Surat Hood

Surah: 11

Verse: 102

سورة هود

وَ کَذٰلِکَ اَخۡذُ رَبِّکَ اِذَاۤ اَخَذَ الۡقُرٰی وَ ہِیَ ظَالِمَۃٌ ؕ اِنَّ اَخۡذَہٗۤ اَلِیۡمٌ شَدِیۡدٌ ﴿۱۰۲﴾

And thus is the seizure of your Lord when He seizes the cities while they are committing wrong. Indeed, His seizure is painful and severe.

تیرے پروردگار کی پکڑ کا یہی طریقہ ہے جب کہ وہ بستیوں کے رہنے والے ظالموں کو پکڑتا ہے بیشک اس کی پکڑ دکھ دینے والی اور نہایت سخت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
اَخۡذُ
پکڑ ہے
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
اِذَاۤ
جب
اَخَذَ
وہ پکڑتا ہے
الۡقُرٰی
بستیوں کو
وَہِیَ
جب کہ وہ
ظَالِمَۃٌ
ظالم ہوتی ہیں
اِنَّ
بےشک
اَخۡذَہٗۤ
پکڑنا اسکا
اَلِیۡمٌ
دردناک ہے
شَدِیۡدٌ
شدید ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح ہے
اَخۡذُ
پکڑ
رَبِّکَ
تیرے رب کی
اِذَاۤ
جب
اَخَذَ
وہ پکڑتا ہے
الۡقُرٰی
کسی بستی کو
وَہِیَ
اور وہ
ظَالِمَۃٌ
ظلم کرنے والی
اِنَّ
بلاشبہ
اَخۡذَہٗۤ
پکڑ اس کی
اَلِیۡمٌ
بہت دردناک
شَدِیۡدٌ
بڑی سخت ہوتی ہے
Translated by

Juna Garhi

And thus is the seizure of your Lord when He seizes the cities while they are committing wrong. Indeed, His seizure is painful and severe.

تیرے پروردگار کی پکڑ کا یہی طریقہ ہے جب کہ وہ بستیوں کے رہنے والے ظالموں کو پکڑتا ہے بیشک اس کی پکڑ دکھ دینے والی اور نہایت سخت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب بھی آپ کا پروردگار کسی ظالم بستی کو پکڑتا ہے تو اس کی گرفت ایسی ہی ہوتی ہے بلاشبہ اس کی گرفت دکھ دینے والی اور سخت ہوتی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ کے رب کی پکڑاسی طرح ہوتی ہے جب وہ کسی ظلم کرنے والی بستی کوپکڑتاہے،بلاشبہ اس کی پکڑبہت دردناک ،بڑی سخت ہوتی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And such is the seizing of your Lord when He seizes the (people of) towns while they are transgressing. Indeed, His seizing is painful, severe.

اور ایسی ہی ہے پکڑ تیرے رب کی جب پکڑتا ہے بستیوں کو اور وہ ظلم کرتے ہوتے ہیں، بیشک اس کی پکڑ دردناک ہے شدت کی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی ! ) ایسے ہی ہوتی ہے پکڑ آپ کے رب کی جب وہ پکڑتا ہے بستیوں کو جبکہ وہ ظالم ہوتی ہیں یقیناً اس کی پکڑ بڑی دردناک بھی ہے اور بڑی سخت بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Such is the seizing of your Lord that when He does seize the towns immersed in wrong-doing, His seizing is painful, terrible.

اور تیرا ربّ جب کسی ظالم بستی کو پکڑتا ہے تو پھر اس کی پکڑ ایسی ہی ہوا کرتی ہے ، فی الواقع اس کی پکڑ بڑی سخت اور دردناک ہوتی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو بستیاں ظالم ہوتی ہیں ، تمہارا رب جب ان کو گرفت میں لیتا ہے تو اس کی پکڑ ایسی ہی ہوتی ہے ۔ واقعی اس کی پکڑ بڑی دردناک ، بڑی سخت ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) تیرا مالک جب ظالم بستی ولاوں کو پکڑتا ہے تو اسی طرح (جیسے ان بستویں کو پکڑا) اس کی پکڑ ہوا کرتی ہے بیشک اس کی پکڑ (بہت) تکلیف کی سخت ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب بستیوں کو پکڑتا ہے اور جبکہ وہ ظلم کرتے ہوں۔ بیشک اس کی گرفت بڑی دکھ دینے والی بڑی سخت ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور آپ کے رب کی گرفت ایسی ہی ہے کہ جب کوئی ظلم کرتا ہے تو وہ اس کو پکڑ لیتا ہے اور بیشک اس کی پکڑ سخت اور درد ناک ہوتی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہارا پروردگار جب نافرمان بستیوں کو پکڑا کرتا ہے تو اس کی پکڑ اسی طرح کی ہوتی ہے۔ بےشک اس کی پکڑ دکھ دینے والی اور سخت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And even such is the overtaking of thy Lord when He overtaketh the cities while they are wrong-doers; verily His overtaking is afflictive, severe.

