Surat Hood

Surah: 11

Verse: 14

سورة هود

فَاِلَّمۡ یَسۡتَجِیۡبُوۡا لَکُمۡ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَاۤ اُنۡزِلَ بِعِلۡمِ اللّٰہِ وَ اَنۡ لَّاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ فَہَلۡ اَنۡتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ ﴿۱۴﴾

And if they do not respond to you - then know that the Qur'an was revealed with the knowledge of Allah and that there is no deity except Him. Then, would you [not] be Muslims?

پھر اگر وہ تمہاری اس بات کو قبول نہ کریں تو تم یقین سے جان لو کہ یہ قرآن اللہ کے علم کے ساتھ اتارا گیا ہے اور یہ کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، پس کیا تم مسلمان ہوتے ہو؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِلَّمۡ
پھر اگر نہ
یَسۡتَجِیۡبُوۡا
وہ جواب دیں
لَکُمۡ
تمہیں
فَاعۡلَمُوۡۤا
تو جان لو
اَنَّمَاۤ
کہ بےشک
اُنۡزِلَ
یہ نازل کیا گیا ہے
بِعِلۡمِ اللّٰہِ
اللہ کے علن سے
وَاَنۡ
اور یہ کہ
لَّاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی الہٰ (برحق)
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہی
فَہَلۡ
تو کیا
اَنۡتُمۡ
تم
مُّسۡلِمُوۡنَ
اسلام لانے والے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِلَّمۡ
چنانچہ اگر نہ
یَسۡتَجِیۡبُوۡا
وہ قبول کریں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فَاعۡلَمُوۡۤا
تو جان لو
اَنَّمَاۤ
بلاشبہ
اُنۡزِلَ
اتارا گیا ہے
بِعِلۡمِ
علم سے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
وَاَنۡ
اور یہ کہ
لَّاۤ اِلٰہَ
نہیں کوئی معبود
اِلَّا
سوائے
ہُوَ
اس کے
فَہَلۡ
پھر کیا
اَنۡتُمۡ
ہو تم
مُّسۡلِمُوۡنَ
فرماں دار
Translated by

Juna Garhi

And if they do not respond to you - then know that the Qur'an was revealed with the knowledge of Allah and that there is no deity except Him. Then, would you [not] be Muslims?

پھر اگر وہ تمہاری اس بات کو قبول نہ کریں تو تم یقین سے جان لو کہ یہ قرآن اللہ کے علم کے ساتھ اتارا گیا ہے اور یہ کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، پس کیا تم مسلمان ہوتے ہو؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اگر وہ تمہیں اس چیلنج کا جواب نہ دے سکیں تو جان لو کہ یہ قرآن اللہ کے علم سے اتارا گیا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ پھر کیا تم اس (امر حق) کے سامنے سرتسلیم خم کرتے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ اگروہ آپ کی بات قبول نہ کریں توجان لوکہ بلاشبہ یہ اﷲ تعالیٰ کے علم سے اُتاراگیاہے اوریہ کہ اس کے سواکوئی معبود نہیں پھرکیاتم فرماں بردارہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, if they do not respond to you, then be sure that it has been sent down with the knowledge of Allah and that there is no god but He. So, do you submit?

پھر اگر نہ پورا کریں تمہارا کہنا تو جان لو کہ قرآن تو اترا ہے اللہ کی وحی سے اور یہ کہ کوئی حاکم نہیں اس کے سوا، پھر اب تم حکم مانتے ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اگر وہ (تمہارے مدد گار) تمہاری اس دعا کو قبول نہ کریں تو جان لو کہ یہ اللہ ہی کے علم سے نازل ہوا ہے اور یہ کہ کوئی معبود نہیں ہے سوائے اس کے۔ تو کیا اب تم سرتسلیم خم کرتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then if (your deities) do not respond to your call for help then feel assured that this Book was revealed with the knowledge of Allah, and that there is no true god but Him. Will you, then, surrender (to this truth)?

اب اگر وہ﴿تمہارے معبود﴾ تمہاری مدد کو نہیں پہنچتے تو جان لو کہ یہ اللہ کے علم سے نازل ہوئی ہے اور یہ کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ہے ۔ پھر کیا تم ﴿ اس امرِ حق کے آگے ﴾ سرِ تسلیم خم کرتے ہو ؟ 14

