Surat Younus

Surah: 10

Verse: 47

سورة يونس

وَ لِکُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوۡلٌ ۚ فَاِذَا جَآءَ رَسُوۡلُہُمۡ قُضِیَ بَیۡنَہُمۡ بِالۡقِسۡطِ وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ ﴿۴۷﴾

And for every nation is a messenger. So when their messenger comes, it will be judged between them in justice, and they will not be wronged

اور ہر امت کے لئے ایک رسول ہے ، سو جب ان کا وہ رسول آچکتا ہے ان کا فیصلہ انصاف کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِکُلِّ
اور واسطے ہر
اُمَّۃٍ
امت کے
رَّسُوۡلٌ
ایک رسول ہے
فَاِذَا
پھر جب
جَآءَ
آجاتا ہے
رَسُوۡلُہُمۡ
رسول ان کا
قُضِیَ
فیصلہ کردیا جاتا ہے
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
بِالۡقِسۡطِ
ساتھ انصاف کے
وَہُمۡ
اور وہ
لَایُظۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ ظلم کیے جاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِکُلِّ
اور ہر ایک کے لیے
اُمَّۃٍ
امت(کے لیے)
رَّسُوۡلٌ
رسول ہے
فَاِذَا
تو جب
جَآءَ
آ جاتا ہے
رَسُوۡلُہُمۡ
رسول ان کا
قُضِیَ
فیصلہ کر دیا جاتا ہے
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
بِالۡقِسۡطِ
انصاف سے
وَہُمۡ
اور ان پر
لَایُظۡلَمُوۡنَ
نہیں ظلم کیا جاتا
Translated by

Juna Garhi

And for every nation is a messenger. So when their messenger comes, it will be judged between them in justice, and they will not be wronged

اور ہر امت کے لئے ایک رسول ہے ، سو جب ان کا وہ رسول آچکتا ہے ان کا فیصلہ انصاف کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہر امت کے لئے ایک رسول ہے۔ پھر جب ان کے پاس رسول آتا ہے تو پورے انصاف کے ساتھ ان کا فیصلہ چکا دیا جاتا ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہر اُمت کے لیے ایک رسول ہے تو جب کسی اُمت کارسول آجاتاہے تواُن کے درمیان انصاف سے فیصلہ کر دیاجاتاہے اوراُن پرظلم نہیں کیاجاتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And for every people there is a messenger. So, when their messenger comes, the matter will be decided be¬tween them with justice, and they shall not be wronged.

اور ہر فرقہ کا ایک رسول ہے پھر جب پہنچا ان کے پاس رسول ان کا فیصلہ ہوا ان میں انصاف سے اور ان پر ظلم نہیں ہوتا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہر امت کے لیے ایک رسول (بھیجا گیا) ہے۔ پھر جب آیا ان کا رسول تو ان کے مابین عدل کے ساتھ فیصلہ کردیا گیا اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا گیا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

A Messenger is sent to every people; and when their Messenger comes, the fate of that people is decided with full justice; they are subjected to no wrong.

ہر امّت کے لیے ایک رسول ہے 55 ، پھر جب کسی امّت کے پاس اس کا رسول آجاتا ہے تو اس کا فیصلہ پورے انصاف کے ساتھ چکا دیا جاتا ہے اور اس پر ذرہ برابر ظلم نہیں کیا جاتا ۔ 56

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہر امت کے لیے ایک رسول بھیجا گیا ہے ، پھر جب ان کا رسول آجاتا ہے تو ان کا فیصلہ پورے انصاف سے کیا جاتا ہے ، اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہر قوم کی طرف ایک پیغمبر بھیجا گیا پھر جب ان کا پیغمبر آیا اور انہوں نے اس کو جھٹالیا تو انصاف کے ساتھ 8 ان کا فیصلہ ہوگیا اور ان پر ظلم نہیں ہوتا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہر امت کے لئے پیغمبر ہوا ہے پس جب ان کے پیغمبر آتا ہے تو ان کا انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ زیادتی نہیں کی جاتی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہر امت کے لئے ایک رسول ہے۔ پھر جب وہ رسول آجاتا ہے تو ان کا فیصلہ انصاف کے ساتھ کردیا جاتا ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہر ایک اُمت کی طرف سے پیغمبر بھیجا گیا۔ جب ان کا پیغمبر آتا ہے تو اُن میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جاتا ہے اور ان پر کچھ ظلم نہیں کیا جاتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And for each community there hath been sent an apostle; and when their apostle hath arrived, the matter between them is decreed in equity, and they are not wronged.

