Surat Hood

Surah: 11

Verse: 109

سورة هود

فَلَا تَکُ فِیۡ مِرۡیَۃٍ مِّمَّا یَعۡبُدُ ہٰۤؤُلَآءِ ؕ مَا یَعۡبُدُوۡنَ اِلَّا کَمَا یَعۡبُدُ اٰبَآؤُہُمۡ مِّنۡ قَبۡلُ ؕ وَ اِنَّا لَمُوَفُّوۡہُمۡ نَصِیۡبَہُمۡ غَیۡرَ مَنۡقُوۡصٍ ﴿۱۰۹﴾٪  9

So do not be in doubt, [O Muhammad], as to what these [polytheists] are worshipping. They worship not except as their fathers worshipped before. And indeed, We will give them their share undiminished.

اس لئے آپ ان چیزوں سے شک و شبہ میں نہ رہیں جنہیں یہ لوگ پوج رہے ہیں ، ان کی پوجا تو اس طرح ہے جس طرح ان کے باپ دادوں کی اس سے پہلے تھی ۔ ہم ان سب کو ان کا پورا پورا حصہ بغیر کسی کمی کے دینے والے ہی ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَا
پس نہ
تَکُ
ہوں آپ
فِیۡ مِرۡیَۃٍ
شک میں
مِّمَّا
اس سے جس کی
یَعۡبُدُ
عبادت کرتے ہیں
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ لوگ
مَا
نہیں
یَعۡبُدُوۡنَ
وہ عبادت کرتے
اِلَّا
مگر
کَمَا
جیسا کہ
یَعۡبُدُ
عبادت کرتے تھے
اٰبَآؤُہُمۡ
آباؤاجداد ان کے
مِّنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَاِنَّا
اور بےشک ہم
لَمُوَفُّوۡہُمۡ
البتہ پورا پورا دینے والے ہیں ہم انہیں
نَصِیۡبَہُمۡ
حصہ ان کا
غَیۡرَ
بغیر
مَنۡقُوۡصٍ
کمی کیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَا تَکُ
پس نہ آپ رہیں
فِیۡ مِرۡیَۃٍ
کسی شک میں
مِّمَّا
اس میں سے جو
یَعۡبُدُ
وہ عبادت کرتے ہیں
ہٰۤؤُلَآءِ
وہ
مَا
نہیں
یَعۡبُدُوۡنَ
وہ عبادت کرتے
اِلَّا
مگر
کَمَا
جیسے
یَعۡبُدُ
عبادت کرتے تھے
اٰبَآؤُہُمۡ
ان کے باپ دادا
مِّنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَاِنَّا
اور یقیناً ہم
لَمُوَفُّوۡہُمۡ
ضرور پورا پورا دیں گے انہیں
نَصِیۡبَہُمۡ
حصہ ان کا
غَیۡرَ
نہیں
مَنۡقُوۡصٍ
کمی کی جائے گی
Translated by

Juna Garhi

So do not be in doubt, [O Muhammad], as to what these [polytheists] are worshipping. They worship not except as their fathers worshipped before. And indeed, We will give them their share undiminished.

اس لئے آپ ان چیزوں سے شک و شبہ میں نہ رہیں جنہیں یہ لوگ پوج رہے ہیں ، ان کی پوجا تو اس طرح ہے جس طرح ان کے باپ دادوں کی اس سے پہلے تھی ۔ ہم ان سب کو ان کا پورا پورا حصہ بغیر کسی کمی کے دینے والے ہی ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس (اے نبی) جن چیزوں کو یہ لوگ پوجتے ہیں ان کے بارے میں کسی شک میں نہ رہئے یہ تو انھیں ایسے ہی (اندھی عقیدت سے) پوج رہے ہیں جیسے ان سے پہلے ان کے باپ دادا کرتے رہے اور ہم بلا کم وکاست انھیں ان کا پورا پورا حصہ دیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس آپ کسی شک میں نہ رہیں جو وہ عبادت کرتے ہیں وہ نہیں عبادت کرتے مگرجیسے اس سے قبل ان کے باپ دادا عبادت کر تے تھے اوریقیناہم ضرورانہیں ان کاپورا پورا حصہ دیں گے جس میں کمی نہیں کی جائے گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, be not in doubt about what they worship. They do not worship except in the way their fathers used to worship earlier. And surely, We are going to pay them their full share, non-curtailed.

