Surat Hood

Surah: 11

Verse: 120

سورة هود

وَ کُلًّا نَّقُصُّ عَلَیۡکَ مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِہٖ فُؤَادَکَ ۚ وَ جَآءَکَ فِیۡ ہٰذِہِ الۡحَقُّ وَ مَوۡعِظَۃٌ وَّ ذِکۡرٰی لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۲۰﴾

And each [story] We relate to you from the news of the messengers is that by which We make firm your heart. And there has come to you, in this, the truth and an instruction and a reminder for the believers.

رسولوں کے سب احوال ہم آپ کے سامنے آپ کے دل کی تسکین کے لئے بیان فرما رہے ہیں ۔ آپ کے پاس اس سورت میں بھی حق پہنچ چکا جو نصیحت و وعظ ہے مومنوں کے لئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکُلًّا
اور سب کچھ
نَّقُصُّ
ہم بیان کرتے ہیں
عَلَیۡکَ
آپ پر
مِنۡ اَنۡۢبَآءِ
بعض خبریں
الرُّسُلِ
رسولوں کی
مَا
وہ جو
نُثَبِّتُ
ہم مضبوط کرتے ہیں
بِہٖ
ساتھ اس کے
فُؤَادَکَ
آپ کے دل کو
وَجَآءَکَ
اور آ گیا آپ کے پاس
فِیۡ ہٰذِہِ
اس میں
الۡحَقُّ
حق
وَمَوۡعِظَۃٌ
اور نصیحت
وَّذِکۡرٰی
اور یاد دہانی
لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکُلًّا
اور ہر چیز
نَّقُصُّ
ہم سنا رہے ہیں
عَلَیۡکَ
آپ کو
مِنۡ اَنۡۢبَآءِ
واقعات میں سے
الرُّسُلِ
رسولوں کے
مَا
جو
نُثَبِّتُ
ہم مضبوط کرتے ہیں
بِہٖ
ساتھ جس کے
فُؤَادَکَ
دل آپ کا
وَجَآءَکَ
اور آگیا ہے آپ کے پاس
فِیۡ ہٰذِہِ
اس معاملے میں
الۡحَقُّ
حق
وَمَوۡعِظَۃٌ
اور نصیحت
وَّذِکۡرٰی
اور یا د دہانی
لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

And each [story] We relate to you from the news of the messengers is that by which We make firm your heart. And there has come to you, in this, the truth and an instruction and a reminder for the believers.

رسولوں کے سب احوال ہم آپ کے سامنے آپ کے دل کی تسکین کے لئے بیان فرما رہے ہیں ۔ آپ کے پاس اس سورت میں بھی حق پہنچ چکا جو نصیحت و وعظ ہے مومنوں کے لئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم رسولوں کے حالات کی ایک ایک خبر آپ سے اس لیے بیان کرتے ہیں کہ اس کے ذریعہ آپ کے دل کو مضبوط کردیں اور ان خبروں کے ذریعہ آپ تک حق بات پہنچی اور ایمان لانے والوں کے لئے نصیحت اور یاددہانی بھی ہوگئی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم رسولوں کے واقعات میں سے ہرچیزآپ کوسنارہے ہیں جس کے ساتھ ہم آپ کا دل مضبوط کرتے ہیں اور آپ کے پاس اس معاملے میں حق آگیا اور ایمان والوں کے لیے نصیحت اور یاد دہانی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We narrate to you everything from the events of the messengers with which We strengthen your heart. And herein there has come to you the truth, a good counsel and a reminder to those who believe.

اور سب چیز بیان کرتے ہیں ہم تیرے پاس رسولوں کے احوال سے جس سے تسلی دیں تیرے دل کو اور آئی تیرے پاس اس سورت میں تحقیق بات اور نصیحت اور یادداشت ایمان والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی ! ) ہم رسولوں کی خبروں میں سے ہر ایک آپ کو سنا رہے ہیں (تاکہ) مضبوط رکھیں ہم اس کے ساتھ آپ کا دل اور اس میں آپ کے پاس حق آیا ہے اور مؤمنین کے لیے اس میں نصیحت اور یاد دہانی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad!) We narrate these anecdotes of Messengers to you that We may strengthen through them your heart. In these anecdotes come to you the truth, and an exhortation, and a reminder for the believers.

