Surat Younus

Surah: 10

Verse: 71

سورة يونس

وَ اتۡلُ عَلَیۡہِمۡ نَبَاَ نُوۡحٍ ۘ اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِہٖ یٰقَوۡمِ اِنۡ کَانَ کَبُرَ عَلَیۡکُمۡ مَّقَامِیۡ وَ تَذۡکِیۡرِیۡ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ فَعَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلۡتُ فَاَجۡمِعُوۡۤا اَمۡرَکُمۡ وَ شُرَکَآءَکُمۡ ثُمَّ لَا یَکُنۡ اَمۡرُکُمۡ عَلَیۡکُمۡ غُمَّۃً ثُمَّ اقۡضُوۡۤا اِلَیَّ وَ لَا تُنۡظِرُوۡنِ ﴿۷۱﴾

And recite to them the news of Noah, when he said to his people, "O my people, if my residence and my reminding of the signs of Allah has become burdensome upon you - then I have relied upon Allah . So resolve upon your plan and [call upon] your associates. Then let not your plan be obscure to you. Then carry it out upon me and do not give me respite.

اور آپ ان کو نوح ( علیہ السلام ) کا قصہ پڑھ کر سنائیے جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اے میری قوم! اگر تم کو میرا رہنا اور احکام الٰہی کی نصیحت کرنا بھاری معلوم ہوتا ہے تو میرا تو اللہ ہی پربھروسہ ہے تم اپنی تدبیر مع اپنے شرکا کے پختہ کر لو پھر تمہاری تدبیر تمہاری گھٹن کا باعث نہ ہونی چاہیئے پھر میرے ساتھ کر گزرو اور مجھ کو مہلت نہ دو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاتۡلُ
اور پڑھیے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
نَبَاَ
خبر
نُوۡحٍ
نوح کی
اِذۡ
جب
قَالَ
اس نے کہا
لِقَوۡمِہٖ
اپنی قوم سے
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اِنۡ
اگر
کَانَ
ہے
کَبُرَ
بھاری
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
مَّقَامِیۡ
کھڑا ہونا میرا
وَتَذۡکِیۡرِیۡ
اور نصیحت کرنا میرا
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
ساتھ اللہ کی آیات کے
فَعَلَی اللّٰہِ
تو اللہ ہی پر
تَوَکَّلۡتُ
توکل کیا میں نے
فَاَجۡمِعُوۡۤا
تو پختہ کرلو تم
اَمۡرَکُمۡ
معاملہ اپنا
وَشُرَکَآءَکُمۡ
اور شریک تمہارے (بھی)
ثُمَّ
پھر
لَا یَکُنۡ
نہ ہو
اَمۡرُکُمۡ
معاملہ تمہارا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
غُمَّۃً
پو شیدہ / مخفی
ثُمَّ
پھر
اقۡضُوۡۤا
فیصلہ کرلو
اِلَیَّ
ساتھ میرے
وَلَا
اور نہ
تُنۡظِرُوۡنِ
تم مہلت دو مجھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاتۡلُ
اور آپ پڑھ دیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
نَبَاَ
خبر
نُوۡحٍ
نوح کی
اِذۡ
جب
قَالَ
کہا
لِقَوۡمِہٖ
اپنی قوم کے لیے
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اِنۡ
اگر
کَانَ
ہے
کَبُرَ
بھاری گزرا ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
مَّقَامِیۡ
میرا کھڑا ہونا
وَتَذۡکِیۡرِیۡ
اور میرا نصیحت کرنا
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
ساتھ اللہ تعالیٰ کی آیات کے
فَعَلَی
تو اوپر
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
تَوَکَّلۡتُ
بھروسہ کیا میں نے
فَاَجۡمِعُوۡۤا
سو متفقہ فیصلہ کر لو
اَمۡرَکُمۡ
اپنے معاملے کا
وَشُرَکَآءَکُمۡ
اور اپنے شریکوں سمیت
ثُمَّ
پھر
لَا یَکُنۡ
نہ رہے
اَمۡرُکُمۡ
تمہارا معاملہ
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
غُمَّۃً
چھپا
ثُمَّ
پھر
اقۡضُوۡۤا
کر گزرو
اِلَیَّ
مجھ پر
وَلَا تُنۡظِرُوۡنِ
اور نہ تم مہلت دو مجھے
Translated by

Juna Garhi

And recite to them the news of Noah, when he said to his people, "O my people, if my residence and my reminding of the signs of Allah has become burdensome upon you - then I have relied upon Allah . So resolve upon your plan and [call upon] your associates. Then let not your plan be obscure to you. Then carry it out upon me and do not give me respite.

