Surat Younus

Surah: 10

Verse: 43

سورة يونس

وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّنۡظُرُ اِلَیۡکَ ؕ اَفَاَنۡتَ تَہۡدِی الۡعُمۡیَ وَ لَوۡ کَانُوۡا لَا یُبۡصِرُوۡنَ ﴿۴۳﴾

And among them are those who look at you. But can you guide the blind although they will not [attempt to] see?

اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ آپ کو دیکھ رہے ہیں ۔ پھر کیا آپ اندھوں کو راستہ دکھلانا چاہتے ہیں گو ان کو بصیرت بھی نہ ہو؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
یَّنۡظُرُ
دیکھتاہے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
اَفَاَنۡتَ
کیا پھر آپ
تَہۡدِی
راہ دکھائیں گے
الۡعُمۡیَ
اندھوں کو
وَلَوۡ
اور اگرچہ
کَانُوۡا
ہوں وہ
لَایُبۡصِرُوۡنَ
نہ وہ دیکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡہُمۡ
اوران میں سے کچھ ہیں
مَّنۡ
جو
یَّنۡظُرُ
دیکھتے ہیں
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
اَفَاَنۡتَ
تو کیا آپ
تَہۡدِی
راستہ دکھائیں گے
الۡعُمۡیَ
اندھوں کو
وَلَوۡ
اور اگرچہ
کَانُوۡا لَایُبۡصِرُوۡنَ
وہ نہ دیکھتے ہوں
Translated by

Juna Garhi

And among them are those who look at you. But can you guide the blind although they will not [attempt to] see?

اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ آپ کو دیکھ رہے ہیں ۔ پھر کیا آپ اندھوں کو راستہ دکھلانا چاہتے ہیں گو ان کو بصیرت بھی نہ ہو؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کچھ ایسے ہیں جو آپ کی طرف دیکھتے ہیں تو کیا آپ اندھوں کو راہ دکھا سکتے ہیں خواہ وہ کچھ دیکھتے (بھالتے) نہ ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران میں سے کچھ وہ ہیں جوآپ کی طرف دیکھتے ہیں تو کیا آپ اندھوں کوراستہ دکھائیں گے اگرچہ وہ نہ دیکھتے ہوں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among them there are those who look at you. Would you, then, guide the blind even when they have no insight?

اور بعضے ان میں نگاہ کرتے ہیں تیری طرف، کیا تو راہ دکھائے گا اندھوں کو اگرچہ وہ سوجھ نہ رکھتے ہوں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان میں ایسے بھی ہیں جو آپ کو دیکھتے ہیں۔ تو کیا آپ اندھوں کو ہدایت دیں گے خواہ وہ دیکھتے نہ ہوں !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And of them some look towards you; will you, then, guide the blind, even though they can see nothing?

اِن میں سے بہت سے لوگ ہیں جو تجھے دیکھتے ہیں ، مگر کیا تو اندھوں کو راہ بتائے گا خواہ انہیں کچھ نہ سوجھتا ہو ؟ 51

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان میں سے کچھ وہ ہیں جو تمہاری طرف دیکھتے ہیں ( مگر دل میں انصاف نہ ہونے کی وجہ سے وہ اندھوں جیسے ہیں ) تو کیا تم اندھوں کو راستہ دکھاؤ گے ، چاہے انہیں کچھ بھی سجھائی نہ دیتا ہو؟ ( ٢٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کافروں میں بعضے ایسے ہیں جو صرف آنکھ سے تجھ کو تکتے ہیں بھلا کیا تو اندھوں کو رستہ دکھا سکتا ہے گو وہ سمجھ نہ رکھتے ہوں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بعض ان میں وہ ہیں کہ آپ کی طرف دیکھتے ہیں تو کیا آپ اندھوں کو راستہ دکھائیں گے اور اگرچہ وہ کچھ بھی نہ دیکھتے ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان میں سے بعض لوگ وہ ہیں (جو بظاہر) آپ کو دیکھ رہے ہیں۔ کیا پھر آپ اندھوں کو (راہ ہدایت) دکھائیں گے اگرچہ وہ بصیرت بھی نہ رکھتے ہوں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بعض ایسے ہیں کہ تمھاری طرف دیکھتے ہیں۔ تو کیا تم اندھوں کو راستہ دکھاؤ گے اگرچہ کچھ بھی دیکھتے (بھالتے) نہ ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of them are some who look at thee, so canst thou guide the blind, even though they see not?

