۡرِ
بھلائی کو
لَقُضِیَ
تو یقیناً پوری کر دی جائے
اِلَیۡہِمۡ
ان کی طرف
اَجَلُہُمۡ
ان کی مدت
فَنَذَرُ
چنانچہ ہم چھوڑ دیتے ہیں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
لَایَرۡجُوۡنَ
نہیں امید رکھتے
لِقَآءَنَا
ہماری ملاقات کی
فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ
ان کی سرکشی میں
یَعۡمَہُوۡنَ
وہ حیران پھرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And if Allah was to hasten for the people the evil [they invoke] as He hastens for them the good, their term would have been ended for them. But We leave the ones who do not expect the meeting with Us, in their transgression, wandering blindly

اور اگر اللہ لوگوں پر جلدی سے نقصان واقع کر دیا کرتا جس طرح وہ فائدہ کے لئے جلدی مچاتے ہیں تو ان کا وعدہ کبھی کا پورا ہو چکا ہوتا سو ہم نے ان لوگوں کو جن کو ہمارے پاس آنے کا یقین نہیں ہے ان کے حال پر چھوڑے رکھتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر اللہ بھی لوگوں کو برائی پہنچانے میں ایسے ہی جلدی کرتا جیسے وہ بھلائی کو جلد از جلد چاہتے ہیں تو اب تک ان کی مدت (موت) پوری ہوچکی ہوتی (مگر اللہ کا یہ دستور نہیں) لہذا جو لوگ ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے انہیں ہم ان کی سرکشی میں بھٹکتے رہنے کے لئے کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگر اﷲ تعالیٰ لوگوں کوبہت جلدی بھلائی دینے کی طرح ان کوبرائی جلدی دے تویقیناان کی مدت ان کی طرف پوری کردی جائے توجولوگ ہماری ملاقات کی اُمیدنہیں رکھتے ان لوگوں کوہم ان کی سرکشی میں چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ حیران پھرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if Allah were to hasten in sending evil to the peo¬ple, as they hasten in seeking good, their time would have been all over. So, We leave those, who do not be¬lieve in meeting Us, wandering blindly in their rebel-lion.

اور اگر جلدی پہنچا دے اللہ لوگوں کو برائی جیسے کہ جلدی مانگتے ہیں وہ بھلائی تو ختم کردی جائے ان کی عمر، سو ہم چھوڑے رکھتے ہیں ان کو جن کو امید نہیں ہماری ملاقات کی ان کی شرارت میں سرگرداں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر اللہ جلدی کردیتا لوگوں کے لیے شر جیسے کہ وہ جلدی چاہتے ہیں خیر ان کی اجل پوری ہوچکی ہوتی پھر ہم ان لوگوں کو چھوڑ دیں گے جو ہم سے ملاقات کے امیدوار نہیں کہ وہ اپنی سرکشی میں اندھے ہو کر بڑھتے چلے جائیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Were Allah to hasten to bring upon men (the consequence of) evil in the way men hasten in seeking the wealth of this world, their term would have long since expired. (But that is not Our way.) So We leave alone those who do not expect to meet Us that they may blindly stumble in their transgression.

اگر کہیں 15 اللہ لوگوں کے ساتھ برا معاملہ کرنے میں بھی اتنی ہی جلدی کرتا جتنی وہ دنیا کی بھلائی مانگنے میں جلدی کرتے ہیں تو ان کے مہلتِ عمل کبھی کی ختم کر دی گئی ہوتی ۔ ﴿مگر ہمارا یہ طریقہ نہیں ہے﴾ اس لیے ہم ان لوگوں کو جو ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے ان کی سرکشی میں بھٹکنے کے لیے چھو ٹ دے دیتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر اللہ ( ان کافر ) لوگوں کو برائی ( یعنی عذاب ) کا نشانہ بنانے میں بھی اتنی ہی جلدی کرتا جتنی جلدی وہ اچھائیاں مانگنے میں مچاتے ہیں تو ان کی مہلت تمام کردی گئی ہوتی ( ٥ ) ۔ ( لیکن ایسی جلد بازی ہماری حکمت کے خلاف ہے ) لہذا جو لوگ ہم سے ( آخرت میں ) ملنے کی توقع نہیں رکھتے ، ہم انہیں ان حال پر چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے پھریں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس طرح سے اللہ تعالیٰ ان کی بھلائی کی دعا جلدی قبول کرتا ہے اگر برائی کی بھی اسی طرح جلدی سے قبول کرلے تو ان کی عمر ہی پوری ہوجائے گف 4 لیکن ہم برائی کی دعا جلدی قبول نہیں کرتے اور جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی امید نہیں ہے اور حشر نشر کے قائل نہیں ہیں اگر ان کو ہم اپنی شرارت میں بھٹکتے ہوئے چھوڑ دیتے ہیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر اللہ لوگوں کے نقصان میں جلدی فرماتا جس طرح وہ بھلائی کی طلب میں جلدی کرتے ہیں تو ان کی اجل (عمر کی میعاد) پوری ہوچکی ہوتی سو جو لوگ ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے ہم ان کو چھوڑے رکھتے ہیں کہ وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر اللہ بھی خرابی پہنچانے میں جلدی کرتا جس طرح وہ بھلائی مانگنے میں جلدی کرتے ہیں تو ان کی عمل کی مہلت ختم کردی جاتی۔ پھر وہ لوگ جو ہم سے ملنے کی توقع نہیں کھتے ان کو ہم ان کی سرکشی میں چھوڑ دیتے ہیں تاکہ وہ اسی میں بھٹکتے رہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر خدا لوگوں کی برائی میں جلدی کرتا جس طرح وہ طلب خیر میں جلدی کرتے ہیں۔ تو ان کی (عمر کی) میعاد پوری ہوچکی ہوتی سو جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی توقع نہیں انہیں ہم چھوڑے رکھتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں بہکتے رہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And were Allah to hasten the ill unto mankind as their desire for hastening the good, their term would surely have been decreed unto them. So we let alone those who hope not for the meeting with Us, wandering in their exorbitance perplexed.