سو تو نہ رہ دھوکے میں ان چیزوں سے جن کو پوجتے ہیں یہ لوگ کچھ نہیں پوجتے مگر ویسا ہی جیسا کہ پوجتے تھے ان کے باپ دادے اس سے پہلے، اور ہم دینے والے ہیں ان کو ان کا حصہ یعنی عذاب سے بلا نقصان،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس (اے نبی ! ) آپ کسی شک میں نہ رہیں ان کے بارے میں جن کی یہ لوگ پوجا کر رہے ہیں یہ لوگ نہیں پوجا کر رہے ہیں مگر ایسے ہی جیسے کہ ان کے آباء و اَجداد پوجا کرتے رہے ہیں اس سے پہلے اور یقیناً ہم ان کو دینے والے ہیں ان کا حصہ بغیر کسی کمی کے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

[O Prophet!] Have no doubt about what they worship. For they worship what their fathers worshipped before. And (yet) We shall grant them their due portion in full, diminishing of it nothing.

پس اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تو ان معبودوں کی طرف سے کسی شک میں نہ رہ جن کی یہ لوگ عبادت کر رہے ہیں ۔ یہ تو ﴿ بس لکیر کے فقیر بنے ہوئے﴾ اسی طرح پوجا پاٹ کیے جا رہے ہیں جس طرح پہلے ان کے باپ دادا کرتے تھے ، 110 اور ہم ان کا حصہ انہیں بھرپور دیں گے بغیر اس کے کہ اس میں کچھ کاٹ کسر ہو ۔ ؏ ۹

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا ( اے پیغمبر ) یہ ( مشرکین ) جن ( بتوں ) کی عبادت کرتے ہیں ، ان کے بارے میں ذرا بھی شک میں نہ رہنا ۔ یہ تو اسی طرح عبادت کر رہے ہیں جیسے ان کے باپ دادے پہلے ہی عبادت کیا کرتے تھے ، اور یقین رکھو کہ ہم ان سب کو ان کا حصہ پورا پورا چکا دیں گے ، جس میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو (اے پیغمبر) یہ (مشرک) جن بتوں کو پوجتے ہیں تجھ کو ان سے شک نہ پیدا ہو تو 2 انہوں نے اپنی عقل سے کچھ کام ہی نہیں لیا جیسے ان کے بابپ دادا بتوں کو پوجتے رہے یہ بھی اسی طرح پوجتے ہیں اور ہم قیامت کے دن ان کے عذاب کا حصہ ان کو پورا پورا پہنچا دیں گے کچھ کم نہ ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو یہ لوگ جو (غیر اللہ کی) پرستش کرتے ہیں پس آپ اس کی وجہ سے خلجان میں نہ پڑئیے یہ اسی طرح پرستش کرتے ہیں جس طرح پہلے ان کے باپ دادا پرستش کرتے آئے ہیں اور یقینا ہم ان کو (عذاب سے) ان کا حصہ بلا کم وکاست پورا پورا دینے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جن چیزوں کی عبادت و بندگی کرتے ہیں اس کے بارے میں آپ ذرا بھی شک و شبہ نہ رکھیں۔ یہ لوگ تو اسی طرح عبادت کر رہے ہیں جس طرح ان سے پہلے ان کے باپ دادا عبادت کیا کرتے تھے اور بیشک ہم ان کا حصہ (قیامت کے دن) بغیر کسی کمی بیشی کے ان کو پہنچا دیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو یہ لوگ جو (غیر خدا کی) پرستش کرتے ہیں۔ اس سے تم خلجان میں نہ پڑنا۔ یہ اسی طرح پرستش کرتے ہیں جس طرح پہلے سے ان کے باپ دادا پرستش کرتے آئے ہیں۔ اور ہم ان کو ان کا حصہ پورا پورا بلا کم وکاست دینے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So be not thou in dubitation concerning that which these people worship. They worship not save as their fathers worshipped afore; and verily We will repay unto them in full their portion, undiminished.

