Surat Hood

Surah: 11

Verse: 107

سورة هود

خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الۡاَرۡضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّکَ ؕ اِنَّ رَبَّکَ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیۡدُ ﴿۱۰۷﴾

[They will be] abiding therein as long as the heavens and the earth endure, except what your Lord should will. Indeed, your Lord is an effecter of what He intends.

وہ وہیں ہمیشہ رہنے والے ہیں جب تک آسمان و زمین برقرار رہیں سوائے اس وقت کے جو تمہارا رب چاہے یقیناً تیرا رب جو کچھ چاہے کر گزرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
اس میں
مَادَامَتِ
جب تک قائم ہیں
السَّمٰوٰتُ
آسمان
وَالۡاَرۡضُ
اور زمین
اِلَّا
مگر
مَا
جو
شَآءَ
چاہے
رَبُّکَ
رب آپ کا
اِنَّ
بےشک
رَبَّکَ
رب آپ کا
فَعَّالٌ
کرگزرنے والا ہے
لِّمَا
اسے جو
یُرِیۡدُ
وہ چاہتا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
اس میں
مَادَامَتِ
جب تک قائم ہیں
السَّمٰوٰتُ
آسمان
وَالۡاَرۡضُ
اور زمین
اِلَّا
مگر
مَاشَآءَ
جو چاہے
رَبُّکَ
رب آپ کا
اِنَّ
یقیناً
رَبَّکَ
رب آپ کا
فَعَّالٌ
کر گزرنے والا ہے
لِّمَا
واسطے اس کے جو
یُرِیۡدُ
وہ ارادہ کرتا ہے
Translated by

Juna Garhi

[They will be] abiding therein as long as the heavens and the earth endure, except what your Lord should will. Indeed, your Lord is an effecter of what He intends.

وہ وہیں ہمیشہ رہنے والے ہیں جب تک آسمان و زمین برقرار رہیں سوائے اس وقت کے جو تمہارا رب چاہے یقیناً تیرا رب جو کچھ چاہے کر گزرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب تک زمین و آسمان قائم ہیں وہ اسی میں رہیں گے الا یہ کہ آپ کا پروردگار کچھ اور چاہے کیونکہ آپ کا پروردگار جو چاہتا ہے اسے کر گزرنے کی پوری قدرت رکھتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب تک آسمان وزمین قائم ہیں وہ اس میں رہیں گے مگر جوآپ کا رب چاہے،یقیناًآپ کا رب جوارادہ کرتا ہے وہ کر گزرنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They shall remain there for ever, as long as the heavens and the earth remain, unless your Lord wills (otherwise). Surely, your Lord does what He in-tends.

ہمیشہ رہیں گے اس میں جب تک رہے آسمان اور زمین مگر جو چاہے تیرا رب، بیشک تیرا رب کر ڈالتا ہے جو چاہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اسی میں وہ ہمیشہ رہیں گے جب تک کہ رہیں آسمان اور زمین سوائے اس کے جو تیرا رب چاہے بیشک آپ کا رب جو ارادہ کرے اسے کر گزرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They shall abide in it as long as the heavens and the earth endure, unless your Lord may will otherwise. Surely your Lord does whatsoever He wills.

اور اسی حالت میں وہ ہمیشہ رہیں گے جب تک کہ زمین و آسمان قائم ہیں 107 ، الا یہ کہ تیرا ربّ کچھ اور چاہے ۔ بے شک تیرا ربّ پورا اختیار رکھتا ہے کہ جو چاہے کرے ۔ 108

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان اور زمین قائم ہیں ۔ ( ٦٠ ) الا یہ کہ تمہارے رب ہی کو کچھ اور منظور ہو ( ٦١ ) یقینا تمہارا رب جو ارادہ کرلے ، اس پر اچھی طرح عمل کرتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہمیشہ اسی میں رہیں گے جب تک آخرت کے آسمان اور زمین میں قائم رہیں گے 8 مگر جن لوگوں کو تیرا مالک چاہے گا بیشک تیرا مالک جو چاہے وہ کر گزرتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس میں ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان اور زمین قائم ہیں سوائے اس کے کہ آپ کا پروردگار چا ہے (اگر وہی نکالنا چاہے) یقینا آپ کا پروردگار جو کچھ چاہے اس کو پورا فرماسکتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ اس میں اس وقت تک رہیں گے جب تک زمین و آسمان رہیں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے سوائے اس کے جو آپ کا رب چاہے ۔ بیشک آپ کا رب جو چاہے کہ گذرنے ولا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور) جب تک آسمان اور زمین ہیں، اسی میں رہیں گے مگر جتنا تمہارا پروردگار چاہے۔ بےشک تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے کردیتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Abiders they shall be therein, so long as the heavens and the earth remain, save as thy Lord may will. Verily thy Lord is the Doer of whatsoever He intendeth.