اور اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، یہ پیغمبر کے قصے جو ہم تمہیں سناتے ہیں ، یہ وہ چیزیں ہیں جن کے ذریعہ سے ہم تمہارے دل کو مضبوط کرتے ہیں ۔ ان کے اندر تم کو حقیقت کا علم مِلا اور ایمان لانے والوں کو نصیحت اور بیداری نصیب ہوئی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ا ( اے پیغمبر ) گذشتہ پیغمبروں کے واقعات میں سے وہ سارے واقعات ہم تمہیں سنا رہے ہیں جن سے ہم تمہارے دل کو تقویت پہنچائیں ۔ اور ان واقعات کے ضمن میں تمہارے پاس جو بات آئی ہے وہ خود بھی حق ہے اور تمام مومنوں کے لیے نصیحت اور یاددہانی بھی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) ہم اگلے پیغمبروں کی سب وہ خبریں جن سے ہم تیرا دل مضبوط کرتے ہیں ت جھ سے بیان کرتے ہیں اور اس سورت میں یا ان قصوں میں) جو حق بات تھی وہ تجھ کو پہنچ گئی اور مسلمانوں کو نصیحت اور عبرت ہوگئی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور پیغمبروں کے قصوں میں سے سارے قصے ہم آپ سے بیان فرماتے ہیں کہ ہم اس سے آپ کے دل کو تقویت دیتے ہیں اور ان (قصوں) میں آپ تک حق پہنچ گیا اور یہ ایمان والوں کے لئے نصیحت اور عبرت ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

نبیوں اور لوگوں کے جو قصے ہم بیان کرتے ہیں ان اک مقصد یہ ہے کہ آپ کے دل کو تقویت حصال ہو سکے اور ان قصوں میں آپ تک جو مضمون پہنچ رہا ہے وہ حق اور سچ ہے اور اہل ایمان کے لئے نصیحت و عبرت ہے اور وہ لوگ جو ایمان نہیں لائے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمدﷺ) اور پیغمبروں کے وہ سب حالات جو ہم تم سے بیان کرتے ہیں ان سے ہم تمہارے دل کو قائم رکھتے ہیں۔ اور ان (قصص) میں تمہارے پاس حق پہنچ گیا اور یہ مومنوں کے لیے نصیحت اور عبرت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And all that We recount unto thee of the stories of the apostles is in order that We may make firm thy heart thereby. And in this there hath come to thee truth and an exhortation and an admonition unto the believers.

اور پیغمبروں کے قصوں میں سے ہم یہ سب (قصے) آپ سے بیان کرتے ہیں جن سے ہم آپ کے دل کو تقویت دیتے ہیں اور ان (قصوں) کے اندر آپ کے پاس حق پہنچا ہے اور (ان میں) نصیحت اور یاد دہانی اہل ایمان کے لئے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم رسولوں کی سرگزشتوں میں سے ہر ایک تمہیں سنا رہے ہیں جن سے تمہارے دلوں کو تقویت دیں اور ان میں تمہارے پاس حق آیا ہے اور مؤمنوں کیلئے ان میں نصیحت اور یاد دہانی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور پیغمبروں کے قصوں میںسے ہم یہ سب قصے آپ سے اس لئے بیان کرتے ہیں کہ آپ کے دل ( مبارک ) کو مظبوط کریں اور آپ کے پاس ان قصوں میںایسا مضمون پہنچاہے جو حق ( بھی ) ہے اور مؤمنین کے لئے نصیحت اور یاد دھانی بھی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اور پیغمبروں کے وہ سب حالات جو ہم آپ سے بیان کرتے ہیں، ان سے ہم آپ کے دل کو تسلی دیتے ہیں اور ان قصوں میں آپ کے پاس حق پہنچ گیا اور یہ مومنوں کے لیے نصیحت اور عبرت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ جو بھی قصے ہم آپ کو سناتے ہیں (اے پیغمبر ! ) رسولوں کے حالات میں سے، یہ وہ کچھ ہے جس سے ہم مضبوط کرتے ہیں آپ کے دل کو، اور آگیا آپ کے پاس ان کے ضمن میں حق (اور حقیقت کا علم) اور ایک عظیم الشان نصیحت اور یاد دہانی ایمانداروں کے لئے،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم رسولوں کی خبریں آپ سے اسلئے بیان کرتے ہیں کہ اس کے ذریعہ آپ کے دل کو مضبوط کریں اور ان خبروں کے ذریعہ حق آئے اور مومنوں کے لئے نصیحت اور یاددہانی بھی ہوگئی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور سب کچھ ہم تمہیں رسولوں کی خبریں سناتے ہیں جس سے تمہارا دل ٹھیرائیں ( ف۲٤٤ ) اور اس سورت میں تمہارے پاس حق آیا ( ف۲٤۵ ) اور مسلمانوں کو پند و نصیحت ( ف۲٤٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم رسولوں کی خبروں میں سے سب حالات آپ کو سنا رہے ہیں جس سے ہم آپ کے قلبِ ( اَطہر ) کو تقویت دیتے ہیں ، اور آپ کے پاس اس ( سورت ) میں حق اور نصیحت آئی ہے اور اہلِ ایمان کے لئے عبرت ( و یاددہانی بھی )