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس کے بعد اگر یہ تمہاری بات قبول نہ کریں تو ( اے لوگو ) یقین کرلو کہ یہ وحی صرف اللہ کے علم سے اتری ہے ، اور یہ کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے ۔ تو کیا اب تم فرمانبردار بنو گے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ نہ کرسکیں تو تم یقین کرلو 4 قرآن اللہ کا علم لے کر اترا ہے 5 اور یہ بھی سمجھ لو کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے تو کیا اب بھی تم مانتے ہو (یا نہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر یہ (کفار) اگر آپ کی بات قبول نہ کریں تو (ان سے کہہ دیں) جان لو کہ یہ تو اللہ ہی کے علم سے نازل ہوا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں تو کیا تم اب اسلام قبول کرتے ہو ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اگر وہ جواب نہیں دیتے تو جان لو کہ اللہ نے اس قرآن کو اپنے علم سے نازل کیا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی عبادت و بندگی کے لائق نہیں ہے کیا تم پھر بھی اس کے سامنے سر نہیں جھکائو گے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر وہ تمہاری بات قبول نہ کریں تو جان لو کہ وہ خدا کے علم سے اُترا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تمہیں بھی اسلام لے آنا چاہئیے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then if they respond you not, know that it hath been sent down only with the Knowledge of Allah, and that there is no god but he; are ye Muslims then?

پھر اگر یہ تم لوگوں کا یہ کہنا نہ کرسکیں سو (ان سے کہو کہ) یقین کرلو کہ یہ (قرآن) اللہ ہی کے علم (وقدرت) سے اترا ہے اور (یہ بھی یقین کرلو) کہ کوئی معبود نہیں بجز نہیں بجز اس کے تو اب بھی مسلمان ہوتے ہو ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اگر وہ تمہاری مدد کو نہ پہنچیں تو سمجھ لو کہ یہ اللہ ہی کے علم سے اترا ہے اور یہ کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ۔ تو کیا اب تم مانتے ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

پھر اگر تمہارے چیلنج کا جواب نہ دیں تو جان لو کہ قرآن تو اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے علم کے مطابق نازل کیا گیا ہے اور یہ کہ اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی معبود نہیں پھر کیا تم اسلام قبول کرتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر وہ تمہاری بات قبول نہ کریں تو جان لو کہ وہ اللہ کے علم سے اترا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو کیا تم تسلیم کرتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو اگر پھر بھی یہ لوگ پورا نہ کرسکیں تمہارے اس چیلنج کو، تو (ان سے کہو کہ اب تو تم) یقین جان لو کہ اس (کتاب حکیم) کو اللہ ہی کے علم سے اتارا گیا ہے، اور یہ بھی (یقین کرلو) کہ کوئی معبود نہیں سوائے ایک اللہ کے، تو کیا اب تم لوگ سر تسلیم خم کرتے ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

پھراگروہ تمہارے چیلنج کاجواب نہ دیں توجان لویہ قرآن اللہ کے علم سے اتاراگیا ہے اور اس کے سواکوئی معبود نہیں پھر کیا تم سرتسلیم خم کرتے ہو؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اے مسلمانو اگر وہ تمہاری اس بات کا جواب نہ دے سکیں تو سمجھ لو کہ وہ اللہ کے علم ہی سے اترا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں تو کیا اب تم مانو گے ( ف۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے مسلمانو! ) سو اگر وہ تمہاری بات قبول نہ کریں تو یقین رکھو کہ قرآن فقط اﷲ کے علم سے اتارا گیا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پس کیا ( اب ) تم اسلام پر ( ثابت قدم ) رہو گے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو ) اب اگر وہ ( کفار ) تمہاری دعوت پر لبیک نہ کہیں تو پھر سمجھ لو کہ جو کچھ ( قرآن ) نازل کیا گیا ہے وہ اللہ کے علم و قدرت سے اتارا گیا ہے اور یہ بھی ( سمجھ لو ) کہ اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے ( اے کفار بتاؤ ) کیا اب اسلام لاؤگے ۔ اور یہ حقیقت تسلیم کروگے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"If then they (your false gods) answer not your (call), know ye that this revelation is sent down (replete) with the knowledge of Allah, and that there is no god but He! will ye even then submit (to Islam)?"

Translated by

Muhammad Sarwar

If they will not respond to you, know that God has sent it with His knowledge and that He is the only God. Will you then become Muslims?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If then they answer you not, know then that it is sent down with the knowledge of Allah and that there is no god besides Him! Will you then be Muslims

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if they do not answer you, then know that it is revealed by Allah's knowledge and that there is no god but He; will you then submit?

