Surat Younus

Surah: 10

Verse: 68

سورة يونس

قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰہُ وَلَدًا سُبۡحٰنَہٗ ؕ ہُوَ الۡغَنِیُّ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ اِنۡ عِنۡدَکُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنٍۭ بِہٰذَا ؕ اَتَقُوۡلُوۡنَ عَلَی اللّٰہِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۶۸﴾

They have said, " Allah has taken a son." Exalted is He; He is the [one] Free of need. To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. You have no authority for this [claim]. Do you say about Allah that which you do not know?

وہ کہتے ہیں کہ اللہ اولاد رکھتا ہے ۔ سبحان اللہ! وہ تو کسی کا محتاج نہیں اس کی ملکیت ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ۔ تمہارے پاس اس پر کوئی دلیل نہیں ۔ کیا اللہ کے ذمہ ایسی بات لگاتے ہو جس کا تم علم نہیں رکھتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوا
انہوں نے کہا
اتَّخَذَ
بنا لی
اللّٰہُ
اللہ نے
وَلَدًا
اولاد
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
ہُوَ
وہ
الۡغَنِیُّ
بہت بے نیاز ہے
لَہٗ
اسی کے لیے ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
اِنۡ
نہیں
عِنۡدَکُمۡ
تمہارے پاس
مِّنۡ سُلۡطٰنٍۭ
کوئی دلیل
بِہٰذَا
اس کی
اَتَقُوۡلُوۡنَ
کیا تم کہتے ہو
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
مَالَا
جو
تَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوا
وہ کہتے ہیں
اتَّخَذَ
بنا رکھی ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَلَدًا
کوئی اولاد
سُبۡحٰنَہٗ
۔(حالانکہ) پاک ہے وہ
ہُوَ
وہ
الۡغَنِیُّ
بے نیاز ہے
لَہٗ
اسی کا ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
اِنۡ
نہیں
عِنۡدَکُمۡ
تمہارے پاس
مِّنۡ سُلۡطٰنٍۭ
کوئی دلیل
بِہٰذَا
اس کی
اَتَقُوۡلُوۡنَ
کیا تم کہتے ہو
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
مَا
جو
لَا تَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Translated by

Juna Garhi

They have said, " Allah has taken a son." Exalted is He; He is the [one] Free of need. To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. You have no authority for this [claim]. Do you say about Allah that which you do not know?

وہ کہتے ہیں کہ اللہ اولاد رکھتا ہے ۔ سبحان اللہ! وہ تو کسی کا محتاج نہیں اس کی ملکیت ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ۔ تمہارے پاس اس پر کوئی دلیل نہیں ۔ کیا اللہ کے ذمہ ایسی بات لگاتے ہو جس کا تم علم نہیں رکھتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لوگوں نے کہہ دیا کہ اللہ نے (کسی کو) بیٹا بنا لیا ہے۔ وہ (ایسی باتوں سے) پاک ہے۔ وہ بےنیاز ہے۔ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ تمہارے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں کیا تم اللہ کی نسبت وہ بات کہتے ہو جو تم جانتے نہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ کہتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے اولادبنارکھی ہے،وہ پاک ہے،وہ بے پرواہے، اسی کاہے جوکچھ آسمانوں میں ہے اور جوکچھ زمین میں ہے، تمہارے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں ،کیا تم اﷲ تعالیٰ پروہ کہتے ہوجوتم جانتے ہی نہیں ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They say, |"Allah has got a son.|" Pure is He. He is Self-Sufficient. To Him belongs what is in the heavens and what is in the earth. You have no proof for it. Do you al¬lege about Allah what you do not know?

کہتے ہیں ٹھہرا لیا اللہ نے بیٹا وہ پاک ہے، وہ بےنیاز ہے، اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں، نہیں تمہارے پاس کوئی سند اس کی، کیوں جھوٹ کہتے ہو اللہ پر جس بات کی تم کو خبر نہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا کہ اللہ نے اولاد اختیار کی ہے وہ (ایسی باتوں سے ) پاک ہے۔ وہ بےنیاز ہے اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں نہیں ہے تمہارے پاس کوئی سند (دلیل) اس کے لیے کیا تم اللہ کی طرف منسوب کر رہے ہو وہ چیز جس کے متعلق تمہیں علم ہی نہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They say: 'Allah has taken a son. Glory be to Him. He is self-sufficient! His is all that is in the heavens and all that is in the earth. Have you any authority to support (that Allah has taken a son)? Do you ascribe to Allah something of which you have no knowledge?

