Surat Younus

Surah: 10

Verse: 29

سورة يونس

فَکَفٰی بِاللّٰہِ شَہِیۡدًۢا بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَکُمۡ اِنۡ کُنَّا عَنۡ عِبَادَتِکُمۡ لَغٰفِلِیۡنَ ﴿۲۹﴾

And sufficient is Allah as a witness between us and you that we were of your worship unaware."

سو ہمارے تمہارے درمیان اللہ کافی ہے گواہ کے طور پر کہ ہم کو تمہاری عبادت کی خبر بھی نہ تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَکَفٰی
پس کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالی
شَہِیۡدًۢا
گواہ
بَیۡنَنَا
درمیان ہمارے
وَبَیۡنَکُمۡ
اور درمیان تمہارے
اِنۡ
بیشک
کُنَّا
تھے ہم
عَنۡ عِبَادَتِکُمۡ
تمہارے عبادت سے
لَغٰفِلِیۡنَ
البتہ غافل
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَکَفٰی
سو کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ
شَہِیۡدًۢا
گواہ
بَیۡنَنَا
ہمارے درمیان
وَبَیۡنَکُمۡ
اور تمہارےدرمیان
اِنۡ
بلاشبہ
کُنَّا
تھے ہم
عَنۡ عِبَادَتِکُمۡ
تمہاری عبادت سے
لَغٰفِلِیۡنَ
یقیناً بے خبر
Translated by

Juna Garhi

And sufficient is Allah as a witness between us and you that we were of your worship unaware."

سو ہمارے تمہارے درمیان اللہ کافی ہے گواہ کے طور پر کہ ہم کو تمہاری عبادت کی خبر بھی نہ تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کافی گواہ ہے۔ (اور اگر تم کرتے بھی تھے) تو ہم تمہاری عبادت سے بالکل بیخبر تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سو ہمارے اور تمہارے درمیان اﷲ تعالیٰ ہی گواہ کافی ہے،بلاشبہ ہم تمہاری عبادت سے یقینابے خبر تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, Allah is enough as witness between us and between you. We were certainly unaware of your worship.|"

سو اللہ کافی ہے شاید ہمارے اور تمہارے بیچ میں، ہم کو تمہاری بندگی کی خبر نہ تھی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس اللہ کافی ہے (بطور) گواہ ہمارے اور تمہارے مابین ہم تو تمہاری اس عبادت سے بالکل بیخبر تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah's witness suffices between you and us that (even if you worshipped us) we were totally unaware of your worshipping us.

ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے کہ ﴿ تم اگر ہماری عبادت کرتے بھی تھے تو ﴾ ہم تمہاری اس عبادت سے بالکل بے خبر تھے ۔ 37

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ بننے کے لیے کافی ہے ( کہ ) ہم تمہاری عبادت سے بالکل بے خبر تھے ۔ ’’

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو ہم میں تم میں اللہ کی گواہی بس ہے ہم کو تمہارے پوجے کی مطلق خبر نہ تھی 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ کافی ہے کہ ہم کو تمہاری عبادت کی خبر نہ تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان سے کہیں گے کہ تم ہماری عبادت و بندگی نہیں کرتے تھے اللہ ہمارے اور تمہارے درمیان گواہی کے لئے کافی ہے کیونکہ ہمیں تو تمہاری عبادت و بندگی کی خبر تک نہ تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہمارے اور تمہارے درمیان خدا ہی گواہ کافی ہے۔ ہم تمہاری پرستش سے بالکل بےخبر تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And God sufficieth as witness between you and us, of your worship, we have been ever unaware.

تو اللہ ہمارے تمہارے درمیان کافی گواہ ہے کہ ہم کو تو تمہاری عبادت کی خبر ہی نہ تھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اللہ ہمارے اور تمہارے درمیان گواہی کیلئے کافی ہے ۔ ہم تمہاری عبادت سے بالکل ہی بے خبر رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اﷲ ( تعالیٰ ) ہمارے تمہارے درمیان گواہ کافی ہے کہ ہمیں تمہاری عبادت کی خبر ہی نہیں تھی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ ہی گواہ کافی ہے ہم تمہاری پرستش سے بالکل بیخبر تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو کافی ہے اللہ گواہی دینے کو ہمارے اور تمہارے درمیان، ہم قطعی طور پر غافل (و بیخبر ) تھے تمہاری اس عبادت (و بندگی) سے،

Translated by

Noor ul Amin

ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے کہ ہم تمہاری عبادت سے بالکل بے خبرتھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اللہ گواہ کافی ہے ہم میں اور تم میں کہ ہمیں تمہارے پوجنے کی خبر بھی نہ تھی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ ہی گواہ کافی ہے کہ ہم تمہاری پرستش سے ( یقیناً ) بے خبر تھے

Translated by

Hussain Najfi

آج ہمارے اور تمہارے درمیان گواہی کیلئے اللہ کافی ہے کہ ہم تمہاری عبادت سے بالکل غافل و بے خبر تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Enough is Allah for a witness between us and you: we certainly knew nothing of your worship of us!"

Translated by

Muhammad Sarwar

God is Sufficient Witness for us that we were not aware of your worship".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"So sufficient is Allah as a witness between us and you that we indeed knew nothing of your worship of us."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore Allah is sufficient as a witness between us and you that we were quite unaware of your serving (us).

Translated by

William Pickthall

Allah sufficeth as a witness between us and you, that we were unaware of your worship.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस अल्लाह हमारे और तुम्हारे दरमियान गवाही के लिए काफ़ी है, हम तुम्हारी इबादत से बिल्कुल बेख़बर थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ہمارے تمہارے درمیان خدا کافی گواہ ہے (1) کہ ہم کو تمہاری عبادت کی خبر بھی نہ تھی۔ (2) (29)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ ہی گواہ کافی ہے کہ بیشک ہم تمہاری عبادت سے یقیناً بیخبر تھے۔ “ (٢٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے کہ (تم اگر ہماری عبادت کرتے بھی تھے تو) ہم تمہاری اس عبادت سے بالکل نے خبر تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اللہ ہمارے تمہارے درمیان گواہ کافی ہے بیشک بات یہ ہے کہ ہم تمہاری عبادت سے غافل تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو اللہ کافی ہے شاہد ہمارے اور تمہارے بیچ میں ہم کو تمہاری بندگی کی خبر نہ تھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اب ہمارے اور تمہارے درمیان خدا ہی شاہد ہے کہ ہم واقعی تمہاری پوجا سے بالکل بیخبر تھے۔