Surat Younus

Surah: 10

Verse: 20

سورة يونس

وَ یَقُوۡلُوۡنَ لَوۡ لَاۤ اُنۡزِلَ عَلَیۡہِ اٰیَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہٖ ۚ فَقُلۡ اِنَّمَا الۡغَیۡبُ لِلّٰہِ فَانۡتَظِرُوۡا ۚ اِنِّیۡ مَعَکُمۡ مِّنَ الۡمُنۡتَظِرِیۡنَ ﴿٪۲۰﴾  7

And they say, "Why is a sign not sent down to him from his Lord?" So say, "The unseen is only for Allah [to administer], so wait; indeed, I am with you among those who wait."

اور یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ ان پر ان کے رب کی جانب سے کوئی نشانی کیوں نہیں نازل ہوتی؟ سو آپ فرما دیجئے کہ غیب کی خبر صرف اللہ کو ہے سو تم بھی منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ یَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
لَوۡ
کیوں نہ
لَاۤاُنۡزِلَ
اتاری گئی
عَلَیۡہِ
اس پر
اٰیَۃٌ
کوئی نشانی
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اس کے رب کی طرف سے
فَقُلۡ
تو کہہ دیجیے
اِنَّمَا
بیشک
الۡغَیۡبُ
غیب
لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہے
فَانۡتَظِرُوۡا
پس تم انتظار کرو
اِنِّیۡ
بیشک میں
مَعَکُمۡ
تمہارے ساتھ
مِّنَ الۡمُنۡتَظِرِیۡنَ
انتظار کرنے والوں میں سے ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ یَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
لَوۡ لَاۤ
کیوں نہیں
اُنۡزِلَ
اتاری گئی
عَلَیۡہِ
اس پر
اٰیَۃٌ
کوئی نشانی
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اس کے رب کی طرف سے
فَقُلۡ
سو آپ کہہ دیں
اِنَّمَا
یقیناً
الۡغَیۡبُ
غیب
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
فَانۡتَظِرُوۡا
چنانچہ تم انتظار کرو
اِنِّیۡ
بلاشبہ میں
مَعَکُمۡ
تمہارے ساتھ ہی
مِّنَ الۡمُنۡتَظِرِیۡنَ
انتظار کرنے والوں میں سے ہوں
Translated by

Juna Garhi

And they say, "Why is a sign not sent down to him from his Lord?" So say, "The unseen is only for Allah [to administer], so wait; indeed, I am with you among those who wait."

اور یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ ان پر ان کے رب کی جانب سے کوئی نشانی کیوں نہیں نازل ہوتی؟ سو آپ فرما دیجئے کہ غیب کی خبر صرف اللہ کو ہے سو تم بھی منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز کہتے ہیں کہ اس پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں اتارا گیا ؟ آپ ان سے کہئے کہ غیب کے امور تو اللہ کے اختیار میں ہیں لہذا تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ کہتے ہیں کہ اس پراس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اُتاری گئی؟ سو آپ کہہ دیں کہ غیب کی خبرصرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے، چنانچہ تم لوگ انتظارکروبلاشبہ میں تمہارے ساتھ انتظارکرنے والوں میں سے ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they say, |"Why is it that no sign has been sent down to him from his Lord?|" Say, |"The Unseen is only for Allah. So, wait. I am waiting with you.|"

اور کہتے ہیں کیوں نہ اتری اس پر ایک نشانی اس کے رب سے سو تو کہہ دے کہ غیب کی بات اللہ ہی جانے، سو منتظر رہو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ کہتے ہیں کیوں نہ اتاری گئی کوئی نشانی (معجزہ) اس (رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر اس کے رب کی طرف سے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ غیب کا علم تو بس اللہ ہی کو ہے پس انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They say: 'Why was a sign not sent down upon the prophet from His Lord? Tell (such people): 'The realm of the Unseen belongs to Allah. Wait, then; I shall wait along with you.

اور یہ جو وہ کہتے ہیں کہ اس نبی پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتاری گئی ، 27 تو ان سے کہو غیب کا مالک و مختار تو اللہ ہی ہے ، اچھا ، انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ۔ 28 ؏ ۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : ‘‘ اس نبی پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں کی گئی؟’’ تو ( اے پیغمبر ! تم جواب میں ) کہہ دو کہ : ‘‘ غیب کی باتیں تو صرف اللہ کے اختیار میں ہیں ۔ لہذا تم انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ( ٩ ) ۔ ’’

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ (مکہ کے مشرک) کہتے ہیں اس پیغمبر پر اگر یہ سچا پیغمبر ہے اس کے مالک کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتری کہہ دے غیب کی خبر اللہ ہی 2 کو معلوم ہے اور بس تو انتظار کرتے رہو میں بھی تمہایر ساتھ انتظار کر رہا ہوں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہتے ہیں ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی معجزہ نازل کیوں نہیں ہوتا ؟ سو فرمادیجئے کہ بیشک غیب کی خبر صرف اللہ کو ہے سو تم بھی انتظار کرو بیشک میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ یہ کہتے ہیں کہ اس (نبی) پر اللہ کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نازل نہیں کیا گیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ غیب کی خبر تو اللہ کو ہے۔ تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہتے ہیں کہ اس پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔ کہہ دو کہ غیب (کا علم) تو خدا کو ہے سو تم انتظار کرو۔ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: wherefore is not a sign sent down unto him from his Lord! Say thou: the Hidden belongeth unto Allah alone; so wait, verily I am with you among those who wait.

