Surat Younus

Surah: 10

Verse: 58

سورة يونس

قُلۡ بِفَضۡلِ اللّٰہِ وَ بِرَحۡمَتِہٖ فَبِذٰلِکَ فَلۡیَفۡرَحُوۡا ؕ ہُوَ خَیۡرٌ مِّمَّا یَجۡمَعُوۡنَ ﴿۵۸﴾

Say, "In the bounty of Allah and in His mercy - in that let them rejoice; it is better than what they accumulate."

آپ کہہ دیجئے کہ بس لوگوں کو اللہ کے اس انعام اور رحمت پر خوش ہونا چاہیے وہ اس سے بدرجہا بہتر ہے جس کو وہ جمع کر رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
بِفَضۡلِ اللّٰہِ
ساتھ اللہ کے فضل کے
وَبِرَحۡمَتِہٖ
اور اس کی رحمت کے
فَبِذٰلِکَ
تو اس پر
فَلۡیَفۡرَحُوۡا
پس ضرور وہ خوش ہوں
ہُوَ
وہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
مِّمَّا
اس سے جو
یَجۡمَعُوۡنَ
وہ جمع کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ فرما دیں
بِفَضۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے
وَبِرَحۡمَتِہٖ
اور اس کی رحمت سے
فَبِذٰلِکَ
سو ساتھ اسی کے
فَلۡیَفۡرَحُوۡا
تو لازم ہے کہ وہ خوش ہوں
ہُوَ
وہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
مِّمَّا
اس سے جو
یَجۡمَعُوۡنَ
وہ جمع کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Say, "In the bounty of Allah and in His mercy - in that let them rejoice; it is better than what they accumulate."

آپ کہہ دیجئے کہ بس لوگوں کو اللہ کے اس انعام اور رحمت پر خوش ہونا چاہیے وہ اس سے بدرجہا بہتر ہے جس کو وہ جمع کر رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ لوگوں سے کہئے کہ (یہ کتاب) اللہ کے فضل اور اس کی مہربانی سے (نازل کی گئی ہے) لہذا انھیں اس پر خوش ہوجانا چاہئے۔ یہ ان چیزوں سے بہتر ہے جو وہ جمع کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں یہ اﷲ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے ہے،سواسی کے ساتھ تولازم ہے کہ وہ خوش ہوں، وہ ان تمام چیزوں سے بہتر ہے جسے لوگ جمع کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"With the grace of Allah and with His mercy|" - with these they should rejoice. It is far better than what they accumulate.

کہہ اللہ کے فضل سے اور اس کی مہربانی سے سو اسی پر ان کو خوش ہونا چاہئے، یہ بہتر ہے ان چیزوں سے جو جمع کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی ! ان سے ) کہہ دیجیے کہ یہ ( قرآن) اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے (نازل ہوا) ہے تو چاہیے کہ لوگ اس پر خوشیاں منائیں ! وہ کہیں بہتر ہے ان چیزوں سے جو وہ جمع کرتے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them (O Prophet!): 'Let them rejoice in Allah's grace and mercy through which this (Book) has come to you. It is better than all the riches that they accumulate.

اے نبی ، کہو کہ یہ اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی ہے کہ یہ چیز اس نے بھیجی ، اس پر تو لوگوں کو خوشی منانی چاہیے ، یہ ان سب چیزوں سے بہتر ہے جنہیں لوگ سمیٹ رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) کہو کہ : یہ سب کچھ اللہ کے فضل اور رحمت سے ہوا ہے ، لہذا اسی پر تو انہیں خوش ہونا چاہیے ، یہ اس تمام دولت سے کہیں بہتر ہے جسے یہ جمع کر کر کے رکھتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہی دونوں چیزوں پر خوش ہونا چاہیے یہ اس سے بہت رہے جو وہ (دنیا کا مال اسباب) سمیٹتے ہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ (یہ کتاب) اللہ کے فضل اور اس کی مہربانی سے (نازل ہوئی ہے) سو لوگوں کو اس پر خوش ہونا چاہیے کہ جو کچھ (مال دنیا) جمع کرتے ہیں یہ اس سے بہتر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کہہ دیجیے کہ اللہ کے اس رحم و کرم اور رحمت پر خوش ہونا چاہئے۔ یہ ان سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہے جو وہ جمع کر کے رکھتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ (یہ کتاب) خدا کے فضل اور اس کی مہربانی سے (نازل ہوئی ہے) تو چاہیئے کہ لوگ اس سے خوش ہوں۔ یہ اس سے کہیں بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: in the grace of Allah and in His mercy--therein let them therefore rejoice: far better it is than that which they amass.

