Surat Younus

Surah: 10

Verse: 25

سورة يونس

وَ اللّٰہُ یَدۡعُوۡۤا اِلٰی دَارِ السَّلٰمِ ؕ وَ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۲۵﴾

And Allah invites to the Home of Peace and guides whom He wills to a straight path

اور اللہ تعالٰی سلامتی کے گھر کی طرف تم کو بلاتا ہے اور جس کو چاہتا ہے راہ راست پر چلنے کی توفیق دیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَدۡعُوۡۤا
وہ بلا رہا ہے
اِلٰی
طرف
دَارِالسَّلٰمِ
سلامتی والے گھر کے
وَیَہۡدِیۡ
اور وہ ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
اِلٰی صِرَاطٍ
طرف راستے
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یَدۡعُوۡۤا
دعوت دیتا ہے
اِلٰی
طرف
دَارِالسَّلٰمِ
سلامتی کے گھر کے
وَیَہۡدِیۡ
اور وہ ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
اِلٰی
طرف
صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے راستے کی
Translated by

Juna Garhi

And Allah invites to the Home of Peace and guides whom He wills to a straight path

اور اللہ تعالٰی سلامتی کے گھر کی طرف تم کو بلاتا ہے اور جس کو چاہتا ہے راہ راست پر چلنے کی توفیق دیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(تم ایسی زندگی پر ریجھتے ہو) اور اللہ تمہیں سلامتی کے گھر (جنت) کی طرف بلاتا ہے اور وہ جسے چاہتا ہے سیدھی راہ دکھلا دیتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اﷲ تعالیٰ سلامتی کے گھرکی طرف دعوت دیتا ہے اور وہ جس کوچاہتاہے سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah invites (people) to the Abode of Peace and brings whom He wills to a straight path.

اور اللہ بلاتا ہے سلامتی کے گھر کی طرف، اور دکھاتا ہے جس کو چاہے راستہ سیدھا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ بلا رہا ہے تمہیں سلامتی کے گھر کی طرف اور وہ ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(You are being lured by this ephemeral world) although Allah calls you to the abode of peace and guides whomsoever He wills to a straightway.

﴿ تم اس ناپائیدار زندگی کے فریب میں مبتلا ہو رہے ہو﴾ اور اللہ تمہیں دارالسلام کی طرف دعوت دے رہا ہے ۔ 32 ﴿ہدایت اس کے اختیار میں ہے﴾ جس کو وہ چاہتا ہے سیدھا راستہ دکھا دیتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ لوگوں کو سلامتی کے گھر کی طرف دعوت دیتا ہے ، اور جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے تک پہنچا دیتا ہے ( ١٣ ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ (لوگوں کو) اس گھر کی طرف بلاتا ہے جو ہلاکت 5 اور تباہی سے) بچا ہوا ہے اور جس کو چاہتا ہے وہ راہ پر لگا دیتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ سلامتی کے گھر کی طرف بلاتے ہیں اور جس کو چاہتے ہیں راہ راست پر چلنے کی توفیق عطا کردیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ تو (اپنے بندوں کو) سلامتی کے گھر (آخرت) کی طرف بلاتا ہے اور جسے چاہتا ہے صراط مستقیم کی طرف ہدایت عطا کرتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے سیدھا راستہ دکھاتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah calleth unto the abode of peace and guideth whomso ever He will to the right path.

اور اللہ سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے اور جس کو چاہتا ہے راہ راست پر چلا دیتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ امن وسلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے اور وہ جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ کی طرف ہدایت دیتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اﷲ ( تعالیٰ ) سلامتی کے گھر کی طرف بلاتے ہیں اور جسے چاہتے سیدھے راستے کی طرف چلنے کی توفیق عنایت فرماتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے اور جس کو چاہے سیدھا راستہ دکھاتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ بلاتا ہے (لوگوں کو اپنے کرم بےپایاں سے) سلامتی کے گھر کی طرف، اور وہ ہدایت (کے طور) سے نوازتا ہے جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف،

Translated by

Noor ul Amin

اور اللہ تمہیں سلامتی کے گھر ( جنت ) کی طرف بلاتا ہے اور جسے چاہتا ہے راہ ہدایت دکھلادیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ سلامتی کے گھر کی طرف پکارتا ہے ( ف٦٤ ) اور جسے چاہے سیدھی راہ چلاتا ہے ( ف٦۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ سلامتی کے گھر ( جنت ) کی طرف بلاتا ہے ، اور جسے چاہتا ہے سیدھی راہ کی طرف ہدایت فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے اور جسے چاہتا ہے سیدھے راستہ پر لگا دیتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But Allah doth call to the Home of Peace: He doth guide whom He pleaseth to a way that is straight.

Translated by

Muhammad Sarwar

God invites every one to the House of Peace and guides whomever He wants to the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah calls to the Abode of Peace (Paradise) and guides whom He wills to the straight path.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah invites to the abode of peace and guides whom He pleases into the right path.

Translated by

William Pickthall

And Allah summoneth to the abode of peace, and leadeth whom He will to a straight path.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह सलामती के घर की तरफ़ बुलाता है और वह जिसको चाहता है सीधा रास्ता दिखा देता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ دارالبقا کی طرف تم کو بلاتا ہے اور جس کو چاہتا ہے راہ راست پر چلنے کی توفیق دیتا ہے۔ (25)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اللہ سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے، سیدھے راستہ کی طرف۔ “ (٢٥) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(تم اس ناپائیدار زندگی کے فریب میں مبتلا ہو رہے ہو) اور اللہ تمہیں دار السلام کی طرف دعوت دے رہا ہے۔ (ہدایت اس کے اختیار میں ہے) جس کو وہ چاہتا ہے سیدھا راستہ دکھا دیتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے اور جسے چاہتا ہے سیدھے راستہ کی طرف ہدایت دیتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ بلاتا ہے سلامتی کے گھر کی طرف اور دکھلاتا ہے جس کو چاہے راستہ سیدھا  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ تعالیٰ دارالسلام یعنی جنت کی طرف بلاتا ہے اور جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ کی طرف اس کی رہنمائی کرتا ہے