Surat Hood

Surah: 11

Verse: 10

سورة هود

وَ لَئِنۡ اَذَقۡنٰہُ نَعۡمَآءَ بَعۡدَ ضَرَّآءَ مَسَّتۡہُ لَیَقُوۡلَنَّ ذَہَبَ السَّیِّاٰتُ عَنِّیۡ ؕ اِنَّہٗ لَفَرِحٌ فَخُوۡرٌ ﴿ۙ۱۰﴾

But if We give him a taste of favor after hardship has touched him, he will surely say, "Bad times have left me." Indeed, he is exultant and boastful -

اور اگر ہم اسے کوئی نعمت چکھائیں اس سختی کے بعد جو اسے پہنچ چکی تھی تو وہ کہنے لگتا ہے کہ بس برائیاں مجھ سے جاتی رہیں یقیناً وہ بڑا ہی اترانے والا شیخی خور ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
اَذَقۡنٰہُ
چکھائیں ہم اسے
نَعۡمَآءَ
آسائشں
بَعۡدَ
بعد
ضَرَّآءَ
تکلیف کے
مَسَّتۡہُ
جو پہنچی اسے
لَیَقُوۡلَنَّ
البتہ وہ ضرور کہے گا
ذَہَبَ
دور ہوگئیں
السَّیِّاٰتُ
برائیاں (تکالیف)
عَنِّیۡ
مجھ سے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
لَفَرِحٌ
البتہ بہت اترنے والا
فَخُوۡرٌ
بہت فخر کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور یقیناً اگر
اَذَقۡنٰہُ
چکھائیں ہم اسے
نَعۡمَآءَ
کوئی نعمت
بَعۡدَ
بعد
ضَرَّآءَ
مصیبت کے
مَسَّتۡہُ
پہنچی اسے
لَیَقُوۡلَنَّ
تو یقیناً وہ ضرور کہے گا
ذَہَبَ
دور ہو گئیں
السَّیِّاٰتُ
تکلیفیں
عَنِّیۡ
مجھ سے
اِنَّہٗ
بے شک وہ
لَفَرِحٌ
یقیناً بڑا پھولنے والا ہے
فَخُوۡرٌ
بہت فخر کرنے والا
Translated by

Juna Garhi

But if We give him a taste of favor after hardship has touched him, he will surely say, "Bad times have left me." Indeed, he is exultant and boastful -

اور اگر ہم اسے کوئی نعمت چکھائیں اس سختی کے بعد جو اسے پہنچ چکی تھی تو وہ کہنے لگتا ہے کہ بس برائیاں مجھ سے جاتی رہیں یقیناً وہ بڑا ہی اترانے والا شیخی خور ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر کوئی مصیبت آنے کے بعد ہم اسے نعمتیں عطا کریں تو کہتا ہے میرے تو دلدّر دور ہوگئے پھر وہ اترانے اور تکبر کرنے لگتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقینااگرہم مصیبت کے بعدجواسے پہنچی اسے نعمت کامزہ چکھائیں تویقیناوہ ضرور کہے گاکہ ساری تکلیفیں مجھ سے دورہو گئیں،بے شک وہ یقینابڑاپھولنے والا،بہت فخرکرنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if We give him a taste of comfort after he has suf¬fered from some hardship, he shall say, |"Evils have gone away from me.|" He is, then, over-exulting, arro¬gant,

اور اگر ہم چکھا دیں اس کو آرام بعد تکلیف کے جو پہنچی تھی اس کو تو بول اٹھے دور ہوئیں برائیاں مجھ سے، وہ تو اترانے والا شیخی خوار ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر ہم مزہ چکھائیں اسے نعمتوں کا کسی تکلیف کے بعد جو اس کو پہنچی ہوئی تھی تو ضرور کہے گا کہ میرے تو سارے دلدّر دو رہو گئے بیشک وہ اترانے والا اور فخر جتانے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And if We let him taste favour after harm has touched him, he says: 'All my ills are gone', and he suddenly becomes exultant and boastful,

اور اگر اس مصیبت کے بعد جو اس پر آئی تھی ہم اسے نعمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو کہتا ہے میرے تو سارے دِلَدّر پار ہو گئے ، پھر وہ پھولا نہیں سماتا اور اکڑنے لگتا ہے ۔ 10

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر اسے کوئی تکلیف پہنچنے کے بعد ہم اسے نعمتوں کا مزہ چکھا دیں تو وہ کہتا ہے کہ ساری برائیاں مجھ سے دور ہوگئیں ۔ ( اس وقت ) وہ اترا کر شیخیاں بگھارنے لگتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر ہم اس کو اس تکلیف کے بعد جو اس پر آئی تھی پھر آرام کا مزہ چکھائیں تو کہنے لگتا ہے اب سب دلدر مجھ سے دور ہوئے اور پھول کر مست بن جاتا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد جو کہ اس پر آئی تھی ہم اسے کسی نعمت کا مزہ چکھا دیں تو ضرور کہنے لگتا ہے کہ میرے سب دکھ دور ہوگئے بیشک وہ خوشیاں منانے والا فخر کرنے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر اس کو تکلیفوں کے بعد نعمت کا مزا چکھا دیتے ہیں تو وہ کہنے لگتا ہے کہ مجھ سے سارا دکھ درد دور ہوگیا۔ وہ اترانے اور شیخی بگھارنے لگتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد آسائش کا مزہ چکھائیں تو (خوش ہو کر) کہتا ہے کہ (آہا) سب سختیاں مجھ سے دور ہوگئیں۔ بےشک وہ خوشیاں منانے والا (اور) فخر کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if We let him taste favour after harm hath touched him, he saith: the ills have departed from me; verily he becometh elated, boastful.