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ) پیغمبروں کے قصوں میں سے یہ سب قصے جو ہم آپ کو سناتے ہیں ( یہ اس لئے ہے کہ ) ہم آپ کے دل کو مضبوط کر دیں اور پھر ان ( قصوں ) کے اندر تمہارے پاس حق آگیا ۔ اور اہلِ ایمان کیلئے پند و موعظہ اور نصیحت و یاددہانی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

All that we relate to thee of the stories of the messengers,- with it We make firm thy heart: in them there cometh to thee the Truth, as well as an exhortation and a message of remembrance to those who believe.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), We tell you all the stories of the Messengers which will strengthen your heart. In the Quran We have revealed the Truth to you with good advice and reminders for the faithful ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And all that We relate to you of the news of the Messengers is in order that We may make strong and firm your heart thereby. And in this has come to you the truth, as well as an admonition and a reminder for the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And all we relate to you of the accounts of the apostles is to strengthen your heart therewith; and in this has come to you the truth and an admonition, and a reminder to the believers.

Translated by

William Pickthall

And all that We relate unto thee of the story of the messengers is in order that thereby We may make firm thy heart. And herein hath come unto thee the Truth and an exhortation and a reminder for believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम रसूलों के अहवाल से सब चीज़ें आपको सुना रहे हैं जिससे आपके दिल को मज़बूत करें और उसमें तुम्हारे पास हक़ आया है और मोमिनों के लिए नसीहत और याद-दहानी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم پیغمبروں کے قصوں میں سے یہ سارے (مذکورہ) قصے آپ سے بیان کرتے ہیں جن کے ذریعے ہم آپ کے دل کو تقویت دیتے ہیں اور ان قصوں میں آپ کے پاس ایسا مضمون پہنچا ہے جو خود بھی راست ( اور واقعی) ہے اور مسلمانوں کے لیے نصیحت ہے اور یاد دہانی ہے۔ (1) (120)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور رسولوں کی خبروں میں سے ہر وہ خبر جو ہم تجھ سے بیان کرتے ہیں وہ ہے جس سے ہم تیرے دل کو مضبوط کرتے ہیں اور تیرے پاس ان خبروں میں سے حق بات اور مومنوں کے لیے ایک نصیحت اور یادد ہانی ہے۔ “ (١٢٠) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے نبی یہ پیغمبروں کے قصے جو ہم تمہیں سناتے ہیں ، یہ وہ چیزیں ہیں جن کے ذریعہ سے ہم تمہارے دل کو محضبوط کرتے ہیں ۔ ان کے اندر تم کو حقیقت کا علم ملا اور ایمان لانے والوں کو نصیحت اور بیداری نصیب ہوئی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور رسولوں کے قصوں میں سے یہ قصے ہم ایسے بیان کرتے ہیں جن کے ذریعے ہم آپ کے دل کو تقویت دیتے ہیں اور ان قصوں میں آپ کے پاس حق آگیا ہے اور اہل ایمان کے لیے نصیحت اور یاد دہانی ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سب چیزیں بیان کرتے ہیں ہم تیرے پاس رسولوں کے احوال سے جس سے تسلی دیں تیرے دل کو اور آئی تیرے پاس اس سورت میں تحقیق بات اور نصیحت اور یادداشت ایمان والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور رسولوں کے واقعات میں سے یہ تمام واقعات جو ہم آپ سے بیان کرتے ہیں ان کی وجہ سے آپ کے قلب کو تقویت دیتے ہیں اور ان واقعات کے بیان کرنے میں آپ کے پاس ایسا مضمون پہونچتا ہے جو حق اور صحیح ہے اور اہل ایمان کیلئے نصیحت اور یاد دہانی ہے