Surat Younus

Surah: 10

Verse: 52

سورة يونس

ثُمَّ قِیۡلَ لِلَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا ذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡخُلۡدِ ۚ ہَلۡ تُجۡزَوۡنَ اِلَّا بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡسِبُوۡنَ ﴿۵۲﴾

Then it will be said to those who had wronged, "Taste the punishment of eternity; are you being recompensed except for what you used to earn?"

پھر ظالموں سے کہا جائے گا کہ ہمیشہ کا عذاب چکھو ۔ تم کو تو تمہارے کئے کا ہی بدلہ ملا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
قِیۡلَ
کہا جائے گا
لِلَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
ذُوۡقُوۡا
چکھو
عَذَابَ
عذاب
الۡخُلۡدِ
ہمیشگی کا
ہَلۡ
نہیں
تُجۡزَوۡنَ
تم بدلہ دیئے جارہے
اِلَّا
مگر
بِمَا
اس کا جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَکۡسِبُوۡنَ
تم کمائی کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
قِیۡلَ
کہا جائے گا
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے
ظَلَمُوۡا
جنہوں نے ظلم کیا
ذُوۡقُوۡا
چکھو
عَذَابَ
عذاب
الۡخُلۡدِ
ہمیشگی کا
ہَلۡ
نہیں
تُجۡزَوۡنَ
تمہیں بدلہ دیا جائے گا
اِلَّا
مگر
بِمَا
اس کا جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَکۡسِبُوۡنَ
کماتے
Translated by

Juna Garhi

Then it will be said to those who had wronged, "Taste the punishment of eternity; are you being recompensed except for what you used to earn?"

پھر ظالموں سے کہا جائے گا کہ ہمیشہ کا عذاب چکھو ۔ تم کو تو تمہارے کئے کا ہی بدلہ ملا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ظالموں سے کہا جائے گا کہ ابدی عذاب کا مزا چکھو۔ یہ تمہیں انہی کاموں کا بدلہ دیا جاتا ہے جو تم کرتے رہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر ان لوگوں سے کہا جائے گا جنہوں نے ظلم کیاکہ ہمیشگی کاعذاب چکھو، تمہیں بدلہ نہیں دیاجائے گامگراس کاجوتم کماتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then it will be said to the unjust, |"Taste the punish¬ment lasting forever. You shall not be punished except for what you have been earning.|"

پھر کہیں گے گناہ گار کو چکھتے رہو عذاب ہمیشگی کا وہی بدلہ ملتا ہے جو کچھ کماتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر کہا جائے گا ان ظالموں سے کہ اب دائمی عذاب کا مزہ چکھو۔ تمہیں بدلہ نہیں دیا جا رہا ہے مگر تمہارے اپنے ہی کرتوتوں کا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The wrong-doers will then be told: 'Suffer now the abiding chastisement. How else can you be rewarded except according to your deeds?'

پھر ظالموں سے کہا جائے گا کہ اب ہمیشہ کے عذاب کا مزا چکھو ، جو کچھ تم کماتے رہے ہو اس کی پاداش کے سوا اور کیا بدلہ تم کو دیا جا سکتا ہے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ظالموں سے کہا جائے گا کہ : اب ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو ، تمہیں کسی اور چیز کا نہیں ، صرف اس ( بدی ) کا بدلہ دیا جارہا ہے جو تم کماتے رہے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اس کے بعد قیامت کے دن گنہگاروں سے کہیں گے ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو جیسا تم دنیا میں کرتے تھے اسی کا بدلہ تم کو مل رہا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ظلم کرنے والوں سے کہا جائے گا کہ ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو کہ جو کچھ تم کرتے تھے اسی کا بدلہ پاؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ان ظالموں سے کہا جائے گا کہ ہمیشہ کا عذاب چکھو۔ تم جو کچھ کماتے رہے ہو تمہیں اس کے سوا اور کیا بدلہ دیا جاسکتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ظالم لوگوں سے کہا جائے گا کہ عذاب دائمی کا مزہ چکھو۔ (اب) تم انہیں (اعمال) کا بدلہ پاؤ گے جو (دنیا میں) کرتے رہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thereafter, it will be said unto those who wronged themselves: taste the torment everlasting: ye are requited not save for that which ye have been earning.