اور یہ کہتے ہیں کہ ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشان کیوں نہیں نازل ہوتا ۔ سو آپ کہہ دیجئے کہ غیب (کی خبر) تو بس اللہ ہی کو ہے سوانتظار کرو میں (بھی) تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ کہتے ہیں: ان پر ان کے رب کی جانب سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری جاتی؟ تو تم جواب دے دو کہ غیب کا علم تو بس اللہ ہی کو ہے ۔ تو تم لوگ انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی ( ہماری فرمائش کے مطابق ) کیوں نازل نہیں کی گئی سو آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ غیب کا علم اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کیلئے ہے ۔ سو تم انتظار کرو میں بھی بلاشبہ تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوتی۔ کہہ دو کہ غیب کا علم تو اللہ ہی کو ہے سو تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں کہ کیوں نہ اتاری گئی ان پر کوئی نشانی ان کے رب کی جانب سے، تو کہو کہ غیب تو اللہ ہی کے اختیار میں ہے، پس تم لوگ انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں

Translated by

Noor ul Amin

نیز کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں اتاراگیا؟ آپ ان سے کہیے کہ غیب کے امورتواللہ کے اختیارمیں ہیں لہٰذاتم بھی انتظارکرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظارکرتاہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کہتے ہیں ان پر ان کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتری ( ف٤۸ ) تم فرماؤ غیب تو اللہ کے لیے ہے اب راستہ دیکھو میں بھی تمہارے ساتھ راہ دیکھ رہا ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ ( اب اسی مہلت کی وجہ سے ) کہتے ہیں کہ اس ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ان کے رب کی طرف سے کوئی ( فیصلہ کن ) نشانی کیوں نازل نہیں کی گئی ، آپ فرما دیجئے: غیب تو محض اللہ ہی کے لئے ہے ، سو تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ ان ( پیغمبر ( ص ) ) پر ان کے پروردگار کی طرف سے ( ان کی مطلوبہ ) کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوتی؟ کہہ دیجیئے کہ غیب کا علم اللہ سے مخصوص ہے سو تم انتظار کرو ۔ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They say: "Why is not a sign sent down to him from his Lord?" Say: "The Unseen is only for Allah (to know), then wait ye: I too will wait with you."

Translated by

Muhammad Sarwar

They (unbelievers) say, "Why has his Lord not given him some miracles to (support his claim of being His Messenger)?" Say "(The knowledge) of the unseen certainly belongs to God. Wait and I too shall be waiting with you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they say: "How is it that not a sign is sent down on him from his Lord" Say: "The Unseen belongs only to Allah, so wait you, verily, I am with you among those who wait."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: Why is not a sign sent to him from his Lord? Say: The unseen is only for Allah; therefore wait-- surely I too, with you am of those who wait.

Translated by

William Pickthall

And they will say: If only a portent were sent down upon him from his Lord! Then say, (O Muhammad): The Unseen belongeth to Allah. So wait! Lo! I am waiting with you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे कहते हैं कि नबी पर उसके रब की तरफ़ से कोई निशानी क्यों नहीं उतारी गई, कह दें कि ग़ैब की ख़बर तो अल्लाह ही को है, पस तुम लोग इंतिज़ार करो मैं भी तुम्हारे साथ इंतिज़ार करने वालों में से हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ ان پر کوئی معجزہ کیوں نہیں نازل ہوا (4) ان کے رب کی طرف سے سو آپ فرمادیجیئے کہ غیب کی خبر صرف خدا کو ہے (مجھ کو نہیں) سو تم بھی منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں۔ (5) (20)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور وہ کہتے ہیں اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتاری گئی ؟ سو فرما دیں غیب تو صرف اللہ کے پاس ہے، پس انتظار کرو، بیشک میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں سے ہوں۔ “ (٢٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ جو وہ کہتے ہیں کہ اس نبی پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتاری گئی ، تو ان سے کہو غیب کا مالک و مختار تو اللہ ہی ہے ، اچھا انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ کہتے ہیں کہ اس پر کوئی نشانی اس کے رب کی طرف سے کیوں نہیں نازل کی گئی سو آپ فرما دیجئے کہ غیب کا علم صرف اللہ ہی کو ہے۔ سو تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں کیوں نہ اتری اس پر ایک نشانی اس کے رب سے سو تو کہہ دے کہ غیب کی بات اللہ ہی جانے، سو منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ یوں کہتے ہیں کہ اس پیغمبر پر اس کے رب کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں نازل کیا گیا تو آپ فرما دیجئے کہ غیب کی خبر تو بس اللہ تعالیٰ ہی کو ہے سو تم بھی انتظار کرو می بھی تمہارے ساتھ انتظار کررہا ہوں۔