اور اگر ہم اس کو بعد تکلیف کے جو اسے واقع ہوچکتی ہے کسی نعمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ کہنے لگتا ہے کہ میرا دکھ دردرخصت ہوگیا بیشک وہ بڑا اترانے والا ہے بڑا شیخی بگھارنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر کسی تکلیف کے بعد ، جو اس کو پہنچی ، اس کو نعمت سے نوازتے ہیں تو کہتا ہے: میری مصیبتیں دفع ہوئیں اور وہ اکڑنے والا اور شیخی بگھارنے والا بن جاتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کسی تکلیف کے بعد جو اسے پہنچے چکا ہوہم اس کسی نعمت کا مزہ چھکاتے ہیں تو ( یوں ) کہنے لگتاہے مجھ سے تکلیفیں دور ہوگئیں ۔ بلا شبہ وہ اترانے شیخی مارنے لگتا ہے سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے صبر اختیار کیا اور اچھے اعمال کرتے رہے یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے مغفرت اور بڑا اجر ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد آسائش پہنچائیں تو خوش ہو کر کہتا ہے آہا مجھ سے سب مصیبتیں دور ہوگئیں بیشک وہ خوش ہونے والا اور فخر کرنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر (اس کے برعکس) ہم اس کو چکھا دیں کوئی نعمت کسی ایسی تکلیف کے بعد جو اس کو پہنچ چکی ہو، تو یہ (پھول کر) کہنے لگتا ہے کہ دور ہوگئیں مجھ سے سب برائیاں، بیشک یہ بڑا ہی اترانے والا اور شیخی باز ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرکوئی مصیبت آنے کے بعدہم اسے نعمتیں عطاکریں تو کہنے لگتا ہے کہ اب میری تکلیفوں کازمانہ ختم ہوگیا ہے پھروہ اترانے اور فخر کرنے لگتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ہم اسے نعمت کا مزہ دیں اس مصیبت کے بعد جس اسے پہنچی تو ضرور کہے گا کہ برائیاں مجھ سے دور ہوئیں بیشک وہ خوش ہونے والا بڑائی مارنے والا ہے ( ف۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر ہم اسے ( کوئی ) نعمت چکھاتے ہیں اس تکلیف کے بعد جو اسے پہنچ چکی تھی تو ضرور کہہ اٹھتا ہے کہ مجھ سے ساری تکلیفیں جاتی رہیں ، بیشک وہ بڑا خوش ہونے والا ( اور ) فخر کرنے والا ( بن جاتا ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر ہم کسی سختی و تکلیف کے پہنچنے کے بعد کسی نعمت و راحت کا مزہ چکھائیں تو ( غافل ہوکر ) کہہ اٹھتا ہے کہ میری تمام برائیاں چلی گئیں ( دکھ درد دور ہوگئے ) ۔ بالیقین وہ ( انسان ) بڑا خوش ہونے والا ، بڑا اترانے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if We give him a taste of (Our) favours after adversity hath touched him, he is sure to say, "All evil has departed from me:" Behold! he falls into exultation and pride.

Translated by

Muhammad Sarwar

If after his hardship, We grant him a blessing, he grows proud and rejoicing and says, "All my hardships have gone".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But if We let him taste good (favor) after evil (poverty and harm) has touched him, he is sure to say: "Ills have departed from me." Surely, he is exultant and boastful (ungrateful to Allah).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if We make him taste a favor after distress has afflicted him, he will certainly say: The evils are gone away from me. Most surely he is exulting, boasting;

Translated by

William Pickthall

And if We cause him to taste grace after some misfortune that had befallen him, he saith: The ills have gone from me. Lo! he is exultant, boastful;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर किसी तकलीफ़ के बाद जो उसको पहुँची थी, उसको हम नेमत से नवाज़ते हैं तो वह कहता है कि सारी मुसीबतें मुझ से दूर हो गईं (और) वह इतराने वाला, अकड़ने वाला बन जाता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر اس کو کسی تکلیف کے بعد جو اس پر واقع ہوئی کسی نعمت کا مزہ چکھا دیں تو ایسا اتراتا ہے کہ) کہنے لگتا ہے کہ میرا سب دکھ رخصت ہوا اب کبھی نہ ہوگا پس) وہ اترانے لگتا ہے شیخی بگھارنے لگتا ہے۔ (10)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر ہم انسان کو کسی تکلیف کے بعد کوئی نعمت عنایت کریں تو یقیناً وہ کہے گا تمام تکلیفیں مجھ سے دور ہوگئیں بلاشبہ وہ بہت اترانے والابہت فخر کرنے والا ہے۔ “ (١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر اس مصیبت کے بعد جو اس پر آئی تھی ، ہم اسے نعمت کا مزا چکھاتے ہیں تو وہ کہتا ہے میرے سارے دلدر پار ہوگئے ، پھر وہ پھولا نہیں سماتا اور اکڑنے لگتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر کسی تکلیف کے بعد جو اسے پہنچی تھی ہم اسے نعمت چکھا دیں تو وہ کہتا ہے کہ میری ساری بدحالیاں دفع ہوگئیں بیشک وہ اترانے لگتا ہے شیخی بگھارتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر ہم چکھاویں اس کو آرام بعد تکلیف کے جو پہنچی تھی اس کو تو بول اٹھے دور ہوئیں برائیاں مجھ سے وہ تو اترانے والا شیخی خورا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر ہم اس کو کسی ایسی تکلیف کے بعد جو اس کو پہنچ چکی ہو راحت سے لذت اندوز کریں تو کہنے لگتا ہے اب تمام مصائب مجھ سے دور ہوگئے سو وہ اترانے والا شیخی مارنے والا ہوجاتا ہے