Surat Younus

Surah: 10

Verse: 18

سورة يونس

وَ یَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَا لَا یَضُرُّہُمۡ وَ لَا یَنۡفَعُہُمۡ وَ یَقُوۡلُوۡنَ ہٰۤؤُلَآءِ شُفَعَآؤُنَا عِنۡدَ اللّٰہِ ؕ قُلۡ اَتُنَبِّئُوۡنَ اللّٰہَ بِمَا لَا یَعۡلَمُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ سُبۡحٰنَہٗ وَ تَعٰلٰی عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ ﴿۱۸﴾

And they worship other than Allah that which neither harms them nor benefits them, and they say, "These are our intercessors with Allah " Say, "Do you inform Allah of something He does not know in the heavens or on the earth?" Exalted is He and high above what they associate with Him

اور یہ لوگ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کو ضرر پہنچا سکیں اور نہ ان کو نفع پہنچا سکیں اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے پاس ہمارے سفارشی ہیں ۔ آپ کہہ دیجئے کہ کیا تم اللہ کو ایسی چیز کی خبر دیتے ہو جو اللہ تعالٰی کو معلوم نہیں ، نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں وہ پاک اور برتر ہے ان لوگوں کے شرک سے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَعۡبُدُوۡنَ
اور وہ عبادت کرتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
مَا
اس کی جو
لَایَضُرُّہُمۡ
نہیں وہ نقصان دیتا انہیں
وَلَا
اور نہ
یَنۡفَعُہُمۡ
وہ نفع دیتا ہے انہیں
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ ہیں
شُفَعَآؤُنَا
سفارشی ہماری
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ کے ہاں
قُلۡ
کہہ دیجیے
اَتُنَبِّئُوۡنَ
کیا تم خبر دیتے ہو
اللّٰہَ
اللہ تعالی کو
بِمَا
اس کی جو
لَایَعۡلَمُ
نہیں وہ جانتا
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَلَا
اور نہ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
وَتَعٰلٰی
اور وہ بلند تر ہے
عَمَّا
اس سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک ٹھہراتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَعۡبُدُوۡنَ
اور وہ عبادت کرتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے ما سوا
مَا
جو
لَایَضُرُّہُمۡ
نہ نقصان دے سکتے ہیں انہیں
وَلَا یَنۡفَعُہُمۡ
اور نہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں انہیں
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ لوگ
شُفَعَآؤُنَا
سفارشی ہیں ہمارے
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے ہاں
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَتُنَبِّئُوۡنَ
کیا تم خبر دیتے ہو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
بِمَا
اس کی جسے
لَایَعۡلَمُ
نہیں وہ جانتا
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَلَا
اور نہ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
وَتَعٰلٰی
اور بے حد بلند ہے
عَمَّا
اس سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک بناتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And they worship other than Allah that which neither harms them nor benefits them, and they say, "These are our intercessors with Allah " Say, "Do you inform Allah of something He does not know in the heavens or on the earth?" Exalted is He and high above what they associate with Him

اور یہ لوگ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کو ضرر پہنچا سکیں اور نہ ان کو نفع پہنچا سکیں اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے پاس ہمارے سفارشی ہیں ۔ آپ کہہ دیجئے کہ کیا تم اللہ کو ایسی چیز کی خبر دیتے ہو جو اللہ تعالٰی کو معلوم نہیں ، نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں وہ پاک اور برتر ہے ان لوگوں کے شرک سے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہیں جو ان کا نہ کچھ بگاڑ سکیں اور نہ فائدہ پہنچا سکیں اور کہتے یہ ہیں کہ اللہ کے ہاں یہ ہمارے سفارشی ہوں گے آپ ان سے کہئے : کیا تم اللہ کو ایسی بات کی خبر دیتے ہو جس کا وجود نہ کہیں آسمانوں میں اسے معلوم ہوتا ہے اور نہ زمین میں ؟ وہ ایسی باتوں سے پاک اور بالاتر ہے جو یہ شرک کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ اﷲ تعالیٰ کے ما سوااُن کی عبادت کرتے ہیں جونہ ہی انہیں نقصان دے سکتے ہیں اور نہ ہی انہیں فائدہ پہنچاسکتے ہیں اوروہ کہتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ کے ہاں یہ لوگ ہمارے سفارشی ہیں۔ آپ کہ دیں کہ کیاتم اﷲ تعالیٰ کو اس بات کی خبردیتے ہو جسے نہ وہ آسمانوں میں جانتا ہے اور نہ زمین میں؟ پاک ہے وہ اوربے حدبلندہے اُس سے جووہ شریک بناتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they worship, besides Allah, what can neither harm them, nor benefit them, and they say, |"These are our intercessors with Allah.|" Say, |"Are you informing Allah of what He does not know to exist in the heavens or on the earth?|" Pure is He, and far higher than their ascribing of partners to Him.