اور اگر اللہ لوگوں پر برائی واضح کردیا کرتا جس طرح وہ بھلائی کی جلدی مچاتے ہیں تو ان کی میعاد (کبھی کی) پوری ہوچکی ہوتی ۔ لیکن ہم ان لوگوں کو جو ہماری ملاقات کی امید نہیں رکھتے ہیں ان کی سرکشی میں بھٹکتے ہوئے چھوڑے رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر اللہ لوگوں کیلئے عذاب کے معاملے میں ویسی ہی سبقت کرنے والا ہوتا ، جس طرح وہ ان کے ساتھ رحمت میں سبقت کرتا ہے تو ان کی مدت تمام کردی گئی ہوتی ۔ تو ہم ان لوگوں کو ، جو ہماری ملاقات کے متوقع نہیں ہیں ، ان کی سرکشی میں بھٹکتے رہنے کیلئے ڈھیل دے دیتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر اﷲ ( تعالیٰ ) لوگوں کو نقصان پہنچانے میں جلدی کرتے جس طرح کہ وہ لوگ بھلائی حاصل کرنے کے لیے جلدی مچاتے ہیں تو ان کا وعدہ پورا ہو چکا ہوتا ۔ پس جو لوگ ہماری ملاقات کی امید نہیں رکھتے ہم ان کی سرکشی ہی میں انہیں بھٹکتے ہوئے چھوڑے رکھتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر اللہ لوگوں کی برائی میں جلدی کرتا جس طرح وہ طلب خیر میں جلدی کرتے ہیں۔ تو ان کی عمر کی میعاد پوری ہوچکی ہوتی تو جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی توقع نہیں انہیں ہم چھوڑے رکھتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں بہکتے رہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر کہیں اللہ (پاک) لوگوں کو برائی پہنچانے میں بھی اسی طرح جلدی سے کام لیتا، جیسا کہ یہ لوگ اپنی بھلائی چاہنے میں جلدی مچاتے ہیں، تو یقیناً ان کی مہلت عمل کبھی کی ختم کردی گئی ہوتی، پر ہم چھوٹ دیے جا رہے ہیں ان لوگوں کو جو امید نہیں رکھتے ہمارے یہاں پیشی (اور حاضری) کی، کہ وہ اپنی سرکشی میں (پڑے) بھٹکتے رہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اگراللہ لوگوں کو شرپہنچانے میں ویسی ہی جلدی کرتاجیسے وہ لوگ خیر کی جلدی مچاتے ہیں توان کی موت کاہی فیصلہ کردیاگیاہوتالہٰذاجولوگ ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے انہیں ہم ان کی سرکشی میں بھٹکتے رہنے کے لئے کھلاچھوڑدیتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر اللہ لوگوں پر برائی ایسی جلد بھیجتا جیسی وہ بھلائی کی جلدی کرتے ہیں تو ان کا وعدہ پورا ہوچکا ہوتا ( ف۲۰ ) تو ہم چھوڑتے انہیں جو ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے کہ اپنی سرکشی میں بھٹکا کریں ( ف۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر اللہ ( ان کافر ) لوگوں کو برائی ( یعنی عذاب ) پہنچانے میں جلدبازی کرتا ، جیسے وہ طلبِ نعمت میں جلدبازی کرتے ہیں تو یقیناً ان کی میعادِ ( عمر ) ان کے حق میں ( جلد ) پوری کردی گئی ہوتی ( تاکہ وہ مَر کے جلد دوزخ میں پہنچیں ) ، بلکہ ہم ایسے لوگوں کو جو ہم سے ملاقات کی توقع نہیں رکھتے ان کی سرکشی میں چھوڑے رکھتے ہیں کہ وہ بھٹکتے رہیں