اور آپ ان کو نوح ( علیہ السلام ) کا قصہ پڑھ کر سنائیے جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اے میری قوم! اگر تم کو میرا رہنا اور احکام الٰہی کی نصیحت کرنا بھاری معلوم ہوتا ہے تو میرا تو اللہ ہی پربھروسہ ہے تم اپنی تدبیر مع اپنے شرکا کے پختہ کر لو پھر تمہاری تدبیر تمہاری گھٹن کا باعث نہ ہونی چاہیئے پھر میرے ساتھ کر گزرو اور مجھ کو مہلت نہ دو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

انہیں نوح کا قصہ سنائیے۔ جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا : اے میری قوم ! اگر تمہیں میرا کھڑا ہونا اور اللہ کی آیات سے نصیحت کرنا ناگوار گزرتا ہے تو میں نے اللہ پر بھروسہ کرلیا ہے۔ تم یوں کرو کہ اپنے شریکوں کو ساتھ ملا کر ایک فیصلہ پر متفق ہوجاؤ جس کا کوئی پہلو تم سے پوشیدہ نہ رہے پھر جو کچھ میرے ساتھ کرنا ہو کر گزرو اور مجھے بالکل مہلت نہ دو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ ان پرنوح کی خبرپڑھ دیں جب اُس نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم!اگراﷲ تعالیٰ کی آیات کے ساتھ میراکھڑاہونااور میرانصیحت کرناتم پربھاری گزرا ہے تومیں نے اﷲ تعالیٰ پر بھروسہ کیا ہے،سو تم اپنے معاملے کااپنے شریکوں سمیت کوئی متفقہ فیصلہ کروپھرتمہارامعاملہ تم پرچھپانہ رہے پھرمجھ پر کرگزرواورمجھے مہلت نہ دو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And recite to them the story of Nuh, when he said to his people, |"0 my people, if it is hard on you that I stay (with you) and give (you) advice through the signs of Allah, then, in Allah I place my trust. So, decide your matter along with your partners, then, your design should not be a matter of regret to you, then carry it out against me and give me no respite.

اور سنا ان کو حال نوح (علیہ السلام) کا، جب کہا اپنی قوم کو اے قوم اگر بھاری ہوا ہے تم پر میرا کھڑا ہونا اور نصیحت کرنا اللہ کی آیتوں سے تو میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اب تم سب مل کر مقرر کرو اپنا کام اور جمع کرو اپنے شریکوں کو پھر نہ رہے تم کو اپنے کام میں شبہ پھر کر گزرو میرے ساتھ اور مجھ کو مہلت نہ دو ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان کو سنائیے نوح کی خبر۔ جب اس نے کہا اپنی قوم سے کہ اے میری قوم کے لوگو ! اگر تم پر بڑا بھاری گزر رہا ہے میرا کھڑا ہونا اور اللہ کی آیات کے ساتھ نصیحت کرنا تو میں نے بس اللہ پر توکل کرلیا ہے پس تم جمع کرلو اپنے سارے ذرائع اور اپنے شریکوں کو (بھی بلا لو) پھر تم پر تمہارا معاملہ کسی اشتباہ میں نہ رہ جائے پھر جو فیصلہ میرے بارے میں کرنا ہے کر گزرو اور مجھے کوئی مہلت نہ دو ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And narrate to them the story of Noah when he said to his people: 'My people! If my living in your midst and my effort to shake you out of heedlessness by reciting to you the revelations of Allah offend you, then remember that I have put all my trust in Allah. So draw up your plan in concert with those whom you associate with Allah in His divinity, leaving no part of it obscure, and then put it into effect against me, and give me no respite.