اور ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں تو کیا آپ اندھوں کو راستہ دکھا سکیں گے جبکہ وہ بصیرت سے کام بھی نہیں لے رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان میں ایسے بھی ہیں جو تمہاری طرف نظر کرتے ہیں ۔ تو اب کیا تم اندھوں کو راہ دکھاؤ گے اگرچہ وہ دیکھ نہ رہے ہوں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور ان میں سے بعض آپ ( ﷺ ) کی طرف دیکھتے ہیں پس کیا آپ اندھوں کو راستہ دکھا دیں گے جبکہ وہ دیکھتے بھی نہ ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بعض تمہاری طرف دیکھتے ہیں تو کیا تم اندھوں کو راستہ دکھائو گے اگرچہ کچھ بھی دیکھتے بھالتے نہ ہوں ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو دیکھتے ہیں آپ کی طرف (ٹکٹکی باندھ کر، اے پیغمبر ! مگر اپنے خبث باطن کی بناء پر اوندھے ہیں) تو کیا آپ ایسے اندھوں کو راہ دکھا سکتے ہیں، اگرچہ وہ (نور) بصیرت سے بھی محروم ہوں ؟

Translated by

Noor ul Amin

اورانہی میں سے کچھ لوگ آپ کی طرف دیکھتے ہیں تو کیا آپ اندھوں کو راہ دکھاسکتے ہیں خواہ وہ کچھ دیکھتے ( بھالتے ) نہ ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان میں کوئی تمہاری طرف تکتا ہے ( ف۱۰۹ ) کیا تم اندھوں کو راہ دکھا دو گے اگرچہ وہ نہ سوجھیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ان میں سے بعض وہ ہیں جو ( ظاہراً ) آپ کی طرف دیکھتے ہیں ، کیا آپ اندھوں کو راہ دکھا دیں گے خواہ وہ کچھ بصارت بھی نہ رکھتے ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور ان میں سے کچھ ایسے ہیں ( جو بظاہر ) آپ کی طرف دیکھتے ہیں ( حالانکہ وہ دیکھتے نہیں ہیں ) تو کیا آپ اندھوں کو راہ دکھائیں گے چاہے وہ کچھ نہ دیکھتے ہوں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And among them are some who look at thee: but canst thou guide the blind,- even though they will not see?

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of them will look at you, but are you supposed to guide the blind even if they have no vision?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And among them are some who look at you, but can you guide the blind -- even though they see not

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there are those of them who look at you, but can you show the way to the blind though they will not see?

Translated by

William Pickthall

And of them is he who looketh toward thee. But canst thou guide the blind even though they see not?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनमें से कुछ ऐसे भी हैं जो आपकी तरफ़ देखते हैं, तो क्या आप अंधों को रास्ता दिखाओगे अगरचे वे देख न रहे हों।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

گو ان کو سمجھ بھی نہ ہو اور (اسی) طرح) ان میں بعض ایسے ہیں کہ (ظاہرا) آپ کو (مع معجزات و کمالات) دیکھ رہے ہیں پھر کیا آپ اندھوں کو رستہ دکھانا چاہتے ہیں گو ان کو بصیرت بھی نہ ہو۔ (43)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان میں سے کچھ وہ ہیں جو آپ کی طرف دیکھتے ہیں، تو کیا آپ اندھوں کو راستہ دکھاسکتے ہیں، اگرچہ وہ نہ دیکھتے ہوں۔ “ (٤٣) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان میں سے بہت سے لوگ ہیں جو تجھے دیکھتے ہیں ، مگر کیا تو اندھوں کو راہ راست بتائے گا خواہ انہیں کچھ سوجھتا ہی نہ ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان میں سے بعض وہ ہیں جو آپ کی طرف دیکھتے ہیں کیا آپ اندھوں کو راہ بتادیں گے اگرچہ وہ دیکھتے بھی نہ ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعضے ان میں نگاہ کرتے ہیں تیری طرف کیا تو راہ دکھائے گا اندھوں کو اگرچہ وہ سوجھ نہ رکھتے ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کچھ ان میں سے ایسے بھی ہیں جو آپ کو دیکھ رہے ہیں تو کیا بھلا آپ اندھوں کو راستہ دکھا سکتے ہیں گو وہ بصیرت بھی نہ رکھتے ہوں