سو (اے مخاطب) شک نہ کر اس چیز کے بارے میں جس کی یہ لوگ پرستش کرتے ہیں یہ اسی طرح عبادت کررہے ہیں جیسے ان کے باپ دادا ان کے قبل پرستش کرتے رہے ہیں اور ہم یقیناً ان کا حصہ ان کو پورا پورا دینے والے ہیں بےکم وکاست ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو تم ان کے باب میں کسی تردد میں نہ پڑو جن کی یہ لوگ پوجا کر رہے ہیں ۔ یہ اسی طرح پوج رہے ہیں ، جس طرح ان سے پہلے ان کے باپ دادا پوجتے رہے اور ہم ان کا حصہ ان کو پورا پورا ، بغیر کسی کمی کے ، دے کے رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ لوگ جنکی عبادت کرتے ہیں اس کے بارے میں شک نہ کرنا ان سے پہلے ان کے باپ دادا اسی طرح عبادت کیا کرتے تھے اور ہم یقینا ان کا حصہ کمی کئے بغیر انہیں پورا پورا دیںگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اللہ کی بخشش ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگی۔ تو یہ لوگ جو غیر اللہ کی پرستش کرتے ہیں اس سے تم شک میں نہ پڑنا یہ اسی طرح پوجا کرتے ہیں جس طرح ان کے باپ دادا پرستش کرتے آئے ہیں اور ہم ان کو ان کا پورا پورا حصہ بلا کم وکاست دینے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس تم کسی شک میں نہیں رہنا ان چیزوں کے بارے میں جن کی پوجا یہ لوگ کر رہے ہیں، یہ تو بس (لکیر کے فقیر بنے) ویسے ہی ان کی پوجا پاٹ کئے جار ہے ہیں جس طرح کہ ان کے باپ دادا کرتے چلے آئے ہیں اس سے پہلے، اور یقینا ہم ان کو پورا پورا دیں گے ان کا حصہ بغیر کسی کاٹ کسر کے

Translated by

Noor ul Amin

پس ( اے نبی ) جن چیزوں کی یہ لوگ عبادت کرتے ہیں ان کے بارے میں شک میں نہ رہیے یہ تو انہیں ایسے ہی پوج رہے ہیں جیسے ان سے پہلے ان کے باپ داداپوجتے رہے اور ہم یقیناان کا پورا بدلہ بغیرکم کئے چکانے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اے سننے والے! دھوکا میں نہ پڑ اس سے جیسے یہ کافر پوجتے ہیں ( ف۲۱۸ ) یہ ویسا ہی پوجتے ہیں جیسا پہلے ان کے باپ دادا پوجتے تھے ( ف۲۱۹ ) اور بیشک ہم ان کا حصہ انھیں پورا پھیردیں گے جس میں کمی نہ ہوگی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ( اے سننے والے! ) تو ان کے بارے میں کسی ( بھی ) شک میں مبتلا نہ ہو جن کی یہ لوگ پوجا کرتے ہیں ۔ یہ لوگ ( کسی دلیل و بصیرت کی بنا پر ) پرستش نہیں کرتے مگر ( صرف اس طرح کرتے ہیں ) جیسے ان سے قبل ان کے باپ دادا پرستش کرتے چلے آرہے ہیں ۔ اور بیشک ہم انہیں یقیناً ان کا پورا حصۂ ( عذاب ) دیں گے جس میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) جن کی یہ ( مشرک لوگ ) عبادت کرتے ہیں آپ ان کے ( باطل پرست ہونے ) میں کسی شک میں نہ رہیں یہ اسی طرح ( کورکورانہ ) عبادت کر رہے ہیں جس طرح ان سے پہلے ان کے باپ دادا کرتے تھے اور ہم ان کو ان ( کے نتائجِ اعمال ) کا پورا پورا حصہ دیں گے جس میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Be not then in doubt as to what these men worship. They worship nothing but what their fathers worshipped before (them): but verily We shall pay them back (in full) their portion without (the least) abatement.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have no doubt that these people worship (idols). They worship what their fathers had worshipped before them. We will give them the exact recompense that they deserve.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So be not in doubt as to what these people (pagans and polytheists) worship. They worship nothing but what their fathers worshipped before (them). And verily, We shall repay them in full their portion without diminution.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore be not in doubt as to what these worship; they do not worship but as their fathers worshipped before; and most surely We will pay them back in full their portion undiminished.

