سات فضلیتیں اس کی فضیلت میں ایک غریب حدیث بیہقی کی کتاب خلافیات میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی نے قریشیوں کو سات فضیلتیں دی ہیں ایک تو یہ کہ میں ان میں سے ہوں ، دوسرے یہ کہ نبوت ان میں ہے ، تیسرے یہ کہ بیت اللہ کے پاسبان یہ ہیں ، چوتھے یہ کہ چاہ زمزم کے ساقی یہ ہیں ، پانچویں یہ کہ اللہ نے انہیں ہاتھی والوں پر غالب کیا ، چھٹے یہ کہ دس سال تک انہوں نے اللہ کی عبادت کی جبکہ اور کوئی عبادت اللہ کی نہ کرتا تھا ، ساتویں یہ کہ ان کے بارے میں قرآن کریم کی یہ سورت نازل ہوئی پھر آپ نے بسم اللہ ، الخ پڑھ کر یہ سورت تلاوت کی ۔