لوگوں نے کہہ دیا کہ اللہ نے کسی کو بیٹا بنایا ہے 66 ، سبحان اللہ! 67 وہ تو بے نیاز ہے ، آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اس کی مِلک ہے ۔ 68 تمہارے پاس اس قول کے لیے آخر دلیل کیا ہے؟ کیا تم اللہ کے متعلق وہ باتیں کہتے ہو جو تمہارے علم میں نہیں ہیں؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( کچھ ) لوگوں نے کہہ دیا کہ اللہ اولاد رکھتا ہے ، پاک ہے اس کی ذات ، وہ ہر چیز سے بے نیاز ہے ۔ ( ٢٩ ) آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کا ہے ۔ تمہارے پاس اس بات کی ذرا بھی کوئی دلیل نہیں ہے ، کیا تم اللہ کے ذمے وہ بات لگاتے ہو جس کا تمہیں کوئی علم نہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کافر (اہل کتاب یا مشرک) کہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے بیٹا بنیا ا 4 وہ اس سے پاک ہے (کہ اس کا کوئی بیٹا بیٹی ہو) وہ تو بالکل بےف 5 پرواہ ہے آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے تمہارے پاس اس بات کی ( کہ اللہ کا کوئی بیٹا یا بیٹی ہے) کوئی دلیل نہیں ہے 6 کیا تم اللہ پر وہ بات لگاتے ہو جس کو نہیں جانتے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہتے ہیں کہ اللہ اولادرکھتا ہے (نعوذ باللہ) وہ (اولاد سے) پاک ہے اس کی ذات بےنیاز ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے سب اسی کا ہے تمہارے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں کیا تم اللہ پر ایسی باتیں کہتے ہو جو تم نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہتے ہیں کہ اللہ نے کسی کو بیٹا بنا لیا ہے حالانکہ اس کی ذات تو ہر عیب سے پاک ہے وہ بےنیاز ہے (کسی کا محتاج نہیں ہے) جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اسی کی ملکیت ہے۔ تمہارے پاس (اللہ نے کسی کو بیٹا بنا لیا ہے) اس بات کی کوئی دلیل ہے ؟ اللہ پر ایسی باتیں کیوں لگاتے ہو جس کا تمہیں علم نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(بعض لوگ) کہتے ہیں کہ خدا نے بیٹا بنا لیا ہے۔ اس کی ذات (اولاد سے) پاک ہے (اور) وہ بےنیاز ہے۔ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ سب اسی کا ہے (اے افتراء پردازو) تمہارے پاس اس (قول باطل) کی کوئی دلیل نہیں ہے۔ تم خدا کی نسبت ایسی بات کیوں کہتے ہو جو جانتے نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They say: God hath taken a son. Hallowed be He-He, the selfesufficient! His is whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth. No warranty is there with you for this. Ascribe ye falsely unto Allah that which ye know not?

کہتے ہیں کہ اللہ نے ایک بیٹا بنا رکھا ہے سبحان اللہ ! بےنیاز ہے وہ اسی کی ملک ہے جو کچھ بھی آسمانوں میں اور جو کچھ بھی ہے زمین میں ۔ تمہارے پاس کوئی بھی دلیل اس (دعوے) کی نہیں تو کیا اللہ پر ایسی بات گھڑتے ہو جس کا (خود) علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ کہتے ہیں کہ خدا کے اولاد ہے ۔ وہ ایسی باتوں سے پاک ہے! وہ بے نیاز ہے! جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے ، سب اسی کا ہے ۔ تمہارے پاس اس بات کی کوئی دلیل نہیں ہے ۔ کیا تم اللہ پر وہ بات لگاتے ہو ، جس کا تم علم نہیں رکھتے؟

Translated by

Mufti Naeem

ان لوگوں نے کہاکہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے ( نعوذباﷲ ) بیٹا بنا رکھا ہے ۔ پاک ہے وہ اسے سے وہ ( تو ) بے نیاز ہے اسی کیلئے ہے جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے ۔ تمہارے پاس اس ( بیہودہ بات ) کی کوئی دلیل نہیں ہے ۔ کیا تم اﷲ ( تعالیٰ ) پر ایسی جھوٹی بات گھڑتے ہو جس کا تم علم ( بھی ) نہیں رکھتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بعض لوگ کہتے ہیں کہ اللہ نے بیٹا بنا لیا ہے۔ اس کی ذات اولاد سے پاک ہے، اور وہ بےنیاز ہے۔ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے، سب اسی کا ہے۔ تمہارے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں۔ تم اللہ کے بارے میں ایسی بات کیوں کہتے ہو جو جانتے نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہتے ہیں کہ اللہ نے اولاد بنالی، پاک ہے اس کی ذات، وہ غنی (و بےنیاز) ہے، اسی کا ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں میں ہے، اور وہ سب کچھ بھی جو کہ زمین میں ہے، کیا تم لوگوں کے پاس کوئی سند ہے اس بات کی ؟ یا تم لوگ اللہ پر ایسی بات کہتے ہو جس (کی حقیقت اور سنگینی) کو تم جانتے نہیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

