Surat Hood

Surah: 11

Verse: 118

سورة هود

وَ لَوۡ شَآءَ رَبُّکَ لَجَعَلَ النَّاسَ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّ لَا یَزَالُوۡنَ مُخۡتَلِفِیۡنَ ﴿۱۱۸﴾ۙ

And if your Lord had willed, He could have made mankind one community; but they will not cease to differ.

اگر آپ کا پروردگار چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی راہ پر ایک گروہ کر دیتا ۔ وہ تو برابر اختلاف کرنے والے ہی رہیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
رَبُّکَ
رب آپ کا
لَجَعَلَ
البتہ وہ بنا دیتا
النَّاسَ
لوگوں کو
اُمَّۃً
امت
وَّاحِدَۃً
ایک ہی
وَّلَایَزَالُوۡنَ
جب کے وہ ہمیشہ رہیں گے
مُخۡتَلِفِیۡنَ
اختلاف کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
رَبُّکَ
رب آپ کا
لَجَعَلَ
یقیناً بنا دیتا
النَّاسَ
تمام انسانوں کو
اُمَّۃً
امت
وَّاحِدَۃً
ایک ہی
وَّلَایَزَالُوۡنَ
اور ہمیشہ وہ رہیں گے
مُخۡتَلِفِیۡنَ
اختلاف کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

And if your Lord had willed, He could have made mankind one community; but they will not cease to differ.

اگر آپ کا پروردگار چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی راہ پر ایک گروہ کر دیتا ۔ وہ تو برابر اختلاف کرنے والے ہی رہیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر آپ کا پروردگار چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی امت بنائے رکھتا مگر وہ اختلاف ہی کرتے رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرآپ کا رب چاہتاتوتمام انسانوں کویقیناایک ہی اُمت بنادیتااوروہ ہمیشہ اختلاف کرنے والے ہی رہیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Had your Lord willed, He would have made all the peo¬ple a single community. But, they will continue in their differences,

اور اگر چاہتا تیرا رب کر ڈالتا لوگوں کو ایک رستہ پر اور ہمیشہ رہتے ہیں اختلاف میں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر آپ کا رب چاہتا تو تمام نوع انسانی کو ایک ہی امت بنا دیتا لیکن وہ تو اختلاف کرتے ہی رہیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Had your Lord so willed, He would surely have made mankind one community. But as things stand, now they will not cease to differ among themselves and to follow erroneous ways

بے شک تیرا ربّ اگر چاہتا تو تمام انسانوں کو ایک گروہ بنا سکتا تھا ، مگر اب تو وہ مختلف طریقوں ہی پر چلتے رہیں گے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تمہارا پروردگار چاہتا تو تمام انسانوں کو ایک ہی طریقے کا پیرو بنا دیتا ، ( مگر کسی کو زبردستی کسی دین پر مجبور کرنا حکمت کا تقاضا نہیں ہے ، اس لیے انہیں اپنے اختیار سے مختلف طریقے اپنانے کا موقع دیا گیا ہے ) اور وہ اب ہمیشہ مختلف راستوں پر ہی رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر تیرا مالک چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی راہ پر لگا دیتا لیکن وہ ہمیشہ (قیامت تک) اختلاف کرتے رہیں گے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر آپ کا پروردگار چاہتا تو تمام لوگوں کو ایک ہی جماعت کردیتا اور وہ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر آپ کا رب چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی امت بنا دیتا مگر اب وہ مختلف راستوں پر چلتے ہی رہیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تمہارا پروردگار چاہتا تو تمام لوگوں کو ایک ہی جماعت کردیتا لیکن وہ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had thy Lord Willed, He would surely have made mankind of one community, and they will not cease differing.

اور اگر آپ کے پروردگار کی مشیت ہوتی تو (سب) انسانوں کو ایک ہی امت بنا دیتا لیکن وہ اختلاف ہی کرنے والے ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تیرا رب چاہتا تو لوگوں کو ایک ہی امت بنا چھوڑتا اور وہ برابر اختلاف میں رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اوراگرآپ کا رب چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی امت بنادیتا لیکن یہ لوگ اسمیں ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے سوائے ان لوگوں کے جن پر آپ کے رب نے رحم فرمایا اور اسی لئے انہیں پیدا فرمایاہے اور آپ کے رب کی بات پوری ہوگئی کہ میں ضرور بالضرور جہنم کو انسانوں اورجنات دونوں سے بھر دوں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تمہارا رب چاہتا تو تمام لوگوں کو ایک ہی جماعت کردیتا مگر وہ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تمہارا رب چاہتا تو (جبرا) سب لوگوں کو ایک ہی امت بنا دیتا (مگر اس نے بتقاضائے حکمت و ابتلاء ایسا نہیں کیا) اور اب یہ ہمیشہ اختلاف ہی میں رہیں گے

Translated by

Noor ul Amin

اور اگرآ پ کا رب چاہتا توایک ہی امت بنائے رکھتا مگروہ اختلاف ہی کرتے رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تمہارا رب چاہتا تو سب آدمیوں کو ایک ہی امت کردیتا ( ف۲۳۹ ) اور وہ ہمیشہ اختلاف میں رہیں گے ( ف۲٤۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر آپ کا رب چاہتا تو تمام لوگوں کو ایک ہی امت بنا دیتا ( مگر اس نے جبراً ایسا نہ کیا بلکہ سب کو مذہب کے اختیار کرنے میں آزادی دی ) اور ( اب ) یہ لوگ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اگر آپ کا پروردگار ( زبردستی ) چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی امت ( گروہ ) بنا دیتا مگر اپنی حکمتِ کاملہ سے اس نے ایسا نہیں کیا لہٰذا یہ لوگ ہمیشہ آپس میں اختلاف کرتے رہیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If thy Lord had so willed, He could have made mankind one people: but they will not cease to dispute.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had your Lord wanted, He would have made all people one united nation. They still have different beliefs

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if your Lord had so willed, He could surely have made mankind one Ummah, but they will not cease to disagree.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if your Lord had pleased He would certainly have made people a single nation, and they shall continue to differ.

Translated by

William Pickthall

And if thy Lord had willed, He verily would have made mankind one nation, yet they cease not differing,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर आपका रब चाहता तो लोगों को एक ही उम्मत बना देता मगर वे हमेशा इख़्तिलाफ़ में रहेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ کو منظور ہوتا تو سب آدمیوں کو ایک ہی طریقہ کا بناتا اور آئندہ بھی ہمیشہ اختلاف (ہی) کرتے رہیں گے۔ (118)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر آپ کا رب چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی امت بنا دیتا اور وہ ہمیشہ مختلف رہیں گے۔ “ (١١٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بیشک تیرا رب اگر چاہتا تو تمام انسانوں کو ایک گروہ بنا سکتا تھا ، مگر اب تو وہ مختلف طریقوں ہی پر چلتے رہیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر آپ کا رب چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی جماعت بنا دیتا اور وہ برابر اختلاف میں رہیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر چاہتا تیرا رب کر ڈالتا لوگوں کو ایک راستہ پر اور ہمیشہ رہتے ہیں اختلاف میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر آپ کا رب چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی ملت کردیتا لیکن لوگ ہمیشہ آپس میں اختلاف کرتے رہیں گے