اِن کو نوح 69 کا قصہ سناؤ ، اس وقت کا قصہ جب اس نے اپنی قوم سے کہا تھا اے برادرانِ قوم ، اگر میرا تمہارے درمیان رہنا اور اللہ کی آیات سنا سنا کر تمہیں غفلت سے بیدار کرنا تمہارے لیے ناقابلِ برداشت ہوگیا ہے تو میرا بھروسہ اللہ پر ہے ، تم اپنے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کو ساتھ لے کر ایک متفقہ فیصلہ کرلو اور جو منصوبہ تمہارے پیشِ نظر ہو اس کو خوب سوچ سمجھ لو تاکہ اس کا کوئی پہلو تمہاری نگاہ سے پوشیدہ نہ رہے ، پھر میرے خلاف اس کو عمل میں لے آؤ اور مجھے ہرگز مہلت نہ دو ۔ 70

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ان کے سامنے نوح کا واقعہ پڑھ کر سناؤ ، جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ : میری قوم کے لوگو ! اگر تمہارے درمیان میرا رہنا ، اور اللہ کی آیات کے ذریعے خبردار کرنا تمہیں بھاری معلوم ہورہا ہے تو میں نے تو اللہ ہی پر بھروسہ کر رکھا ہے ، اب تم اپنے شریکوں کو ساتھ ملا کر ( میرے خلاف ) اپنی تدبیروں کو خوب پختہ کرلو ، پھر جو تدبیر تم کرو وہ تمہارے دل میں کسی گھٹن کا باعث نہ بنے ، بلکہ میرے خلاف جو فیصلہ تم نے کیا ہو ، اسے ( دل کھول کر ) کر گذرو ، اور مجھے ذرا بھی مہلت نہ دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) ان کو نوح کا قصہ سنا جب اس 10 نے اپنی قوم سے کہا بھائیو اگر میرا رہنا (تم میں) اور خدا کی آیتیں پڑھ کر سنانا تم کو بھاری لگتا ہے (گراں گذرتا ہے شاق ہوتا ہے) تو میں نے تو اللہ پر بھروسا کیا تم اپنے شریکوں کے 11 ساتھ مل کر ایک بات ٹھہرا لو (میرے مار ڈلانے کی تدبیر کرلو) پھر اس بات کو چھپائو نہیں 12 پھر جو کچھ کرنا ہے وہ کر ڈالو اور مجھ کو ذرا بھی مہلت نہ دو 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ ا ن کو نوح (علیہ السلام) کا قصہ بڑھ کر سنائیے جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اے میری قوم ! اگر تم کو میرا (وعظ وتبلیغ میں) رہنا اور اللہ کی آیات سے نصیحت کرنا ناگوار ہے تو میں اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں پس تم اپنے شریکوں کے ساتھ مل کر جو کرنا چاہو طے کرلو پھر تمہیں اپنے کام میں شبہ نہ رہے پھر میرے ساتھ کر گزرو اور مجھے کوئی مہلت نہ دو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو نوح کا قصہ پڑھ کر سنائیے۔ جب انہوں اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم اگر تمہیں میرا رہنا اور اللہ کی آیات کی طرف متوجہ کرنا بھاری محسوس ہوتا ہے تو پھر میں اللہ پر بھروسہ (کر کے کہتا ہوں کہ) تم اور تمہارے شرکاء سب جمع ہو کر جو تدبیر کرنا چاہتے ہوں کہ گذریں اور مجھے ذرا بھی مہلت نہ دیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کو نوح کا قصہ پڑھ کر سنادو۔ جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ اے قوم! اگر تم کو میرا تم میں رہنا اور خدا کی آیتوں سے نصیحت کرنا ناگوار ہو تو میں خدا پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ تم اپنے شریکوں کے ساتھ مل کر ایک کام (جو میرے بارے میں کرنا چاہو) مقرر کرلو اور وہ تمہاری تمام جماعت (کو معلوم ہوجائے اور کسی) سے پوشیدہ نہ رہے اور پھر وہ کام میرے حق میں کر گزرو اور مجھے مہلت نہ دو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And rehearse thou unto them the story of Nuh, when he said unto his people: O my people! if my standing forth and my admonishment with the commandments of Allah be hard upon you, then on Allah I rely; so devise your affair, ye and your associate-gods and let not your affair be dubious unto you, then have it decreed against me, and respite me not.

آپ انہیں نوح (علیہ السلام) کا قصہ پڑھ کر سنائیے جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا ۔ کہ اے میری قوم اگر تم پر میرا قیام (تمہارے درمیان) اور میری وعظ گوئی اللہ کے احکام کے ذریعہ سے بہت ہی گراں گزر رہی ہے تو میں تو اللہ پر بھروسہ کرچکا ! تم اپنی تدبیر پختہ کرلو مع اپنے شرکاء کے پھر (وہ) تمہاری تدبیر تمہارے حق میں پوشیدہ نہ رہے پھر میرے ساتھ کر گزرو اور مجھے مہلت نہ دو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کو نوح کی سرگزشت پڑھ کر سناؤ جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو! اگر تم پر ( تمہارے اندر ) میرا ٹکنا اور اللہ کی آیات کی یاد دہانی کرنا گراں ہوگیا ہے تو میں نے بس اللہ پر بھروسہ کیا ۔ تو تم اپنی رائے مجتمع کرلو اور اپنے شرکاء کو بھی ملالو ، پھر تمہارے فیصلہ میں کوئی تذبذب باقی نہ رہے اور میرے ساتھ جو کرنا چاہتے ہو کر گذرو اور مجھے مہلت نہ دو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ ( ﷺ ) ان کونوح ( علیہ السلام ) کا قصہ پڑھ کر سنایئے جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اے میری قوم اگر میرا ( تمہارے درمیان ٹھہرنا اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی آیات کے ذریعے نصیحت کرنا تمہارے لیے ناقابل برداشت ہے تو میں نے صرف اﷲ ( تعالیٰ ) ہی پر بھروسا کر رکھا ے پس تم اور تمہارے تمام شریک ایک متفقہ فیصلہ کر لو پھر اس فیصلے پر تم میں سے کسی کو شک بھی نہ رہے پھر وہ عمل مجھ پر کر گزرو اور مجھے ( ذرا بھی ) مہلت نہ دو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کو نوح کا قصہ پڑھ کر سنا دیں جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ اے قوم ! اگر تم کو میرا تم میں رہنا اور اللہ کی آیات کے ساتھ نصیحت کرنا ناگوار ہو تو میں اللہ پر بھروسہ رکھتا ہوں تم اپنے شریکوں کے ساتھ مل کر ایک کام جو میرے بارے میں کرنا چاہو مقرر کرلو اور وہ تمہاری پوری جماعت کو معلوم ہوجائے اور کسی سے پوشیدہ نہ رہے پھر وہ کام میرے حق میں کر گزرو اور مجھے مہلت نہ دو ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ذرا انھیں نوح کا (عبرتوں بھرا) حال بھی سنا دو ، کہ جب انہوں نے (بڑے درد بھرے انداز میں) اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم ! اگر تمہیں میرا یہاں رہنا، اور اللہ کی آیتوں کے ذریعے نصیحت کرنا بہت ناگوار ہو رہا ہے، وہ (ہوا کرے کہ) میں نے تو بہرحال اللہ ہی پر بھروسہ کر رکھا ہے، پس تم سب مل کر میرے خلاف اپنی تدبیر پختہ کرلو، اور اپنے شریکوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کرلو، پھر تمہاری چالبازی تم پر پوشیدہ بھی نہ رہے، پھر چلا لو تم لوگ میرے خلاف اپنا داؤ، اور مجھے کوئی مہلت بھی نہ دینا،

Translated by

Noor ul Amin

انہیں نوح کا قصہ سنائیے جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا:اے قوم اگرتمہیں میراکھڑاہونااوراللہ کی آیات سے نصیحت کرنا گراں گزرتا ہے تومیں نے اللہ پر بھروسہ کرلیا ہے تم اپنی پوری تیاری کرلو اور اپنے شرکاء کو بھی ساتھ کرلوپھرتمہاری تدبیرکسی حیثیت سے بھی تمہارے لئے چھپی نہ رہے پھر جو میرے ساتھ کرناہوکرگزرو اور مجھے مہلت نہ دو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انھیں نوح کی خبر پڑھ کر سناؤ جب اس نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم اگر تم پر شاق گزرا ہے میرا کھڑا ہونا ( ف۱۵۹ ) اور اللہ کی نشانیاں یاد دلانا ( ف۱٦۰ ) تو میں نے اللہ ہی پر بھروسہ کیا ( ف۱٦۱ ) تو مِل کر کام کرو اور اپنے جھوٹے معبودوں سمیت اپنا کام پکا کرلو تمہارے کام میں تم پر کچھ گنجلک ( الجھن ) نہ رہے پھر جو ہو سکے میرا کرلو اور مجھے مہلت نہ دو ( ف۱٦۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان پر نوح ( علیہ السلام ) کا قصہ بیان فرمائیے ، جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم ( اولادِ قابیل! ) اگر تم پر میرا قیام اور میرا اللہ کی آیتوں کے ساتھ نصیحت کرنا گراں گزر رہا ہے تو ( جان لو کہ ) میں نے تو صرف اللہ ہی پر توکل کرلیا ہے ( اور تمہارا کوئی ڈر نہیں ) سو تم اکٹھے ہوکر ( میری مخالفت میں ) اپنی تدبیر کو پختہ کرلو اور اپنے ( گھڑے ہوئے ) شریکوں کو بھی ( ساتھ ملا لو اور اس قدر سوچ لو کہ ) پھر تمہاری تدبیر ( کا کوئی پہلو ) تم پر مخفی نہ رہے ، پھر میرے ساتھ ( جو جی میں آئے ) کر گزرو اور ( مجھے ) کوئی مہلت نہ دو

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ( ص ) ) انہیں ( کفار کو ) نوح کا حال سنائیں جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ اے میری قوم! اگر ( تمہارے درمیان ) میرا قیام کرنا اور آیاتِ الٰہیہ کا یاد دلانا ( اور ان کے ساتھ پند و نصیحت کرنا ) شاق گزرتا ہے تو میرا بھروسہ صرف اللہ پر ہے تو تم ( میرے خلاف ) اپنے خود ساختہ شریکوں کو بھی ساتھ ملا کر کوئی متفقہ فیصلہ کرلو اور ( پھر خوب سوچ سمجھ لو تاکہ ) تمہارا فیصلہ تم پر پوشیدہ نہ رہے اور تمہیں اس میں کوئی تذبذب باقی نہ رہے پھر میرے ساتھ جو کرنا ہے کر گزرو اور مجھے ذرا بھی مہلت نہ دو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Relate to them the story of Noah. Behold! he said to his people: "O my people, if it be hard on your (mind) that I should stay (with you) and commemorate the signs of Allah,- yet I put my trust in Allah. Get ye then an agreement about your plan and among your partners, so your plan be on to you dark and dubious. Then pass your sentence on me, and give me no respite.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them the story of Noah who told his people, "Even if my belief and my preaching of the revelation of God seem strange to you, I put my trust in Him. Unite yourselves and seek help from your idols. You should not regret what you want to do, but should execute your plans against me without delay

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And recite to them the news of Nuh. When he said to his people: "O my people, if my stay (with you), and my reminding (you) of the Ayat of Allah is hard on you, then I put my trust in Allah. So devise your plot, you and your partners, and let not your plot be in confusion for you. Then pass your sentence on me and give me no respite.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And recite to them the story of Nuh when he said to his people: O my people! if my stay and my reminding (you) by the communications of Allah is hard on you-- yet on Allah do I rely-- then resolve upon your affair and (gather) your associates, then let not your affair remain dubious to you, then have it executed against me and give me no respite:

Translated by

William Pickthall

Recite unto them the story of Noah, when he told his people: O my people! If my sojourn (here) and my reminding you by Allah's revelations are an offence unto you, in Allah have I put my trust, so decide upon your course of action you and your partners. Let not your course of action be in doubt for you. Then have at me, give me no respite.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनको नूह (अलै॰) का हाल सुनाइए जबकि उसने अपनी क़ौम से कहा कि ऐ मेरी क़ौम अगर मेरा खड़ा होना और अल्लाह की आयतों के ज़रिए नसीहत करना तुम पर भारी हो गया है तो मैंने अल्लाह पर भरोसा किया, तुम सब मिलकर अपना फ़ैसला कर लो और अपने शरीकों को भी साथ ले लो, फिर तुमको अपने फ़ैसले में कोई शुब्हा बाक़ी न रहे फिर तुम लोग मेरे साथ जो करना चाहते हो कर गुज़रो और मुझको मोहलत न दो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ ان کو نوح (علیہ السلام) کا قصہ پڑھ کر سنائیے (جو کہ اس وقت واقع ہوا تھا) جب کہ انھوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اے میری قوم اگر تم کو میرا رہنا (یعنی وعظ گوئی کی حالت میں) اور احکام خداوندی کی نصیحت کرنا بھاری ( اور ناگوار) معلوم ہوتا ہے تو میرا تو خدا ہی پر بھروسہ ہے سو تم (میرے ضرر پہچاننے کے متعلق) اپنی تدبیر (جو کچھ کرسکو) مع اپنے شرکاء (یعنی بتوں) کے پختہ کرلو (1) پھر وہ تدبیر تمہاری گھٹن ( اور دل تنگی) کا باعث نہ ہونا چاہیئے (2) پھر میرے ساتھ (جو کچھ کرنا ہے) کر گزرو اور مجھ کو (اصلا) مہلت نہ دو ۔ (3) (71)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور انھیں نوح کی خبر پڑھ کر سنائیں جب اس نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم ! اگر میرا کھڑا ہونا اور اللہ کی آیات کے ساتھ میرا نصیحت کرنا تم پر گراں گزرتا ہے تو میں نے اللہ ہی پر بھروسہ کیا ہے، پس تم اپنا معاملہ اپنے شرکاء کے ساتھ مل کرمتفقہ فیصلہ کرلو پھر تمہارا معاملہ تم پر کسی طرح مبہم نہ رہے پھر میرے ساتھ کر گزرو اور مجھے مہلت نہ دو ۔ “ (٧١) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کو نوح کا قصہ سناؤ، اس وقت کا قصہ جب اس نے اپنے قوم سے کہا کہ اے برادران قوم ، اگر میرا تمہارے درمیان رہنا ار اللہ کی آیات سنا سنا کر تمہیں غفلت سے بیدار کرنا تمہارے لئے ناقابل برداشت ہوگیا ہے تو میرا بھروسہ اللہ پر ہے۔ تم اپنے ٹھرائے ہوئے شریکوں کو ساتھ لے کر ایک متفقہ فیصلہ کرلو ، اور جو منصوبہ تمہارے پیش نظر ہو ، اس کو خوب سوچ سمجھ لو تاکہ اس کا کوئی پہلو تمہاری نگاہ سے پوشیدہ نہ رہے ، پھر میرے خلاف اس کو عمل میں لے آؤ اور مجھے ہرگز مہلت نہ دو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ ان کو نوح کا قصہ پڑھ کر سنائیے جبکہ نوح نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم اگر میرا قیام کرنا اور اللہ کی آیات کی یاد دہانی کرنا تم پر بھاری ہے تو میں نے صرف اللہ پر بھروسہ کیا سو تم سب مل کر اپنے شرکاء کے ساتھ اپنی تدبیر کرلو پھر وہ تمہاری تدبیر ڈھکی چھپی نہ رہے پھر تم میرے بارے میں جو چاہو فیصلہ کرلو اور مجھے مہلت نہ دو ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سنا ان کو حال نوح کا جب کہا اپنی قوم کو اے قوم اگر بھاری ہوا ہے تم پر میرا کھڑا ہونا اور نصیحت کرنا اللہ کی آیتوں سے تو میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اب تم سب مل کر مقرر کرو اپنا کام اور جمع کرو اپنے شریکوں کو پھر نہ رہے تم کو اپنے کام میں شبہ پھر کر گزرو میرے ساتھ اور مجھ کو مہلت نہ دو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ ان کو نوح کا واقعہ پڑھ کر سنائیے جب اس نے پانی قوم سے کہا اے میری قوم اگر میرا یہ ان رہنا اور احکام الٰہی سنا کر میرا نصیحت کرنا تم پر شاق اور ناگوار گزرتا ہے تو ہوا کرے میں نے خدا ہی پھر بھروسہ کر رکھا ہے سو اب تم اپنی کوئی تدبیر اپنے شرکاء سے مل کر پختہ طورپر طے کرلو پھر وہ تمہاری مقررہ تجویز تم پر محفی نہ رہے پھر جو کچھ میرے ساتھ کرنا ہو وہ کر گزرو اور مجھ کو ذرا بھی مہلت نہ دو