اور آپ کے پروردگار کی پکڑ اسی طرح ہے جب وہ بستی والوں کو پکڑتا ہے جو (اپنے اوپر) ظلم کرتے رہتے ہیں بیشک اس کی پکڑ بڑی تکلیف وہ ہے بڑی سخت ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تیرے رب کی پکڑ ، جبکہ وہ بستیوں کو ان کے ظلم میں پکڑتا ہے ، اسی طرح ہوتی ہے ۔ بیشک اس کی پکڑ بڑی ہی دردناک اور سخت ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ایسی ہی ہوتی ہے آپ کے رب کی پکڑ جب وہ بستیوں کی پکڑ فرماتے ہیں اس حال میں کہ وہ ظالم ( نافرمان ) ہوتی ہیں ۔ بلاشبہ ان کی پکڑ نہایت دردناک سخت ہوتی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور آپ کے رب کی پکڑ، جب کہ وہ بستیوں کو ان کے ظلم میں پکڑتا ہے، اسی طرح ہوتی ہے، بیشک اس کی پکڑ بڑی سخت اور دردناک ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ایسی ہی ہوتی ہے پکڑ تمہارے رب کی جب کہ وہ پکڑتا ہے بستیوں کو، ان کے ظلم پر یقینا اس کی پکڑ بڑی ہی دردناک نہایت ہی سخت ہوتی ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب بھی آ پ کا رب کسی ظالم بستی کو پکڑتا ہے تو اس کی گرفت ایسی ہی ہوتی ہے بلاشبہ اس کی گرفت تکلیف دینے والی اور سخت ہوتی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ایسی ہی پکڑ ہے تیرے رب کی جب بستیوں کو پکڑتا ہے ان کے ظلم پر ، بیشک اس کی پکڑ دردناک سخت ہے ( ف۲۰۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اسی طرح آپ کے رب کی پکڑ ہوا کرتی ہے جب وہ بستیوں کی اس حال میں گرفت فرماتا ہے کہ وہ ظالم ( بن چکی ) ہوتی ہیں ۔ بیشک اس کی گرفت دردناک ( اور ) سخت ہوتی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور آپ کا پروردگار جب ظالم بستیوں کو پکڑتا ہے ( یعنی ان کے باشندوں کو ان کے ظلم و تعدی کی وجہ سے پکڑتا ہے ) تو اس کی پکڑ ایسی ہوتی ہے بے شک اس کی پکڑ بڑی دردناک ( اور ) سخت ہوتی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such is the chastisement of thy Lord when He chastises communities in the midst of their wrong: grievous, indeed, and severe is His chastisement.

Translated by

Muhammad Sarwar

Thus was the punishment of your Lord when He punished the unjust people of the towns. The punishment of your Lord is certainly severe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Such is the punishment of your Lord when He seizes the (population of) towns while they are doing wrong. Verily, His punishment is painful (and) severe.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And such is the punishment of your Lord when He punishes the towns while they are unjust; surely His punishment is painful, severe.

Translated by

William Pickthall

Even thus is the grasp of thy Lord when He graspeth the townships while they are doing wrong. Lo! His grasp is painful, very strong.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आपके रब की पकड़ ऐसी ही है जबकि वह बस्तियों को उनके ज़ुल्म पर पकड़ता है, बेशक उसकी पकड़ बड़ी दर्दनाक और सख़्त है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ کے رب کی داروگیر ایسی ہی (سخت) ہے جب وہ کسی بستی والوں پر دارو گیر کرتا ہے جب کہ وہ ظلم (وکفر) کیا کرتے ہوں بلاشبہ اس کی دارو گیر بڑی الم رسان ( اور) سخت ہے۔ (4) (102)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور تیرے رب کی پکڑ ایسی ہی ہوتی ہے۔ جب وہ بستیوں کو اس حال میں پکڑتا ہے کہ وہ ظلم کرنے والی ہوتی ہیں۔ یقیناً اس کی پکڑ بڑی درد ناک اور بہت سخت ہے۔ “ (١٠٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور تیرا رب جب کسی ظالم بستی کو پکڑتا ہے تو پھر اس کی پکڑ ایسی ہوتے ہے۔ فی الواقعہ اس کی پکڑ سخت اور دردناک ہوتی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ایسی ہی ہے پکڑ تیرے رب کی جب پکڑتا ہے بستیوں کو اور وہ ظلم کرتے ہوتے ہیں بیشک اس کی پکڑ درد ناک ہے شدت کی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ایسی ہی ہے پکڑ تیرے رب کی جب پکڑتا ہے بستیوں کو اور وہ ظلم کرتے ہوتے ہیں بیشک اس کی پکڑ دردناک ہے شدت (زور) کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب آپ کا رب ان بستیوں کو جن کے رہنے والے ظالم ہوتے پکڑتا ہے تو اس کی گرفت ایسی ہی ہوا کرتی ہے یقینا اس کی پکڑ بڑی دردناک اور بڑی سخت ہے