پھر جنہوں نے (اپنے اوپر) ظلم کیا ہے ان سے کہا جائے گا ہمیشہ کا عذاب چکھو تم کو بدلہ اسی کا تو مل رہا ہے جو کچھ تم کرچکے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر ان ظالموں سے کہا جائے گا کہ اب ہمیشہ کا عذاب چکھو ۔ یہ تمہاری اپنی کمائی کا تمہیں بدلہ مل رہا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ظالموں سے کہا جائے گا ہمیشہ رہنے والے عذاب کا مزہ چکھو تمہیں انہی اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کمایا کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ان ظالم لوگوں کو کہا جائے گا کہ ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو اب تم انہی اعمال کا بدلہ پائو گے جو دنیا میں کرتے رہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر کہا جائے گا ان لوگوں سے جنہوں نے ظلم کیا ہوگا کہ اب چکھو تم عذاب ہمیشہ کا، تمہیں تو صرف انہی اعمال کا بدلہ دیا جا رہا ہے، جو تم خود کما رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

پھرظالموں سے کہا جائے گا کہ ابدی عذاب کامزا چکھویہ تمہیں انہی کا موں کا بدلہ دیاجاتا ہےجو تم کرتے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر ظالموں سے کہا جائے گا ہمیشہ کا عذاب چکھو تمہیں کچھ اور بدلہ نہ ملے گا مگر وہی جو کماتے تھے ( ف۱۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ( ان ) ظالموں سے کہا جائے گا: تم دائمی عذاب کا مزہ چکھو ، تمہیں ( کچھ بھی اور ) بدلہ نہیں دیا جائے گا ، مگر انہی اعمال کا جو تم کماتے رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

پھر ظالموں سے کہا جائے گا کہ اب دائمی عذاب کا مزہ چکھو ۔ تم جو کچھ ( کرتوت ) کیا کرتے تھے اس ( دائمی عذاب ) کے سوا تمہیں اور کیا بدلہ دیا جا سکتا ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"At length will be said to the wrong-doers: 'Taste ye the enduring punishment! ye get but the recompense of what ye earned!'"

Translated by

Muhammad Sarwar

The unjust will be told, "Suffer the everlasting torment. Do you expect a recompense other than what you deserve?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then it will be said to them who wronged themselves: "Taste you the everlasting torment! Are you recompensed (aught) save what you used to earn"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then it shall be said to those who were unjust: Taste abiding chastisement; you are not requited except for what you earned.

Translated by

William Pickthall

Then will it be said unto those who dealt unjustly Taste the torment of eternity. Are ye requited aught save what ye used to earn?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ज़ालिमों से कहा जाएगा कि अब हमेशा का अज़ाब चखो, यह उसी का बदला मिल रहा है जो कुछ तुम कमाते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ظالموں (یعنی مشرکوں) سے کہا جاوے گا کہ ہمیشہ کا عذاب چکھو تم کو تمہارے ہی کئے کا بدلہ ملا ہے۔ (52)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر ان لوگوں سے جنھوں نے ظلم کیا کہا جائے گا چکھو ہمیشگی کا عذاب، تمہیں بدلہ نہیں دیا جائے گا مگر وہی جو تم کماتے رہے۔ “ ( ٥٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ظالموں سے کہا جائے گا اب ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو ، جو کچھ تم کماتے رہے ہو ، اس کی پاداش کے سوا اور کیا تم کو بدلہ دیا جاسکتا ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ان لوگوں سے کہا جائے گا جنہوں نے ظلم کیا کہ ہمیشگی کا عذاب چکھ لو تمہیں انہیں اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جن کی تم کمائی کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر کہیں گے گنہگاروں کو چکھتے رہو عذاب ہمیشگی کا وہی بدلہ ملتا ہے جو کچھ کماتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ظالموں سے کہاجائے گا کہ اب عذاب دائمی کا مزہ چکھو تم کو بدلہ نہ دیاجائے گا مگر اس کمائی کا جو تم کمایا کرتے تھے