اور پرستش کرتے ہیں اللہ کے سوا اس چیز کی جو نہ نقصان پہنچا سکے ان کو اور نہ نفع اور کہتے ہیں یہ تو ہمارے سفارشی ہیں اللہ کے پاس، تو کہہ کیا تم اللہ کو بتلاتے ہو جو اس کو معلوم نہیں آسمانوں میں اور نہ زمین میں، وہ پاک ہے اور برتر ہے اس سے جس کو شریک کرتے ہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ لوگ پرستش کرتے ہیں اللہ کے سوا یسی چیزوں کی جو نہ انہیں کوئی نقصان پہنچا سکتی ہیں اور نہ نفع دے سکتی ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ہمارے سفارشی ہیں اللہ کے ہاں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کہ کیا تم اللہ کو بتانا چاہتے ہو وہ شے جو وہ نہیں جانتا نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں ؟ وہ بہت پاک اور بلند ہے ان چیزوں سے جن کو وہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They worship, beside Allah, those who can neither harm nor profit them, saying; 'These are our intercessors with Allah.' Tell them (O Muhammad): 'Do you inform Allah of something regarding whose existence in the heavens or on the earth He has no knowledge? Holy is He and He is exalted far above what they associate with Him in His divinity'.

یہ لوگ اللہ کے سوا ان کی پرستش کر رہے ہیں جو ان کو نہ نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ نفع اور کہتے یہ ہیں کہ یہ اللہ کے ہاں ہمارے سفارشی ہیں ۔ اے محمد ، ان سے کہو کیا تم اللہ کو اس بات کی خبر دیتے ہو جسے نہ وہ آسمانوں میں جانتا ہے نہ زمین میں؟ 24 پاک ہے وہ اور بالا و برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان ( من گھڑت خداؤں ) کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کو کوئی نقصان پہنچا سکتے ہیں ، نہ ان کو کوئی فائدہ دے سکتے ہیں ، اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے پاس ہماری سفارش کرنے والے ہیں ۔ ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہو کہ : ‘‘ کیا تم اللہ کو اس چیز کی خبر دے رہے ہو جس کا کوئی وجود اللہ کے علم میں نہیں ہے ، نہ آسمانوں میں نہ زمین میں؟’’ ( حقیقت یہ ہے کہ ) اللہ ان کی مشرکانہ باتوں سے بالکل پاک اور کہیں بالا و برتر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ (مشرک) اللہ تعالیٰ کے سوا ان کو پوجتے ہیں جو ان کا نقصان کرسکتے ہیں ن ہفائدہ (یعنے بت) اور کہتے ہیں اللہ کے پاس یہ ہمارے سفارشی ہوں گے (اے پیغمبر) کہہ دے کیا تم اللہ کو وہ بات بتلاتے ہو جس کو نہ وہ آسمانوں میں پہچانتا ہے نہ زمین میں 7 وہ ان کے شرک سے پاک اور برتر ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کا کچھ بگارہی سکتی ہیں اور نہ بھلا کرسکتی ہیں اور کہتے ہیں یہ اللہ کے پاس ہماری سفارش کرنے والے ہیں۔ فرمائیے کہ تم اللہ کو ایسی چیز کی خبر دیتے ہو جس کا وجود اسے نہ آسمانوں میں معلوم ہوتا ہے اور نہ زمین میں۔ وہ پاک ہے اور (اس کی شان) ان کے شرک سے بہت بلند ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان (بےحقیقت بتوں) کی عبادت و بندگی کرتے ہیں جو ان کو نہ تو نفع پنچا سکتے ہیں اور نہ نقصان اور کہتے یہ ہیں کہ اللہ کے پاس یہ ہمارے سفارشی ہیں (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ کیا تم اللہ کو کوئی ایسی خبر دے رہے ہو جس کا اسے آسمانوں اور زمین میں علم تک نہیں ہے۔ (یاد رکھ 3) اس کی ذات ہر عیب سے پاک ہے اور ان تمام چیزوں سے بلندو برتر ہے جنہیں تم اس کے ساتھ شریک کرتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ (لوگ) خدا کے سوا ایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہیں جو نہ ان کا کچھ بگاڑ ہی سکتی ہیں اور نہ کچھ بھلا ہی کر سکتی ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ خدا کے پاس ہماری سفارش کرنے والے ہیں۔ کہہ دو کہ کیا تم خدا کو ایسی چیز بتاتے ہو جس کا وجود اسے نہ آسمانوں میں معلوم ہوتا ہے اور نہ زمین میں۔ وہ پاک ہے اور (اس کی شان) ان کے شرک کرنے سے بہت بلند ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they worship, beside Allah, that which harmeth them not, nor profiteth them, and they say: these are our intercessors with God: Say thou: apprise ye Allah of that which He knoweth not in the heavens nor in the earth? Hallowed be He and Exalted far above that which ye associate!