Translated by

William Pickthall

So be not thou in doubt concerning that which these (folk) worship. They worship only as their fathers worshipped aforetime. Lo! we shall pay them their whole due unabated.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस आप उन चीज़ों से शक में न रहें जिनकी ये लोग इबादत कर रहे हैं, ये तो बस उसी तरह इबादत कर रहे हैं जिस तरह उनसे पहले उनके बाप-दादा इबादत कर रहे थे, और हम उनका हिस्सा पूरा-पूरा देंगे बग़ैर किसी कमी के।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو (اے مخاطب) جس چیز کی پرستش یہ کرتے ہیں اس کے بارے میں ذرا شبہ نہ کرنا (8) یہ لوگ بھی اسی طرح (بلا دلیل بلکہ خلاف دلیل) عبادت (غیر اللہ کی) کر رہے ہیں جس طرح ان کے قبل ان کے باپ دادا عبادت کرتے تھے اور ہم یقینا (قیامت کو) ان کا حصہ (عذاب کا) ان کو پورا پورا بےکم وکاست پہنچا دیں گے۔ (109)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پس آپ ان چیزوں کے بارے میں جن کی یہ لوگ عبادت کرتے ہیں کسی شک میں نہ رہیں۔ یہ لوگ عبادت نہیں کرتے مگر اسی طرح جیسے ان سے پہلے ان کے باپ دادا کرتے تھے اور یقیناً ہم انہیں ان کا حصہ پورا پورا دینے والے ہیں۔ جس میں کوئی کمی نہ ہوگی۔ “ (١٠٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو ان معبودوں کی طرف سے کسی شک میں نہ رہ ، جن کی یہ لوگ عبادت کر رہے ہیں۔ یہ تو (بس لکیر کے فقیر بنے ہوئے) اسی طرح پوجا پاٹ کیے جا رہے ہیں جس طرح پہلے ان کے باپ دادا کرتے تھے اور ہم ان کا حصہ انہیں بھر پور دیں گے بغیر اس کے کہ اس میں کچھ کاٹ کسر ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اے مخاطب جس چیز کی یہ لوگ عبادت کرتے ہیں تو اس کے بارے میں شک میں نہ پڑنا یہ لوگ اسی طرح عبادت کر رہے ہیں جیسا کہ پہلے ان کے باپ دادا عبادت کرتے تھے اور ہم ان کو ان کا پورا پورا حصہ دے دیں گے جس میں کچھ بھی کمی نہ ہوگی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تو نہ رہ دھو کے میں ان چیزوں سے جن کو پوجتے ہیں یہ لوگ کچھ نہیں پوجتے مگر ویسا ہی جیسا کہ پوجتے تھے ان کے باپ دادے اس سے پہلے اور ہم دینے والے ہیں ان کو ان کا حصہ یعنی عذاب سے بلا نقصان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سوائے مخاطب جن بتوں کو یہ کافر پوجتے ہیں ان کے متعلق تو کسی شک و شبہ میں نہ پڑ یہ لوگ بھی اسی طرح ان کی پرستش کرتے ہیں جس طرح ان سے پہلے ان کے باپ داد ا پرستش کیا کرتے تھے اور یقین جان کہ ہم ان کافروں کو ان کے عذاب کا حصہ بےکم وکاست پورا پورا دینے والے ہیں