آپ کہہ دیجیے کہ اللہ کے فضل سے اور اس کی رحمت سے ہاں اس سے چاہیے کہ (لوگ) خوش ہوں وہ اس (دنیا) سے جس کو یہ جمع کررہے ہیں کہیں بہتر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ یہ اللہ کے فضل ورحمت کا کرشمہ ہے تو چاہئے کہ اس پر شادماں ہوں ۔ یہ اس سے بہتر ہے جو وہ جمع کر رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے ( یہ کتاب ) اﷲ ( تعالیٰ ) کے فضل اور اس کی رحمت سے ( نازل ہوئی ہے ) پس چاہیے کہ وہ اس پر خوشیاں منائیں جو کچھ یہ جمع کرتے ہیں یہ ان سب سے بہتر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ یہ کتاب اللہ کے فضل اور اسکی مہربانی سے نازل ہوئی ہے تو چاہیے کہ لوگ اس سے خوش ہوں یہ اس سے کہیں بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ اللہ کے اس فضل اور اس کی رحمت پر خوش ہونا چاہیے ان لوگوں کو، کہ یہ اس سے کہیں بہتر ہے جس کو یہ جمع کرنے میں لگے ہوئے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہیے کہ یہ اللہ کے فضل اور اس کی مہربانی سے ( نازل کردہ ہے ) لہٰذاانہیں ا س پر خوش ہونا چاہیےیہ اس سے بہترہے جو وہ جمع کر رہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اللہ ہی کے فضل اور اسی کی رحمت اور اسی پر چاہیے کہ خوشی کریں ( ف۱۳۹ ) وہ ان کے سب دھن دولت سے بہتر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: ( یہ سب کچھ ) اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے باعث ہے ( جو بعثتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے تم پر ہوا ہے ) پس مسلمانوں کو چاہئے کہ اس پر خوشیاں منائیں ، یہ اس ( سارے مال و دولت ) سے کہیں بہتر ہے جسے وہ جمع کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) کہیے کہ ( یہ سب کچھ ) خدا کے خاص فضل اور اس کی خصوصی رحمت کا نتیجہ ہے اس لئے چاہیے کہ لوگ خوشی منائیں یہ چیز اس دولتِ دنیا سے بہتر ہے جسے وہ جمع کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "In the bounty of Allah. And in His Mercy,- in that let them rejoice": that is better than the (wealth) they hoard.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "To be happy with the favors and mercy of God is better than whatever you accumulate".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "In the bounty of Allah, and in His mercy; therein let them rejoice." That is better than what (the wealth) they amass.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: In the grace of Allah and in His mercy-- in that they should rejoice; it is better than that which they gather.

Translated by

William Pickthall

Say: In the bounty of Allah and in His mercy: therein let them rejoice. It is better than what they hoard.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप कह दीजिए कि बस लोगों को अल्लाह के इस ईनाम और रहमत पर ख़ुश होना चाहिए, वह उससे बहुत ज़्यादा बेहतर है जिसको वे जमा कर रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ایمان والوں کے لیے آپ ان سے کہہ دیجیئے تو بس لوگوں کو خدا کے اس انعام اور رحمت پر خوش ہونا چاہیئے وہ اس (دنیا) سے بدرجہ بہتر ہے جس کو جمع کر رہے ہیں۔ (6) (58)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیں اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے ساتھ، چاہیے کہ وہ خوش ہوجائیں۔ یہ اس سے بہتر ہے وہ جو جمع کرتے ہیں۔ “ (٥٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ، کہو کہ یہ اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی ہے اس پر تو لوگوں کی تو خوشی منانی چاہئے ، یہ ان سب چیزوں سے بہتر ہے جنہیں لوگ سمیٹ رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے اللہ کے فضل اور اللہ کی رحمت سے خوش ہوجاؤ۔ سو وہ اس پر خوش ہوں یہ اس سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ اللہ کے فضل سے اور اس کی مہربانی سے سو اسی پر ان کو خوش ہونا چاہیے یہ بہتر ہے ان چیزوں سے جو جمع کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ فرما دیجئے کہ لوگوں کو اللہ کے اس فضل اور مہربانی یعنی نزول قرآن پر خوش ہوناچاہئے یہ قرآن ان چیزوں سے بدرجہا بہتر ہے جو چیزیں یہ لوگ جمع کیا کرتے ہیں