یہ اللہ کے سوا (ایسی چیزوں کی) عبادت کرتے ہیں جو انکو نہ نقصان پہنچا سکیں اور نہ نفع پہنچا سکیں اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی پاس ہمارے سفارشی ہیں آپ کہہ دیجیے کہ کیا تم اللہ کو ایسی چیز کی خبر دیتے ہو جو (اللہ کو) معلوم نہیں نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں ۔ وہ پاک اور برتر ہے ان لوگوں کے شرک سے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہیں ، جو ان کو نقصان پہنچا سکیں نہ نفع ۔ اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے ہاں ہمارے سفارشی ہیں ۔ کہہ دو: کیا تم اللہ کو ایسی چیز کی خبر دیتے ہو ، جس کا اس کو خود پتہ نہیں ، نہ آسمانوں میں نہ زمین میں؟ وہ پاک اور ارفع ہے ان چیزوں سے ، جن کو وہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ انہیں نقصان پہنچا سکتی ہیں اور نہ ہی انہیں نفع دے سکتی ہیں ۔ اور وہ لوگ کہتے ہیں یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کے پاس ہمارے سفارشی ہیں آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ کیا تم اﷲ ( تعالیٰ ) کو وہ بات بتلاتے ہو جسے نہ وہ آسمانوں میں جانتا ہے نہ زمین میں ۔ وہ تو ان کے شرک سے پاک اور برتر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ لوگ اللہ کے سوا جن کی پرستش کرتے ہیں وہ نہ ان کا کچھ بگاڑ سکتے ہیں اور نہ ہی کچھ نفع پہنچا سکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے پاس ہماری سفارش کرنے والے ہیں۔ کہہ دو کیا تم اللہ کو ایسی چیز کی خبر دیتے ہو جو اللہ تعالیٰ کو معلوم نہیں، نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں، وہ پاک اور برتر ہے ان لوگوں کے شرک سے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس سب کے باوجود) یہ لوگ پوجا کرتے ہیں اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی جو نہ ان کو کوئی نقصان پہنچا سکتی ہیں، اور نہ کوئی نفع دے سکتی ہیں، اور کہتے ہیں کہ یہ ہمارے سفارشی ہیں اللہ کے یہاں، (ان سے) کہو کہ کیا تم لوگ اللہ کو ایسی خبر دیتے ہو، جس کو وہ نہیں جانتا نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں ؟ پاک ہے وہ ذات اور بالا و برتر، اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اوراللہ کو چھوڑکرایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو ان کو کچھ فائدہ پہنچا سکیں نہ نقصان اور کہتے ہیں کہ اللہ کے ہاں ہمارے سفارشی ہوں گے آپ ان سے کہیے کیا تم اللہ کو ایسی بات کی خبردیتے ہوجس کاوجودنہ کہیں آسمانوں میں اسے معلوم ہوتا ہے اور نہ زمین میں ؟وہ ایسی باتوں سے پاک اور بالاتر ہےجو یہ شرک کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کے سوا ایسی چیز ( ف٤۲ ) کو پوجتے ہیں جو ان کا کچھ بھلا نہ کرے اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے یہاں ہمارے سفارشی ہیں ( ف٤۳ ) تم فرماؤ کیا اللہ کو وہ بات بتاتے ہو جو اس کے علم میں نہ آسمانوں میں ہے نہ زمین میں ( ف٤٤ ) اسے پاکی اور برتری ہے ان کے شرک سے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( مشرکین ) اللہ کے سوا ان ( بتوں ) کو پوجتے ہیں جو نہ انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں اور نہ انہیں نفع پہنچا سکتے ہیں اور ( اپنی باطل پوجا کے جواز میں ) کہتے ہیں کہ یہ ( بت ) اللہ کے حضور ہمارے سفارشی ہیں ، فرما دیجئے: کیا تم اللہ کو اس ( شفاعتِ اَصنام کے من گھڑت ) مفروضہ سے آگاہ کر رہے ہو جس ( کے وجود ) کو وہ نہ آسمانوں میں جانتا ہے اور نہ زمین میں ( یعنی اس کی بارگاہ میں کسی بت کا سفارش کرنا اس کے علم میں نہیں ہے ) ۔ اس کی ذات پاک ہے اور وہ ان سب چیزوں سے بلند و بالا ہے جنہیں یہ ( اس کا ) شریک گردانتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ انہیں نقصان پہنچا سکتی ہیں اور نہ فائدہ اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے ہاں ہمارے سفارشی ہیں ( اے رسول ( ص ) ) تم کہو ۔ کیا تم اللہ کو اس چیز کی اطلاع دیتے ہو جو خود اسے نہ آسمانوں میں معلوم ہے اور نہ زمین میں ۔ پاک ہے اس کی ذات اور بلند و بالا ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They serve, besides Allah, things that hurt them not nor profit them, and they say: "These are our intercessors with Allah." Say: "Do ye indeed inform Allah of something He knows not, in the heavens or on earth?- Glory to Him! and far is He above the partners they ascribe (to Him)!"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Some people) worship things other than God which harm nor benefit them. They say, "These (idols) are our intercessors before God." (Muhammad), tell them, "Are you trying to tell God about something that He does not find in the heavens or earth? God is too Glorious to be considered equal to idols."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they worship besides Allah things that harm them not, nor profit them, and they say: "These are our intercessors with Allah." Say: "Do you inform Allah of that which He knows not in the heavens and on the earth" Glorified and Exalted is He above all that which they associate as partners (with Him)!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they serve beside Allah what can neither harm them nor profit them, and they say: These are our intercessors with Allah. Say: Do you (presume to) inform Allah of what He knows not in the heavens and the earth? Glory be to Him, and supremely exalted is He above what they set up (with Him).