Translated by

William Pickthall

And if they answer not your prayer, then know that it is revealed only in the knowledge of Allah; and that there is no Allah save Him. Will ye then be (of) those who surrender?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस अगर वे तुम्हारा कहा पूरा न कर सकें तो जान लो कि यह अल्लाह के इल्म से उतरा है और यह कि उसके सिवा कोई माबूद नहीं, फिर क्या तुम हुक्म को मानते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر یہ کفار اگر تم لوگوں کا کہنا (کہ اس کی مثل بنا لاؤ) نہ کرسکیں تو تم (ان سے کہہ دو کہ اب تو) یقین کرلو کہ یہ قرآن اللہ ہی کے علم ( اور قدرت) سے اترا ہے اور (یہ بھی یقین کرلو) کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو پھر اب مسلمان ہوتے ہو یا نہیں۔ (14)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پس اگر وہ آپ کی بات قبول نہ کریں تو جان لو کہ یہ صرف اللہ کے علم سے اتارا گیا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں تو کیا تم حکم ماننے والے ہو ؟ “ (١٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

فَاِنْ لَّمْ يَسْتَجِيْبُوْا لَكُمْ (اب اگر وہ (تمہارے معبود) تمہاری مدد کو نہیں پہنچتے) ۔ اور تم دس سورتیں گھڑ کر نہیں لاتے کیونکہ تمہارے معبود اس سلسلے میں تمہاری کچھ مدد نہٰں کرسکتے اور یہ تو کام بھی ایسا ہے جس کا ہونا ناممکن ہے ، اور تم خود بھی یہ کام بہرحال نہیں کرسکتے کیونکہ تم اپنے معبودوں کو تب ہی بلاتے ہو جب تم خود عاجز آجاؤ۔ فَاعْلَمُوْٓا اَنَّمَآ اُنْزِلَ بِعِلْمِ اللّٰهِ تو جان لو کہ یہ اللہ کے علم سے نازل ہوئی ہے ۔ صرف اللہ ہی اس بات پر قدرت رکھتا ہے کہ وہ اسے نازل کرے۔ اور صرف اللہ کا علم ہی اس انداز میں اس کتاب کو نازل کرسکتا ہے اور اس قسم کے علوم اور دلائل دے سکتا ہے۔ اور کائنات کے احوال اور سنن بیان کرسکتا ہے اور انسانوں کے ماضی اور حال اور مستقبل کے لیے وہی یہ سب کچھ وضع کرسکتا ہے جو ان کی ذات و معاش کے لیے مفید ہے۔ وَاَنْ لَّآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ اور یہ کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ہے اگر ان کے الہ دس سورتیں نہیں لا سکتے تو پھر اس کا لازمی نتیجہ ہے کہ یہ کتاب منجانب اللہ ہے اور وہ جو دعوت دیتی ہے کہ اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں وہ برحق ہے اور یہ کتاب اسی نے نازل کی ہے۔ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ تو کیا تم سر تسلیم خم کرتے ہو اس چیلنج اور پوری دنیا کی ناکامی کے بعد آخر کوئی معقول آدمی دعوت اسلامی کو تسلیم کرنے کے سوا اور کر کیا سکتا ہے ؟ لیکن یہ لوگ اس قدر ظالم ہیں کہ یہ اس عاجزی کے بعد بھی حق کا انکار کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں پر سچائی تو بالکل واضح ہوگئی تھی لیکن اسلامی نظام کی وجہ سے ان کے مفادات ختم ہو رہے تھے۔ موجودہ جاہلی نظام ان کے لیے مفید تھا ، پھر اس نظام میں ان کو اقتدار اور سلطنت حاصل تھی۔ دعوت اسلامی تو آزادی ، انصاف اور ہر انسان کو عزت اور شرف عطا کرنے کی تحریک تھی۔ اور ان لوگوں نے دوسرے لوگوں کو اپنا غلام بنا رکھا تھا۔ لہذا لا الہ الا اللہ کی دعوت ان کے مفادات کے خلاف تھی۔ چناچہ اب (اگلی آیات میں) ان کے حسب حال یہ تبصرہ کیا جتا ہے جو ان کے حالات کی صحیح تصویر کشی کرتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر وہ تمہاری بات قبول نہ کریں تو یقین کرلو کہ یہ اللہ کے علم کے مطابق اتارا گیا ہے اور یہ کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو کیا تم اسلام قبول کرنے والے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگر نہ پورا کریں تمہارا کہنا تو جان لو کہ قرآن تو اترا ہے اللہ کی وحی سے اور یہ کہ کوئی حاکم نہیں اس کے سوا پھر اب تم حکم مانتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اگر وہ تمہار کہنا نہ کرسکیں تو یقین کرو کہ یہ قرآن کریم اللہ ہی کی وحی سے نازل کیا گیا ہے اور جان لو کہ سوائے اس کے کوئی اور معبود نہیں ہے سو تم اب بھی مسلمان ہوتے ہو یا نہیں۔