Surat ul Asar

Surah: 103

Verse: 3

سورة العصر

اِلَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوۡا بِالۡحَقِّ ۬ ۙ وَ تَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ ٪﴿۳﴾  28

Except for those who have believed and done righteous deeds and advised each other to truth and advised each other to patience.

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور ( جنہوں نے ) آپس میں حق کی وصیت کی اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
سوائے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
وَتَوَاصَوۡا
اور ایک دوسرے کو تلقین کی
بِالۡحَقِّ
حق کی
وَتَوَاصَوۡا
اور ایک دوسرے کو تلقین کی
بِالصَّبۡرِ
صبر کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
سوائے
الَّذِیۡنَ
 ان لوگوں کے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے 
وَعَمِلُوا
اور جنہوں نے  عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
وَتَوَاصَوۡا
اور انہوں نے ایک دوسرے کو وصیت کی 
بِالۡحَقِّ
حق کی
وَتَوَاصَوۡا
اور ایک دوسرے کو وصیت کی
بِالصَّبۡرِ
صبر کی                        
Translated by

Juna Garhi

Except for those who have believed and done righteous deeds and advised each other to truth and advised each other to patience.

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور ( جنہوں نے ) آپس میں حق کی وصیت کی اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے اور ایک دوسرے کو حق کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اورجنہوں نے نیکیاں کیں اورایک دوسرے کوحق کی وصیت کی اورایک دوسرے کوصبرکی وصیت کی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

except those who believed and did righteous deeds, and advised each other for truth, and advised each other for patience.

مگر جو لوگ کہ یقین لائے اور کئے بھلے کام اور آپس میں تاکید کرتے رہے سچے دین کی اور آپس میں تاکید کرتے رہے تحمل کی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سوائے ان کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے اور انہوں نے ایک دوسرے کو حق کی نصیحت کی اور انہوں نے باہم ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

save those who have faith and do righteous deeds, and counsel each other to hold on to truth and counsel each other to be steadfast.

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے ، اور نیک اعمال کرتے رہے ، اور ایک دوسرے کو حق کی نصیحت اور صبر کی تلقین کرتے رہے ۔ 1 ؏١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

سوا‎ئے ‌ان ‌لوگوں ‌كے ‌جو ‌ایمان ‌لائیں ، ‌اور ‌نیك ‌عمل ‌كریں ، ‌اور ‌ایك ‌دوسرے ‌كو ‌حق ‌بات ‌كی ‌نصیحت ‌كریں ، ‌اور ‌ایك ‌دوسرے ‌كو ‌صبر ‌كی ‌نصیحت ‌كریں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مگر جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور ایک دوسرے کو حق پر چلنے کی نصیحت کرتے رہے 1 اور مصیبت میں صبر کرنے کے لئے کہتے رہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق (بات) کی تلقین کرتے رہے اور صبر کی تاکید کرتے رہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کئے۔ ایک دوسرے کو حق پر قائم رہنے کی تلقین اور ایک دوسرے کو صبر و تحمل کی تاکید کرتے رہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق (بات) کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

But not those who themselves believe and work righteous works, and enjoin upon each other the truth, and enjoin upon each other endurance.

مگر وہ لوگ نہیں جو ایمان لائے اور جنہوں نے اچھے کام کئے اور ایک دوسرے کو فہمائش کرتے رہے حق کی اور ایک دوسرے کو فہمائش کرتے رہے پابندی کی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بجز ان کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے اور ایک دوسرے کو حق کی نصیحت کی اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی ۔

Translated by

Mufti Naeem

سوائے ان کے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کیے اور ایک دوسرے کو حق کی تاکید کرتے رہے اور ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کرتے رہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے آپس میں حق بات کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سوائے ان لوگوں کے جو صدق دل سے ایمان لائے ہوں گے اور انہوں نے کام بھی نیک کئے ہوں گے اور وہ ایک دوسرے کو حق کی نصیحت اور صبر کی تلقین بھی کرتے رہے ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

سوائے ان لوگوں کےجو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے اور ایک دوسرے کو حق کی تلقین اور صبرکی تاکیدکرتے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ۳ ) مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور ایک دوسرے کو حق کی تاکید کی ( ف٤ ) اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی ( ف۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لے آئے اور نیک عمل کرتے رہے اور ( معاشرے میں ) ایک دوسرے کو حق کی تلقین کرتے رہے اور ( تبلیغِ حق کے نتیجے میں پیش آمدہ مصائب و آلام میں ) باہم صبر کی تاکید کرتے رہے

Translated by

Hussain Najfi

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور ایک دوسرے کو حق کی وصیت کی اورصبر کی نصیحت کی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Except such as have Faith, and do righteous deeds, and (join together) in the mutual teaching of Truth, and of Patience and Constancy.

Translated by

Muhammad Sarwar

except the righteously striving believers who exhort each other to truthful purposes and to patience.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Except those who believe and do righteous deeds, and recommend one another to the truth, and recommend one another to patience.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Except those who believe and do good, and enjoin on each other truth, and enjoin on each other patience.

Translated by

William Pickthall

Save those who believe and do good works, and exhort one another to truth and exhort one another to endurance.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सिवाय उन लोगों के जो ईमान लाए और अच्छे कर्म किए और एक-दूसरे को हक़ की ताकीद की, और एक-दूसरे को धैर्य की ताकीद की

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

مگر جو لوگ کہ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کیے (کہ یہ کمال ہے) اور ایک دوسرے کو (اعتقاد) حق (پر قائم رہنے) کی فہمائش کرتے رہے اور ایک دوسرے کو (اعمال کی) پابندی کی فہمائش کرتے رہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے اور ایک دوسرے کو حق اور صبر کی تلقین کرتے رہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے ، اور نیک اعمال کرتے رہے ، اور ایک دوسرے کو حق کی نصیحت اور صبر کی تلقین کرتے رہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مگر جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کیے اور ایک دوسرے کو حق کی وصیت کرتے رہے اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کرتے رہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر جو لوگ کہ یقین لائے اور کیے بھلے کام اور آپس میں تاکید کرتے رہے سچے دین کی اور آپس میں تاکید کرتے رہے تحمل کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر ہاں وہ لوگ جو ایمان لائے اور وہ نیک اعمال کے پابند رہے اور ایک دوسرے کو دین حق قائم رہنے کی تاکید کرتے رہے اور نیز ایک دوسرے کو صبروتحمل کی فہمائش کرتے رہے۔