Translated by

William Pickthall

They worship beside Allah that which neither hurteth them nor profiteth them, and they say: These are our intercessors with Allah. Say: Would ye inform Allah of (something) that He knoweth not in the heavens or in the earth? Praised be He and High Exalted above all that ye associate (with Him)!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे अल्लाह के सिवा ऐसी चीज़ों की इबादत करते हैं जो उनको न नुक़सान पहुँचा सकें और ना नफ़ा पहुँचा सकें, और वे कहते हैं कि ये अल्लाह के यहाँ हमारे सिफ़ारशी हैं, कह दीजिए क्या तुम अल्लाह को ऐसी चीज़ों की ख़बर देते हो जो उसको आसमानों और ज़मीन में मालूम नहीं, वे पाक और बरतर है उससे जिसको वे शरीक करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ اللہ کی (توحید) کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کو ضرر پہنچا سکیں اور نہ ان کو نفع پہنچا سکیں اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے پاس ہمارے سفارشی ہیں آپ کہہ دیجیئے کہ کیا تم خدا تعالیٰ کو ایسی چیز کی خبر دیتے ہو جو اس (خدا تعالیٰ ) کو معلوم نہیں نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں وہ پاک ہے اور برتر ہے ان لوگوں کے شرک سے۔ (18)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور وہ اللہ کے سوا ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ انہیں نقصان پہنچاتی ہیں اور نہ نفع دے سکتی ہیں اور کہتے ہیں یہ اللہ کے ہاں ہمارے سفارشی ہیں۔ فرما دیجیے کیا تم اللہ کو ان چیزوں کی خبر دیتے ہو جنہیں وہ نہ آسمانوں میں جانتا ہے اور نہ زمین میں ؟ وہ پاک ہے اور بہت بلند ہے ان چیزوں سے جو وہ شریک بناتے ہیں۔

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ اللہ کے سوا ان کی پرستش کر رہے ہیں جو ان کو نہ نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ نفع ، اور کہتے یہ ہیں کہ یہ اللہ کے ہاں ہمارے سفارشی ہیں۔ اے نبی ، ان سے کہو کیا تم اللہ کو اس بات کی خبر دیتے ہو جسے وہ نہ آسمانوں میں جانتا ہے اور نہ زمین میں ؟ پاک ہے وہ اور بالا و برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو ان کو نہ نقصان دے سکیں اور نہ نفع پہنچا سکیں اور وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے پاس ہمارے سفارشی ہیں آپ فرما دیجئے کیا تم اللہ کو وہ بات بتاتے ہو جسے وہ نہیں جانتا آسمانوں اور زمینوں میں وہ ان لوگوں کے شرک سے پاک ہے اور برتر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پرستش کرتے ہیں اللہ کے سوا اس چیز کی جو نہ نقصان پہنچا سکے ان کو نہ نفع اور کہتے ہیں یہ تو ہمارے سفارشی ہیں اللہ کے پاس تو کہہ کیا تم اللہ کو بتلاتے ہو جو اس کو معلوم نہیں آسمانوں میں اور نہ زمین میں وہ پاک ہے اور برتر ہے اس سے جس کو شریک کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ مشرک خدا کے سوا ایسوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کا کچھ بگاڑ سکتے ہیں اور نہ ان کو کوئی نفع پہنچا سکتے ہیں اور کافر یوں کہتے ہیں کہ یہ معبود اللہ کے ہاں ہماری سفارش کرنے والے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ کیا تم اللہ کو ایسی چیز سے آگاہ کرنا چاہتے ہو جس کے موجود ہونے کا علم خدا کو نہ آسمانوں میں ہے اور نہ زمین میں ہے خدا ان لوگوں کے شرک سے پاک اور بالا تر ہے