اور ہر امت کے لئے ایک پیام رساں ہوا ہے پھر جب ان کے ہاں پیام رساں آچکتا ہے تو ان کے درمیان فیصلہ انصاف کے ساتھ کردیا جاتا ہے اور ان پر ظلم (ذرا) نہیں کیا جاتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہر امت کیلئے ایک رسول ہے ۔ تو جب ان کا رسول آجاتا ہے ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جاتا ہے اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جاتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہر امت کیلئے ایک رسول ہے ۔ پس جب ان کے پاس رسول آچکے ہیں تو ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جاتا ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہر ایک امت کی طرف پیغمبر بھیجا گیا جب ان کا پیغمبر آتا ہے تو ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جاتا ہے اور ان پر کچھ ظلم نہیں کیا جاتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہر امت کے لئے ایک پیغام رساں رہا ہے، پھر جب ان کا وہ رسول آگیا (اور اس نے انکو اس کا پیغام پہنچا دیا اور انہوں نے نہ مانا) تو ان کے درمیان فیصلہ چکا دیا گیا، پورے انصاف کے ساتھ، اور ایسوں پر کوئی ظلم نہیں کیا جاتا،

Translated by

Noor ul Amin

ہر امت کے لئے ایک رسول ہے پھرجب ان کے پاس وہ رسول آتا ہے توپورے انصاف کے ساتھ ان کے درمیان فیصلہ کیا جاتا ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہر امت میں ایک رسول ہوا ( ف۱۲۰ ) جب ان کا رسول ان کے پاس آتا ( ف۱۲۱ ) ان پر انصاف کا فیصلہ کردیا جاتا ( ف۱۲۲ ) اور ان پر ظلم نہیں ہوتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہر امت کے لئے ایک رسول آتا رہا ہے ۔ پھر جب ان کا رسول ( واضح نشانیوں کے ساتھ ) آچکا ( اور وہ پھر بھی نہ مانے ) تو ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا گیا ، اور ( قیامت کے دن بھی اسی طرح ہوگا ) ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور ہر امت کے لئے ایک رسول ہوتا ہے تو جب ان کا رسول ان کے پاس آجاتا ہے تو پورے انصاف کے ساتھ ان کے درمیان فیصلہ کر دیا جاتا ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To every people (was sent) a messenger: when their messenger comes (before them), the matter will be judged between them with justice, and they will not be wronged.

Translated by

Muhammad Sarwar

A Messenger is appointed for all people. When the Messenger for them came he judged among them fairly and they were not wronged.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And for every Ummah there is a Messenger; when their Messenger comes, the matter will be judged between them with justice, and they will not be wronged.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And every nation had an apostle; so when their apostle came, the matter was decided between them with justice and they shall not be dealt with unjustly.

Translated by

William Pickthall

And for every nation there is a messenger. And when their messenger cometh (on the Day of Judgment) it will be judged between them fairly, and they will not be wronged.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हर उम्मत के लिए एक रसूल है, फिर जब उनका रसूल आ जाता है तो उनके दरमियान इंसाफ़ के साथ फ़ैसला कर दिया जाता है और उन पर कोई जु़ल्म नहीं होता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہر ہر امت کے لیے ایک حکم پہنچانے والا (ہوا) ہے سو جب ان کا وہ رسول (ان کے پاس) آ چکتا ہے ( اور احکام پہنچا دیتا ہے اس کے بعد) ان کا فیصلہ انصاف کے ساتھ کیا جاتا ہے اور ان پر (ذرا) ظلم نہیں کیا جاتا۔ (1) (47)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہر امت کے لیے ایک رسول ہے تو جب ان کا رسول آتا ہے تو ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جاتا ہے اور وہ ظلم نہیں کیے جاتے۔ “ (٤٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہر امت کے لئے ایک رسول ہے۔ پھر جب کسی امت کے پاس اس کا رسول آجاتا ہے تو اس کا فیصلہ پورے انصاف کے ساتھ چکادیا جاتا ہے اور اس پر ذرہ برابر ظلم نہیں کیا جاتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہر امت کے لئے ایک رسول ہے سو جب ان کے پاس ان کا رسول آجاتا ہے تو ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جاتا ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہر فرقے کا ایک رسول ہے پھر جب پہنچا ان کے پاس رسول ان کا فیصلہ ہوا ان میں انصاف سے اور ان پر ظلم نہیں ہوتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہر قوم کے لئے ایک حکم پہونچا نیوالا ہوتا ہے پھر جب ان کا رسول ان کی طرف آچکتا ہے تو ان کا فیصلہ انصاف کے ساتھ دیا جاتا ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا