Surat Younus

Surah: 10

Verse: 90

سورة يونس

وَ جٰوَزۡنَا بِبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ الۡبَحۡرَ فَاَتۡبَعَہُمۡ فِرۡعَوۡنُ وَ جُنُوۡدُہٗ بَغۡیًا وَّ عَدۡوًا ؕ حَتّٰۤی اِذَاۤ اَدۡرَکَہُ الۡغَرَقُ ۙ قَالَ اٰمَنۡتُ اَنَّہٗ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا الَّذِیۡۤ اٰمَنَتۡ بِہٖ بَنُوۡۤا اِسۡرَآءِیۡلَ وَ اَنَا مِنَ الۡمُسۡلِمِیۡنَ ﴿۹۰﴾

And We took the Children of Israel across the sea, and Pharaoh and his soldiers pursued them in tyranny and enmity until, when drowning overtook him, he said, "I believe that there is no deity except that in whom the Children of Israel believe, and I am of the Muslims."

اورہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار کر دیا پھر ان کے پیچھے پیچھے فرعون اپنے لشکر کے ساتھ ظلم اور زیادتی کے ارادہ سے چلا یہاں تک کہ جب ڈوبنے لگا تو کہنے لگا میں ایمان لاتا ہوں کہ جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجٰوَزۡنَا
اور پار کرا دیا ہم نے انہیں
بِبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کو
الۡبَحۡرَ
سمندر
فَاَتۡبَعَہُمۡ
پھر پیچھا کیا ان کا
فِرۡعَوۡنُ
فرعون
وَجُنُوۡدُہٗ
اور اس کے لشکروں نے
بَغۡیًا
سرکشی
وَّعَدۡوًا
اور زیادتی سے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَاۤ
جب
اَدۡرَکَہُ
پالیا اسے
الۡغَرَقُ
غرق ہونے نے
قَالَ
بولا
اٰمَنۡتُ
میں ایمان لے آیا
اَنَّہٗ
کہ بیشک وہ
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی الہٰ (برحق)
اِلَّا
مگر
الَّذِیۡۤ
وہی جو
اٰمَنَتۡ
ایمان لائے
بِہٖ
جس پر
بَنُوۡۤااِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل
وَاَنَا
اور میں
مِنَ الۡمُسۡلِمِیۡنَ
مسلمانوں میں سے ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجٰوَزۡنَا
اور پار گزار دیا ہم نے
بِبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کو
الۡبَحۡرَ
سمندر سے
فَاَتۡبَعَہُمۡ
تو پیچھا کیا ان کا
فِرۡعَوۡنُ
فرعون نے
وَجُنُوۡدُہٗ
اور اس کے لشکروں نے
بَغۡیًا
ظلم
وَّعَدۡوًا
اور زیادتی کرتے ہوئے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَاۤ
جب
اَدۡرَکَہُ
پا لیا اس کو
الۡغَرَقُ
غرق ہونے نے
قَالَ
اس نے کہا
اٰمَنۡتُ
میں ایمان لایا
اَنَّہٗ
یقیناً وہ
لَاۤ اِلٰہَ
کوئی معبود نہیں
اِلَّا
سوائے
الَّذِیۡۤ
اس کے جو
اٰمَنَتۡ
ایمان لائے
بِہٖ
جس پر
بَنُوۡۤااِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل
وَاَنَا
اور میں
مِنَ الۡمُسۡلِمِیۡنَ
فرمانبرداروں میں سے ہوں
Translated by

Juna Garhi

And We took the Children of Israel across the sea, and Pharaoh and his soldiers pursued them in tyranny and enmity until, when drowning overtook him, he said, "I believe that there is no deity except that in whom the Children of Israel believe, and I am of the Muslims."

اورہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار کر دیا پھر ان کے پیچھے پیچھے فرعون اپنے لشکر کے ساتھ ظلم اور زیادتی کے ارادہ سے چلا یہاں تک کہ جب ڈوبنے لگا تو کہنے لگا میں ایمان لاتا ہوں کہ جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے بنی اسرائیل کو (جب) سمندر سے پار گزار دیا تو فرعون اور اس کے لشکروں نے از راہ ظلم و سرکشی ان کا تعاقب کیا۔ حتیٰ کہ جب فرعون ڈوبنے لگا تو بولا : میں اس بات پر ایمان لاتا ہوں کہ الٰہ صرف وہی ہے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں اس کا فرمانبردار ہوتا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے بنی اسرائیل کو سمندر سے پار گزار دیاتوفرعون اوراس کے لشکروں نے سرکشی اورزیادتی کرتے ہوئے ان کا پیچھا کیا یہاں تک کہ جب اُس نے غرق ہونے کوپالیاتواُس نے کہاکہ میں ایمان لایا اس کے سوا کوئی معبودنہیں جس پربنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اورمیں فرمانبرداروں میں سے ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We made the children of Isra&il cross the sea. So, Pharaoh and his troops chased them in transgression and hostility, until when he was about to drown, he said, |"I believe that there is no god but the One in whom the children of Isra&il believe, and I am among those who submit.|"

اور پار کردیا ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پھر پیچھا کیا ان کا فرعون نے اور اس کے لشکر نے شرارت سے اور تعدی سے، یہاں تک کہ جب ڈوبنے لگا بولا یقین کرلیا میں نے کہ کوئی معبود نہیں مگر جس پر ایمان لائے بنی اسرائیل اور میں ہوں فرماں برداروں میں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے بنی اسرائیل کو پار اتار دیا سمندر ( یا دریا) کے پھر ان کا پیچھا کیا فرعون اور اس کے لشکروں نے سرکشی اور زیادتی کی غرض سے یہاں تک کہ جب پا لیا اسے غرق نے کہنے لگا کہ میں ایمان لایا کہ کوئی معبود نہیں سوائے اس کے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں (اس کے) فرماں برداروں میں سے ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We led the Children of Israel across the sea. Then Pharaoh and his hosts pursued them in iniquity and transgression until Pharaoh cried out while he was drowning: 'I believe that there is no god but Allah in Whom the Children of Israel believe, and I am also one of those who submit to Allah.

اور ہم بنی اسرائیل کو سمندر سے گزار لے گئے ۔ پھر فرعون اور اس کے لشکر ظلم اور زیادتی کی غرض سے ان کے پیچھے چلے ۔ ۔ ۔ ۔ حتٰی کہ جب فرعون ڈوبنے لگا تو بول اٹھا میں نے مان لیا کہ خداوند حقیقی اس کے سوا کوئی نہیں ہے جِس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ، اور میں بھی سرِاطاعت جھکا دینے والوں میں سے ہوں ۔ 91

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے بنو اسرائیل کو سمندر پار کرادیا ، تو فرعون اور اس کے لشکر نے بھی ظلم اور زیادتی کی نیت سے ان کا پیچھا کیا ، یہاں تک کہ جب ڈوبنے کا انجام اس کے سر پر آپہنچا تو کہنے لگا : میں مان گیا کہ جس خدا پر بنو اسرائیل ایمان لائے ہیں اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اور میں بھی فرمانبرداروں میں شامل ہوتا ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر کے پار اتار دیا پھر فرعون اور اس کا لشکر 6 شرارت اور زیادتی کے لئے ان کے پیچھے لگا 7 جب ڈوبنے لگا (اللہ نے سمندر کو ملا دیا) تو کہہ اٹھا اب میں ایمان لایا کہ جس خدا پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں وہی سچا خدا ہے اور میں اس کے تابعداروں میں سے ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر پاکر کرا دیا پھر فرعون اور اس کے لشکر نے سرکشی کرتے ہوئے اور حد سے بڑھتے ہوئے ان کا تعاقب کیا یہاں تک کہ جب اس کو غرض (کے عذاب) نے آپکڑا تو کہنے لگا میں ایمان لایا کہ کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے سوائے اس ذات کے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں فرمانبرداروں میں سے ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر کے پاراتار دیا۔ پھر ان کے پیچھے فرعون اور اس کا لشکر ظلم اور زیادتی کے ارادے سے چل پڑا۔ یہاں تک کہ جب وہ غرق ہونے لگا۔ اس نے کہا کہ میں اس بات پر ایمان لے آیا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں (میں بھی ایمان لاتا ہوں) اور میں فرماں برداروں میں داخل ہوتا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار کردیا تو فرعون اور اس کے لشکر نے سرکشی اور تعدی سے ان کا تعاقب کیا۔ یہاں تک کہ جب اس کو غرق (کے عذاب) نے آپکڑا تو کہنے لگا کہ میں ایمان لایا کہ جس (خدا) پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں فرمانبرداروں میں ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We led the Children of Isra'il across the sea; then Fir'awn and his hosts pursued them in rebellion and enmity, until, when the drowning over-took him, he said: I believe that verily He! there is no god but he, in whom the Children of Isra'il believe, and am of the Muslims.

اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر کے پار کردیا پھر فرعون اور اس کے لشکر نے ظلم و زیادتی (کے ارادہ) سے ان کا پیچھا کیا ۔ یہاں تک کہ جب وہ ڈوبنے لگا تو بولا ۔ میں ایمان لاتا ہوں کہ کوئی خدا نہیں بجز اس کے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں ۔ اور میں مسلموں میں (داخل ہوتا) ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر پار کرادیا ۔ تو ان کا پیچھا کیا فرعون اور اس کے فوجیوں نے ، سرکشی اور زیادتی سے ۔ یہاں تک کہ جب وہ ڈوبنے کے لپیٹ میں آگیا ، بولا کہ میں ایمان لایا کہ نہیں ہے کوئی معبود مگر وہی جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے اور میں اس کے فرمانبرداروں میں سے بنتا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر پار کرادیا پھر فرعون اور اس کا لشکر نے سرکش اور ظلم کرتے ہوئے ان کا پیچھا کیا یہاں تک کہ جب وہ ڈوبنے لگا تو کہنے لگا میں ایمان لاتا ہوں کہ بنی اسرائیل جس پر ایمان لائے اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور میں فرمانبرداروں میں ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار کردیا، تو فرعون اور اس کے لشکر نے سرکشی اور دشمنی سے ان کا پیچھا کیا۔ یہاں تک کہ جب وہ غرق ہونے کے عذاب میں مبتلا ہوا تو کہنے لگا میں ایمان لایا کہ جس اللہ پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں، اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں فرمانبرداروں میں ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پار کردیا ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر سے، پھر پیچھا کیا ان کا، فرعون اور اس کے لشکر نے ظلم اور زیادتی کی بناء پر، یہاں تک کہ جب آپکڑا اس کو غرقابی نے تو وہ پکارا اٹھا کہ میں ایمان لے آیا اس حقیقت پر کہ کوئی معبود نہیں سوائے اسکے، جس پر ایمان لائے ہیں بنی اسرائیل، اور میں بھی فرمانبرداروں میں سے ہوں،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے بنی اسرائیل کو ( جب ) سمندرسے پارگزار دیاتوفرعون اور اس کے لشکرنے سرکشی میں آ کر اور حدسے تجاوز کرتے ہوئے ان کاپیچھا کیا یہاں تک کہ جب فرعون ڈوبنے لگاتو بولا: میں اس بات پر ایمان لاتاہوں کہ معبود وہی ہے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم بنی اسرائیل کو دریا پار لے گئے تو فرعون اور اس کے لشکروں نے ان کا پیچھا کیا سرکشی اور ظلم سے یہاں تک کہ جب اسے ڈوبنے نے آ لیا ( ف۱۹۱ ) بولا میں ایمان لایا کہ کوئی سچا معبود نہیں سوا اس کے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے اور میں مسلمان ہوں ( ف۱۹۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم بنی اسرائیل کو دریا کے پار لے گئے پس فرعون اوراس کے لشکر نے سرکشی اور ظلم و تعدّی سے ان کا تعاقب کیا ، یہاں تک کہ جب اسے ( یعنی فرعون کو ) ڈوبنے نے آلیا وہ کہنے لگا: میں اس پر ایمان لے آیا کہ کوئی معبود نہیں سوائے اس ( معبود ) کے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں ( اب ) مسلمانوں میں سے ہوں 

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار اتار دیا پھر فرعون اور اس کے لشکر نے سرکشی اور ظلم و تعدی سے ان کا پیچھا کیا یہاں تک کہ جب وہ ( فرعون ) ( دریا میں ) غرق ہونے لگا تو کہنے لگا کہ میں ایمان لاتا ہوں ( مانتا ہوں ) کہ اس ہستی کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں مسلمانوں ( فرمانبرداروں ) میں سے ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We took the Children of Israel across the sea: Pharaoh and his hosts followed them in insolence and spite. At length, when overwhelmed with the flood, he said: "I believe that there is no god except Him Whom the Children of Israel believe in: I am of those who submit (to Allah in Islam)."