اس میں پڑے رہیں گے (ہمیشہ ہمیش کو) جب تک کہ آسمان اور زمین قائم ہیں ہاں بجز اس کے کہ آپ کا پروردگار ہی چاہے بیشک آپ کے پروردگار جو چاہے پورے طور پر کرسکتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اسی میں پڑے رہیں گے جب تک آسمان وزمین قائم ہیں ، مگر جو تیرا رب چاہے ۔ بیشک تیرا رب جو چاہے کر گذرنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب تک آسمان و زمین قائم ہیں وہ دوزخ ہی میں رہیںگے ( ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ) مگر جو آپ کا رب چاہے ۔ بلا شبہ آپ کا رب جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب تک آسمان اور زمین ہیں اسی میں رہیں گے مگر جتنا تمہارا رب چاہے بیشک تمہارا رب جو چاہتا ہے کردیتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کو اس میں ہمیشہ رہنا ہوگا جب تک کہ آسمان و زمین قائم ہیں مگر یہ کہ تمہارا رب ہی کچھ اور چاہے، بیشک تمہارا رب جو چاہے کر ڈالنے والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب تک آسمان اور زمین قائم ہیں وہی اسی میں رہیں گے ماسوائے یہ کہ آپ کارب کچھ اورچاہے کیونکہ آ پ کارب جو چاہتا ہے اسے کرگزرنے کی پوری قدرت رکھتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ اس میں رہیں گے جب تک آسمان و زمین رہیں مگر جتنا تمہارے رب نے چاہا ( ف۲۱٦ ) بیشک تمہارا رب جب جو چاہے کرے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان اور زمین ( جو اس وقت ہوں گے ) قائم رہیں مگر یہ کہ جو آپ کا رب چاہے ۔ بیشک آپ کا رب جو ارادہ فرماتا ہے کر گزرتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان و زمین قائم ہیں ۔ اِلا یہ کہ آپ کا پروردگار ( کچھ اور ) چاہے بے شک آپ کا پروردگار ( قادرِ مختار ہے ) جو چاہتا ہے کر گزرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will dwell therein for all the time that the heavens and the earth endure, except as thy Lord willeth: for thy Lord is the (sure) accomplisher of what He planneth.

Translated by

Muhammad Sarwar

for as long as the heavens and the earth exist, unless your Lord decides otherwise. Your Lord will certainly accomplish whatever He wants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They will dwell therein for all the time that the heavens and the earth endure, except as your Lord wills. Verily, your Lord is the doer of whatsoever He intends (or wills).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Abiding therein so long as the heavens and the earth endure, except as your Lord please; surely your Lord is the mighty doer of what He intends.

Translated by

William Pickthall

Abiding there so long as the heavens and the earth endure save for that which thy Lord willeth. Lo! thy Lord is Doer of what He will.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे उसमें रहेंगे जब तक आसमान और ज़मीन क़ायम हैं मगर जो आपका रब चाहे, बेशक आपका रब कर डालता है जो चाहता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہمیشہ ہمیشہ کو اس میں رہیں گے جب تک آسمان و زمین قائم ہیں (6) ہاں اگر خدا ہی کو (نکالنا) منظور ہو تو دوسری بات ہے (کیونکہ) آپ کا رب جو کچھ چاہے اس کو پورے طور سے کرسکتا ہے۔ (7) (107)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ جب تک آسمان اور زمین قائم ہیں مگر جو تیرا رب چاہے۔ یقیناً تیرا رب جو چاہے، کرنے والا ہے۔ “ (١٠٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اسی حالت میں وہ ہمیشہ رہیں گے ، جب تک کہ زمین و آسمان قائم ہیں الا یہ کہ تیرا رب کچھ اور چاہے۔ بیشک تیرا ربت پورا اختیار رکھتا ہے کہ جو چاہے ، کرے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ اس میں ہمیشہ ٹھہرے رہیں گے جب تک کہ آسمان اور زمین قائم رہیں الاّ یہ کہ آپ کے رب کی مشیت ہو۔ بیشک آپ کا رب جو کچھ چاہے پورے طور پر کرسکتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہمیشہ رہیں اس میں جب تک رہے آسمان اور زمین مگر جو چاہے تیرا رب بیشک تیرا رب کر ڈالتا ہے جو چاہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ اس دوزخ میں جب تک آسمان و زمین قائم ہیں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے مگر ہاں جس کو آپ کا رب چاہے تو اور بات ہے بیشک آپ کا رب جو چاہتا ہے اسکو کر گزرتا ہے