Translated by

Hussain Najfi

اگر خدا لوگوں کو نقصان پہنچانے میں اس طرح جلدی کرتا جس طرح یہ لوگ اپنی بھلائی کے لئے جلدی کرتے ہیں یعنی اگر ہر برائی کا برا نتیجہ فوراً سامنے آجاتا تو ان کی مدت ( عمر ) کبھی کی پوری ہو چکی ہوتی مگر ہمارے قانون ( سزا میں ڈھیل ہے ) اس لئے ہم تو ان لوگوں کو بھی اپنی سرکشیوں میں بھٹکنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں جو مرنے کے بعد ہماری بارگاہ میں حضوری کی امید نہیں رکھتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If Allah were to hasten for men the ill (they have earned) as they would fain hasten on the good,- then would their respite be settled at once. But We leave those who rest not their hope on their meeting with Us, in their trespasses, wandering in distraction to and fro.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had God been as hasty to punish people as they were hasty to achieve good, their life would have already ended. We will leave those who have no hope of receiving Our mercy, in the life hereafter, to continue blindly in their transgression.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And were Allah to hasten for mankind the evil as He hastens for them the good then they would have been ruined. So We leave those who expect not their meeting with Us, in their trespasses, wandering blindly in distraction.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if Allah should hasten the evil to men as they desire the hastening on of good, their doom should certainly have been decreed for them; but We leave those alone who hope not for Our meeting in their inordinacy, blindly wandering on.

Translated by

William Pickthall

If Allah were to hasten on for men the ill (that they have earned) as they would hasten on the good, their respite would already have expired. But We suffer those who look not for the meeting with Us to wander blindly on in their contumacy.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर अल्लाह लोगों के लिए अज़ाब उसी तरह जल्द पहुँचा दे जिस तरह वह उनके साथ रहमत में जल्दी करता है तो उनकी मुद्दत ख़त्म कर दी गई होती, लेकिन हम उन लोगों को जो हमारी मुलाक़ात की उम्मीद नहीं रखते उनकी सरकशी में भटकने के लिए छोड़ देते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر اللہ لوگوں پر (ان کے جلدی مچانے کے موافق) جلدی سے نقصان واقع کردیا کرتا جس طرح وہ فائدے کے لیے جلدی مچاتے ہیں تو ان کا وعدہ (عذاب) کبھی کا پورا ہوچکا ہوتا سو (اسلئے ان لوگوں کو جن کو ہمارے پاس آنے کا کھٹکا نہیں ہے ان کے حال پر بلا عذاب چند روز چھوڑ رکھتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں۔ (2) (11)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر اللہ لوگوں کو بہت جلد بھلائی دینے کی طرح جلد نقصان پہنچائے تو ان کی طرف ان کی مدت پوری کردی جائے۔ تو جو لوگ ہماری ملاقات کی توقع نہیں رکھتے ہم انھیں چھوڑ دیتے ہیں، وہ اپنی سرکشی ہی میں حیران پھرتے ہیں۔ “ (١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر کہیں اللہ لوگوں کے ساتھ برا معاملہ کرنے میں بھی اتنی جلدی کرتا جتنی وہ دنیا کی بھلائی مانگنے میں جلدی کرتے ہیں تو ان کی مہلت عمل کبھی کی ختم کردی گئی ہوتی۔ (مگر ہمارا یہ طریقہ نہیں ہے) اس لئے ہم ان لوگوں کو جو ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے ان کی سرکشی میں بھٹکنے کے لئے چھوٹ دے دیتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر اللہ لوگوں پر نقصان واقع کرنے میں جلدی کرتا جیسے کہ وہ بھلائی کیلئے جلدی مچاتے ہیں تو ان کا وعدہ پورا ہوچکا ہوتا سو جو لوگ ہماری ملاقات کی امید نہیں رکھتے ہم ان کی سرکشی میں انہیں سرگرداں چھوڑ دیتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر جلدی پہنچا دے اللہ لوگوں کو برائی جیسے کہ جلدی مانگتے ہیں وہ بھلائی تو ختم کردی جائے ان کی عمر سو ہم چھوڑے رکھتے ہیں ان کو جن کو امید نہیں ہماری ملاقات کی ان کی شرارت میں سرگرداں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جس طرح لوگ بھلائی مانگنے میں جلدی کرتے ہیں اسی طرح اگر لوگوں پر اللہ برائی بھیجنے میں جلدی کیا کرتا تو ان کا مقررہ وقت کبھی کا پورا ہوچکا ہوتا سو ہم ان لوگوں کو جن کو ہمارے پاس آنے کا ڈر نہیں ہے ان کے حال پر چوڑے رکھتے ہیں کہ وہ اپنی سرکشی میں حیران سرگرداں رہیں۔