Translated by

Muhammad Sarwar

We helped the children of Israel cross the sea safely. The Pharaoh and his army pursued the children of Israel with wickedness and hate until the Pharaoh was drowned. As he was drowning the Pharaoh said, "I declare that there is no God but the One in whom the children of Israel believe and I have submitted to the Word of God".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We took the Children of Israel across the sea, and Fir`awn with his hosts followed them in oppression and enmity, till when drowning overtook him, he (Fira`wn) said: "I believe that none has the right to be worshipped but He in Whom the Children of Israel believe, and I am one of the Muslims."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We made the children of Israel to pass through the sea, then Firon and his hosts followed them for oppression and tyranny; until when drowning overtook him, he said: I believe that there is no god but He in Whom the children of Israel believe and I am of those who submit.

Translated by

William Pickthall

And We brought the Children of Israel across the sea, and Pharaoh with his hosts pursued them in rebellion and transgression, till, when the (fate of) drowning overtook him, he exclaimed: I believe that there is no Allah save Him in Whom the Children of Israel believe, and I am of those who surrender (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने बनी-इस्राईल को समुंदर पार करा दिया तो फ़िरऔन और उसके लश्कर ने उनका पीछा किया सरकशी और ज़्यादती की ग़र्ज से, यहाँ तक कि जब फ़िरऔन डूबने लगा तो उसने कहा कि मैं ईमान लाया कि कोई माबूद नहीं मगर वह जिस पर बनी-इस्राईल ईमान लाए और मैं फ़रमाँबरदारों में से हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے بنی اسرائیل کو (اس) دریا سے پار کردیا (2) پھر ان کے پیچھے پیچھے فرعون مع اپنے لشکر کے ظلم اور زیادتی کے ارادے سے (دریا میں) چلا یہاں تک کہ جب ڈوبنے لگا ( اور ملائکہ عذاب کے نظر سے آنے لگے) تو (سراسیمہ ہو کر) کہنے لگا میں ایمان لاتا ہوں کہ بجز اس کے کہ جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں کوئی معبود نہیں اور میں مسلمانوں میں داخل ہوتا ہوں۔ (90)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر سے پار کیا تو فرعون اور اسکے لشکروں نے سر کشی اور زیادتی کرتے ہوئے ان کا تعاقب کیا، یہاں تک کہ جب وہ غرق ہونے لگا تو کہا کہ میں ایمان لایا یقیناً سچ یہ ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں فرمانبرداروں سے ہوں۔ “ (٩٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم بنی اسرائیل کو سمندر سے گزار لے گئے۔ پھر فرعون اور اس کے لشکر ظلم اور زیادت کی غرض سے ان کے پیچھے چلے۔ حتیٰ کہ جب فرعون ڈوبنے لگا تو بول اٹھا میں نے مان لیا کہ خداوند حقیقی اس کے سوا کوئی نہیں ہے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ، اور میں بھی سر اطاعت جھکا دینے والوں میں سے ہوں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر سے گزار دیا پھر بغاوت اور زیادتی کرتے ہوئے فرعون اور اس کا لشکر ان کے پیچھے ہولیا یہاں تک کہ جب فرعون ڈوبنے لگا تو کہنے لگا کہ میں ایمان لاتا ہوں کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے اور میں فرمانبرداروں میں سے ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پار کردیا ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پھر پیچھا کیا ان کا فرعون نے اور اس کے لشکر نے شرارت سے اور تعدی سے یہاں تک کہ جب ڈوبنے لگا بولا یقین کرلیا میں نے کہ کوئی معبود نہیں مگر جس پر کہ ایمان لائے بنی اسرائیل اور میں ہوں فرمانبرداروں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار کردیا پھر فرعون اور اس کے لشکر نے سرکشی اور ظلم کی غرض سے ان کا تعاقب کیا یہاں تک کہ جب اس کو ڈوبنے نے آپکڑا یعنی فرعون ڈوبنے لگا تو اس نے کہا میں اس بات پر ایمان لایا کہ اس خدا کے سوا کوئی دوسرا معبود نہیں جس خدا پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں بھی فرمانبرداروں میں شامل ہوتا ہوں