لوگ کہتے ہیں کہ اللہ نے ( کسی کو ) بیٹابنالیا ہے وہ پاک ہے ( اور ) وہ بے نیاز ہےجو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے تمہارے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں ہے کیا تم اللہ کی نسبت وہ بات کہتے ہوجوتم نہیں جانتے؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے اللہ نے اپنے لیے اولاد بنائی ( ف۱۵۷ ) پاکی اس کو ، وہی بےنیاز ہے ، اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ( ف۱۵۸ ) تمہارے پاس اس کی کوئی بھی سند نہیں ، کیا اللہ پر وہ بات بتاتے ہو جس کا تمہیں علم نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ کہتے ہیں: اللہ نے ( اپنے لئے ) بیٹا بنا لیا ہے ( حالانکہ ) وہ اس سے پاک ہے ، وہ بے نیاز ہے ۔ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کی مِلک ہے ، تمہارے پاس اس ( قولِ باطل ) کی کوئی دلیل نہیں ، کیا تم اللہ پر وہ ( بات ) کہتے ہو جسے تم ( خود بھی ) نہیں جانتے؟

Translated by

Hussain Najfi

یہ لوگ کہتے ہیں کہ اللہ نے اپنا کوئی بیٹا بنایا ہے حالانکہ وہ پاک و بے نیاز ہے اور اس کیلئے زمین و آسمان کی ساری کائنات ہے ۔ تمہارے پاس تو تمہاری بات کی کوئی دلیل بھی نہیں ہے ۔ کیا تم لوگ خدا پر وہ الزام لگاتے ہو جس کا تمہیں علم بھی نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They say: "Allah hath begotten a son!" - Glory be to Him! He is self-sufficient! His are all things in the heavens and on earth! No warrant have ye for this! say ye about Allah what ye know not?

Translated by

Muhammad Sarwar

Some people have said that God has begotten a son. God is too Glorious to have a son! God is Self-sufficient and to Him belongs all that is in the heavens and the earth. In this, you (people) have no authority. Do you ascribe to God things of which you have no knowledge?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They say: "Allah has begotten a son." Glory is to Him! He is Rich (free of all needs). His is all that is in the heavens and all that is in the earth. No warrant have you for this. Do you say against Allah what you know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They say: Allah has taken a son (to Himself)! Glory be to Him: He is the Self-sufficient: His is what is in the heavens and what is in the earth; you have no authority for this; do you say against Allah what you do not know?

Translated by

William Pickthall

They say: Allah hath taken (unto Him) a son - Glorified be He! He hath no needs! His is all that is in the heavens and all that is in the earth. Ye have no warrant for this. Tell ye concerning Allah that which ye know not?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहते हैं कि अल्लाह ने बेटा बनाया है, वह तो पाक है, बेनियाज़ है, उसी का है जो कुछ आसमानों में है और जो कुछ ज़मीन में है, तुम्हारे पास उसकी कोई दलील नहीं, क्या तुम अल्लाह पर ऐसी बात घड़ते हो जिसका तुम इल्म नहीं रखते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ کہتے ہیں کہ (نعوذ بالله) اللہ تعالیٰ اولاد رکھتا ہے سبحان اللہ (کیسی سخت بات کہی) وہ تو کسی کا محتاج نہیں اور سب اس کے محتاج ہیں اس کی ملک ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے) تمہارے پاس (بجز بیہودہ دعوے کے) اس (دعوے) پر کوئی دلیل (بھی) نہیں (تو) کیا اللہ کے ذمہ ایسی بات لگاتے ہو جس کا تم (کسی دلیل سے) علم نہیں رکھتے۔ (68)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انھوں نے کہا اللہ نے اولاد بنا رکھی ہے۔ وہ پاک ہے، وہ بےپروا ہے، اسی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، تمہارے پاس اس کی اولاد بنانے کی کوئی دلیل نہیں، کیا تم اللہ پر وہ کچھ کہتے ہو جو تم نہیں جانتے ؟ “ (٦٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگوں نے کہ دیا ہے کہ اللہ نے کسی کو بیٹا بنایا ہے۔ سبحان اللہ ! وہ تو بےنیاز ہے ، آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اس کی ملک ہے۔ تمہارے پاس اس قول کے لئے آخر دلیل کیا ہے ؟ کیا تم اللہ کے متعلق وہ باتیں کہتے ہو جو تمہارے علم میں نہیں ہیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان لوگوں نے کہا کہ اللہ نے بیٹا بنا لیا ہے وہ اس سے پاک ہے وہ غنی ہے اسی کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تمہارے پاس اس بات کی کوئی دلیل نہیں ہے کہ تم اللہ کے ذمہ ایسی بات لگاتے ہو جس کا تم علم نہیں رکھتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہتے ہیں ٹھہرا لیا اللہ نے بیٹا وہ پاک ہے وہ بےنیاز ہے اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں نہیں تمہارے پاس کوئی سند اس کی کیوں جھوٹ کہتے ہو اللہ پر جب بات کی تم کو خبر نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مشرک کہتے ہیں کہ خدا اولاد رکھتا ہے وہ تمام عیوب سے پاک ہے وہ کسی کا محتاج نہیں ہے جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے سب اسی کی ملک ہے اس غلط دعوے پر تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں ہے تم اللہ کے ذمہ ایسی بات کیوں لگاتے ہو جس کو تم نہیں جانتے